MDM today update

MDM today update NA 243 PS 114/113 UC5/6

کراچی میں مقیم اورکزئی برادری کا تاریخی تعارفی و مشاورتی پروگرام  ایک نئی اجتماعی جدوجہد کا آغاز ۔۔۔۔الحمدللہ 11 اکتوبر ...
20/10/2026

کراچی میں مقیم اورکزئی برادری کا تاریخی تعارفی و مشاورتی پروگرام ایک نئی اجتماعی جدوجہد کا آغاز ۔۔۔۔
الحمدللہ 11 اکتوبر 2026ء کو محمدی کالونی، کراچی میں ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک عظیم الشان تعارفی و مشاورتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں معزز علماء کرام، قومی مشران، سماجی شخصیات، وکلا، ڈاکٹرز اور نوجوانوں سمیت اورکزئی برادری کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والے اس پروگرام میں اورکزئی کی اٹھارہ اقوام سے تعلق رکھنے والے معزز مشران اور علماء کرام نے اورکزئی ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے اغراض و مقاصد، مستقبل کے لائحۂ عمل اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کی۔یہ نشست ہمارے لیے خوشی، اتحاد اور اعزاز کا باعث ہے کہ کراچی میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اورکزئی برادری کے افراد ایک مشترکہ مقصد کے تحت جمع ہوئے۔ اس اجتماع کا بنیادی مقصد باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا، محبت و اخوت کو فروغ دینا اور اپنی قوم کی اجتماعی ترقی و خدمت کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
ان شاء اللہ امید ہے کہ یہ تاریخی اجتماع مستقبل میں اتحاد، باہمی تعاون اور قومی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا، اور اورکزئی ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے پلیٹ فارم سے ہم سب مل کر اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
خصوصی طور پر جناب دلبر معاویہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے مہمانوں کے استقبال، میزبانی اور انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے انتظامات اور مہمان نوازی قابل تحسین تھے۔اللہ تعالیٰ ہماری قوم کے درمیان محبت، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اس اجتماعی کوشش کو کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں اپنی قوم اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین!
اتحاد ہماری طاقت، خدمت ہمارا مقصد!





(MDM today update)

گھڑی یاسین آغاسراج درانی صاحب  مرحوم کےبرسی کےموقع پر آغاجلیل خان کےسرپرستی میں تعزیت کی اور اس موقع پرآغامسیع الدین درا...
20/10/2026

گھڑی یاسین آغاسراج درانی صاحب مرحوم کےبرسی کےموقع پر
آغاجلیل خان کےسرپرستی میں تعزیت کی اور اس موقع پر
آغامسیع الدین درانی صاحب اور
جناب آغا شجاع الدين خان دراني صاحب اور دیگر سیاسی سماجی مشراں سے ملاقات

آج رئیس گوٹھ عمر گوٹھ نزد فاروقیہ مدرسہ کے قریب  ذاکر محسود صاحب کی سرپرستی میں پختون قومیت کی مختلف برادریوں کا گرینڈ ج...
20/10/2026

آج رئیس گوٹھ عمر گوٹھ نزد فاروقیہ مدرسہ کے قریب
ذاکر محسود صاحب کی سرپرستی میں پختون قومیت کی مختلف برادریوں کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگہ میں YPI کے منشور اور عزم کو سراہا گیا۔ تمام برادریوں کے مُشران نے YPI کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔ اس موقع پر YPI کے بانی چیئرمین جناب آغا جلیل خان صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
ان کے ہمراہ ypiسندھ صوبائی نائب صدر جناب بادشاہ خان محسود صاحب اور چیئرمین YPI کے پرسنل ایڈوائزر سیاسی سماجی رہنماء ایم ڈی معاویہ اورکزئی صاحب بھی شریک تھے۔

منجانب: یو پشتون اتحاد YPI
Muhd DBR muavia orakzai
MDM today update
Agha Siraj Khan Durrani

20/10/2026
20/10/2026

Address

DISTRIC KEMARI
Karachi
75620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MDM today update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category