03/09/2026
📢 اہم اطلاع
میں سیف الرحمٰن ولد عبدالستار، ڈاک خانہ باغ و بہار، تحصیل خانپور، ضلع رحیم یار خان، آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنا موٹر سائیکل ماڈل 2014، نمبر RNK-7979، ایک شوروم کے ذریعے فروخت کیا تھا۔
خریدار نے تاحال موٹر سائیکل اپنے نام پر منتقل نہیں کروایا، جس کی وجہ سے گاڑی کے ای چالان مسلسل میرے نام پر آ رہے ہیں، جو کہ میری ذمہ داری نہیں۔
خریدار سے گزارش ہے کہ فوری طور پر موٹر سائیکل اپنے نام پر منتقل کروائیں، بصورتِ دیگر آئندہ آنے والے تمام چالان اور قانونی ذمہ داری خود اٹھائیں گے۔ بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ادارے سے رابطہ کر کے گاڑی بلاک کروا دی جائے گی۔
شکریہ