Insaf Students Federation Karak official

Directions

Insaf Students Federation Karak official انصاف علم برداشت

02/10/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک ۔

آج خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک میں ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی صدر مشرف آفریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر خان کی ہدایات و رہنمائی میں، ضلعی صدر وسیم خٹک اور جنرل سیکرٹری حامد حان کی زیرِ نگرانی یہ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

سینئر وائس پریزیڈنٹ خیبر پختونخوا ثناء اللہ شاہ نے خصوصی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور میٹنگ کو چار چاند لگا دیے۔

میٹنگ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کو یقینی بنایا۔

لانگ مارچ کے حوالے سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک ان شاء اللہ پہلے بھی تیار تھی، آج بھی تیار ہے اور آئندہ بھی تیار رہے گی۔ جیسے ہی مشران کی جانب سے ہدایات اور سمت دی جائے گی، اس پر عمل کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

میٹنگ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ہر صورت اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

آخر میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ممبران نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے جن کارکنان کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گرفتار یا حراست میں لیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

میڈیا سیل
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع کرک.

29/09/2026

4 اکتوبر لانگ مارچ اور چیئرمین جناب عمران خان صاحب کی رہائی کے حوالے سے ضلع کرک میں پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک کے حجرہ میں ایک اہم ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جو طلبہ اور کارکنان کی بھرپور شرکت کے باعث ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔

میٹنگ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائ صدر مشرف افریدی, سینئر وائس پریزیڈنٹ ثناءاللہ شاہ، ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک اور جنرل سیکریٹری حامد خان کی زیرِ نگرانی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان نے نعرہ بازی بھی کی اور 4 اکتوبر لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی تیاریوں اور عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے کارکنان نے چیئرمین جناب عمران خان صاحب کی رہائی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر قسم کی قربانی اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ کرک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جس طرح ماضی میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر چکی ہے، اسی طرح ان شاء اللہ 4 اکتوبر کو بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ لانگ مارچ میں شرکت کرے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی۔

میڈیا سیل
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن
ضلع کرک.

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک.انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک نے تحصیل تحتِ نصرتی کی نومنتخب کابینہ کے سات...
20/09/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک.

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک نے تحصیل تحتِ نصرتی کی نومنتخب کابینہ کے ساتھ ایک اہم تنظیمی مٹینگطلب کیا ، جس میں چیف آرگنائزر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک افشان خٹک اور تحصیل تحتِ نصرتی کی نومنتخب کابینہ کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور، باہمی تعارف اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی،
جبکہ 27 ستمبر کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک ۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرکانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کی جانب سے تنظیمی مشاورت اور منظوری کے بعد تحصیل تحتِ نصرتی ک...
19/09/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کی جانب سے تنظیمی مشاورت اور منظوری کے بعد تحصیل تحتِ نصرتی کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔

ہم نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداران، بالخصوص صدر انس احمد اور جنرل سیکرٹری فضیل خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ تنظیم کے منشور، اصول و ضوابط اور اپنی ذمہ داریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

نئی کابینہ طلباء کے حقوق، تعلیمی مسائل کے حل، نوجوانوں کی نمائندگی اور ان کے جائز مطالبات کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی، جبکہ تحصیل کی سطح پر طلباء کو منظم اور متحد کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ انصاف، قانون کی بالادستی، طلباء کے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور جناب عمران خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی ہماری آواز ہر فورم پر بلند رہے گی۔

نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں دیانت، اخلاص اور استقامت کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک.

14/09/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی گرفتاری کی خبر پر ضلعی صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کرک وسیم خٹک اہم پیغام جاری کر دیا۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کرک تعارفی و تنظیمی مٹینگ۔آج انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک اور جنرل سیکرٹر...
13/09/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کرک
تعارفی و تنظیمی مٹینگ۔

آج انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کے صدر وسیم خٹک اور جنرل سیکرٹری حامد خٹک نے تحصیل کرک کی نومنتخب کابینہ کے ساتھ اہم تعارفی و تنظیمی ملاقات کی۔

ملاقات میں تحصیل صدر سلمان خٹک، جنرل سیکرٹری عمر خان سمیت پوری کابینہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ اراکین کا باہمی تعارف ہوا اور تنظیمی امور، طلبہ کے حقوق اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

27 ستمبر کے حوالے سے تیاریوں کا خصوصی جائزہ لیتے ہوئے کابینہ کو بھرپور عزم، نظم و ضبط اور یکسوئی کے ساتھ میدان میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی۔

قائد عمران خان صاحب کی رہائی، حقیقی آزادی اور طلبہ کے حقوق کی جدوجہد میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کرک ہر دم، ہر وقت تیار ہے۔

ان شاء اللہ 27 ستمبر کو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کرک اپنے مضبوط اتحاد، پُرعزم قیادت اور بھرپور تیاری کے ساتھ ایک مؤثر اور توانا کردار ادا کرے گی۔

27 ستمبر کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میڈیا سیل
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک۔

12/09/2026

گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھی کی صوبائی جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی کے ہمراہ سابق ضلعی صدر آئی ایس ایف ڈسٹرکٹ کرک، مہتاب میناوال خٹک نے عیادت کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ساتھی کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے، ہر تکلیف دور فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی نصیب کرے۔

آمین ثم آمین 🤲

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کی جانب سے تنظیمی مشاورت اور منظوری کے بعد تحصیل بانڈہ داؤد ...
10/09/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک کی جانب سے تنظیمی مشاورت اور منظوری کے بعد تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔

ہم نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ تنظیم کے منشور، اصول و ضوابط اور ذمہ داریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

نئی کابینہ طلباء کے حقوق، تعلیمی مسائل کے حل، نوجوانوں کی نمائندگی اور ان کے جائز مطالبات کے لیے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی، جبکہ تحصیل کی سطح پر طلباء کو منظم اور متحد کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ انصاف، قانون کی بالادستی، طلباء کے حقوق اور حقیقی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور جناب عمران خان صاحب کی رہائی کے لیے بھی ہماری آواز ہر فورم پر بلند رہے گی۔

نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات۔
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں دیانت، اخلاص اور استقامت کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرک۔

مرحوم شوکت رضا المعروف پاجی کے لیے دعائے مغفرت 🤲 انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں نے مرحوم شوکت رضا المعروف پاجی کے ایص...
09/09/2026

مرحوم شوکت رضا المعروف پاجی کے لیے دعائے مغفرت 🤲
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں نے مرحوم شوکت رضا المعروف پاجی کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے، تمام مراحلِ آخرت آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ پاک اہلِ خانہ اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
میڈیا سیل:
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کرک .

16/03/2026

صوبائی صدر آئی ایس کے پی مشرف آفریدی کی خصوصی ہدایت پر
آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن کے زیرِ اہتمام ایک گرینڈ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی جنرل سیکٹری اظہر خان غزنوی، صوبائی سینئر نائب صدر ثناہ اللہ شاہ ، چیئرمین بلال شنواری ،سابقہ پشاور ریجن صدر حسیب خٹک سابقہ صدر ساوتھ ریجن نظیر زمان معصوم وزیر ایڈوکیٹ اور مختلف ڈسٹرکٹ کے سابقہ صدور اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
سابقہ ضلعی صدر مہتاب مینوال خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چیئرمین عمران خان کی رہائی، آئی ایس ایف کی تنظیمی بحالی اور اسے مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے عمران خان رہائی فورس کے قیام اور اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ان شاء اللہ آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن پہلے کی طرح بہت جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی اور نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کرے گی۔

Address

Karak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Karak official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share