Civil Defence Karak

Directions Website

Civil Defence Karak Official page of Civil Defence Karak, Khyber Pakhtunkhwa. and Volunteers Enrollment.

Committed to public safety, emergency preparedness, disaster response, fire safety, community awareness.

سول ڈیفنس آفیسر کاشف نواز اور چیف وارڈن سلیم خان صاحب کی ہدایت پر سول ڈیفنس کرک آرگنائزیشن کے رضاکار ضلعی انتظامیہ کیسات...
20/10/2026

سول ڈیفنس آفیسر کاشف نواز اور چیف وارڈن سلیم خان صاحب کی ہدایت پر سول ڈیفنس کرک آرگنائزیشن کے رضاکار ضلعی انتظامیہ کیساتھ کرک شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شریک ہیں سول ڈیفنس عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے


*سول ڈیفنس کرک*سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر واقع...
20/10/2026

*سول ڈیفنس کرک*

سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر واقع پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر پٹرول پمپس پر آگ بجھانے والے آلات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انسٹرکشنل اسٹاف نے متعلقہ عملے کو فائر سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے، حفاظتی انتظامات کو ہر وقت فعال رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
سول ڈیفنس کرک عوامی تحفظ، آگ سے بچاؤ اور ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔
محفوظ معاشرہ، ہماری ذمہ داری!
سول ڈیفنس کرک، خیبر پختونخوا

Day 2ndCIVIL DEFENCE BASIC TRAININGGOVT CENTENNIAL MODEL SCHOOL سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات ...
20/10/2026

Day 2nd
CIVIL DEFENCE BASIC TRAINING
GOVT CENTENNIAL MODEL SCHOOL

سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے آج بھی گورنمنٹ سنٹینئیل ماڈل ہائی سکول چوکارہ میں بیسک کورس کے دوسرے روز تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں طلباء و طالبات کو سول ڈیفنس کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے گئے۔
اس تربیتی سیشن میں 47 میل طلباء اور 48 فیمیل طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کو سول ڈیفنس کی اہمیت، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
جبکہ فیمیل طالبات کو خصوصی طور پر گھروں میں گیس لیکج، گیس کے استعمال میں احتیاطی تدابیر، غفلت و لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات اور ان کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا گیا۔ طالبات کو بتایا گیا کہ گیس لیکج کی صورت میں فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا، آگ جلانے سے گریز کرنا اور بجلی کے سوئچز کو استعمال نہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا، حادثات کی روک تھام اور ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر اقدامات کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔
سول ڈیفنس کرک — محفوظ معاشرہ، ہماری ذمہ داری!

آج مورخہ 19 اکتوبر 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک جناب ایمل خان کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں کرک مین بازار سے تجاوزا...
19/10/2026

آج مورخہ 19 اکتوبر 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک جناب ایمل خان کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں کرک مین بازار سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک و پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، سول ڈیفنس آفیسر کاشف نواز, ٹی ایم او کرک کے نمائندے، تحصیلدار کرک، ٹریفک انچارج اور صدر بازار کرک نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرک مین بازار کو تجاوزات سے پاک کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائے گی

FIRE SAFETY AWAIRENESSسول ڈیفنس انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر گیس ری فلنگ شاپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود فا...
19/10/2026

FIRE SAFETY AWAIRENESS
سول ڈیفنس انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر گیس ری فلنگ شاپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ دکانداروں کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے اور فائر سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں
میڈیا سیل
سول ڈیفنس کرک

CIVIL DEFENCE BASIC TRAININGGOVT. CENTENNIAL MODEL SCHOOLسول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایت پر انسٹر...
19/10/2026

CIVIL DEFENCE BASIC TRAINING
GOVT. CENTENNIAL MODEL SCHOOL
سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایت پر انسٹرکشنل اسٹاف نے آج گورنمنٹ سنٹینئیل ماڈل ہائی اسکول چوکارہ میں جماعت نہم اور دہم کے طلباء کے لیے سول ڈیفنس بیسک کورس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر طلباء کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا گیا، جس میں ہنگامی حالات کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اس تربیتی سیشن میں 96 طلباء نے شرکت کی۔
سول ڈیفنس کرک عوامی تحفظ، طلباء کی تربیت اور آگاہی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا سیل
سول ڈیفنس کرک

19/10/2026

کرک : ٹیری بازار میں گزشتہ دنوں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا مقامی لوگوں کے مطابق مارکیٹ میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہ رکھ پاسکے
سول ڈیفنس کرک نے بارہا خبردار کیا ہے کہ فائر سیفٹی انتظامات کو بالکل ہلکا نہ سمجھے جو چند سیکنڈ میں آگ بجھانے کے لئے کافی ہے کروڑوں روپے کی مالیت رکھنے والے ایک دوکاندار ہزاروں روپے کی فائر ایکسٹینگویشر لگانے میں سستی دیکھاتے ہیں پھر افسوس کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا.
سول ڈیفنس کرک

*سول ڈیفنس کرک*سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل سٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر قائم ...
16/10/2026

*سول ڈیفنس کرک*

سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل سٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر قائم پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران آگ بجھانے والے آلات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ عملے کو فائر سیفٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

*سول ڈیفنس کرک*سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کرک کے انسٹرکشنل سٹاف نے کرک کے مختلف...
14/10/2026

*سول ڈیفنس کرک*

سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس کرک کے انسٹرکشنل سٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا، جہاں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر آگ سے بچاؤ کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ذمہ داران کو فائر سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔
سول ڈیفنس کرک — عوام کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح!

*سول ڈیفنس کرک* سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر واق...
12/10/2026

*سول ڈیفنس کرک*

سول ڈیفنس آفیسر کرک جناب کاشف نواز صاحب کی خصوصی ہدایات پر انسٹرکشنل اسٹاف نے کرک کے مختلف مقامات پر واقع بینکوں، پیٹرول یونٹس اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران فائر سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں میں آگ سے بچاؤ کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
سول ڈیفنس کرک کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا، آگ لگنے کے ممکنہ خطرات کو کم کرنا اور تمام کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

Address

Karak

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share