04/06/2026
یولسکل کے ترقی کا رنگ، نوجوان رہنما رضاءالحق مدنی کے سنگ!
کھرکو یولسکل میں رضاءالحق مدنی کی دھماکہ دار انٹری! 💥
الیکشن قریب آتے ہی رضاءالحق مدنی اور ابراہیم ثنائی کے قافلے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آج انتخابی مہم کے سلسلے میں یولسکل کھرکو کے نوجوانوں، عمائدین، سرکردگان اور بزرگوں سے ملاقات ہوئی، جہاں علاقے کے مسائل اور عوامی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
رضاءالحق مدنی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کثیر تعداد میں نوجوانوں اور معززین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور حلقہ نمبر 1 کے امیدوار ابراہیم ثنائی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر رضاءالحق مدنی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو عملی طور پر تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور خوشحالی کے وژن پر کاربند ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گانچھے حلقہ نمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ابراہیم ثنائی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ترقی کے اس سفر کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
عوامی اعتماد، نوجوانوں کا جوش اور بزرگوں کی دعائیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کامیابی کا قافلہ منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ان شاء اللہ، فتح مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی۔ 🤲🌹
04/06/2026
قومی درد جب دلوں میں بیدار ہوتا ہے، عوامی جذبہ جب شعور کا علمبردار ہوتا ہے۔
تب ووٹ کی طاقت بولتی ہے میدان میں، اور مخالفین کی قسمت کا فیصلہ ہار ہوتا ہے۔
الحمدللہ! سابق صدر مسلم لیگ (ن) اسلام آباد، جناب محمد سلیمان صاحب نے حلقے میں پہنچتے ہی انتخابی مہم میں نئی جان ڈال دی ہے۔
پہلے ہی روز غواڑی کے محلہ شھوبا منوا کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں، عمائدین، سرکردگان اور معززین سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے امیدوار ابراھیم ثنائی کی موجودگی میں بھرپور یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جناب ابراہیم ثنائی، سابق امیدوار رضاالحق مدنی، سینئر رہنما آصف ایڈووکیٹ، حفیظ الرحمن، رحمت کثیری، عبدالرؤف نظامی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
الحمدللہ! ہر محلے سے نوجوانوں، علماء کرام، عمائدین اور سرکردگان نے مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ عوامی جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقی، خدمت اور عوامی نمائندگی کا سفر کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
ان شاء اللہ 7 جون کو جیت عوام کی ہوگی، جیت ترقی کی ہوگی، اور جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔
03/06/2026
شیر، شیر ہی ہوتا ہے! 🦁
پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے سابق صدر جناب محمد سلیمان صاحب اسلام آباد سے سکردو پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
آج صبح کی فلائٹ کے ذریعے سکردو پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے پارٹی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور بعد ازاں غواڑی کا رخ کیا۔
غواڑی میں منجر آفس سے سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں، نوجوانوں اور بزرگوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائیں۔
اس موقع پر منجر، چھوغوگرنگ، گمبہ ہوٹل بازار ایریا اور صوبی گوند مختلف محلوں میں بزرگوں، عمائدین اور سرکردگان سے ملاقاتیں کی گئیں۔
وفد میں سابق رہنما رضاءالحق مدنی، سینئر رہنما آصف ایڈووکیٹ، سیکرٹری رحمت اللہ کثیری اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالرؤف نظامی ودیگرے نوجوانان بھی شامل تھے۔
غواڑی کے غیور عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور امیدوار ابراہیم ثنائی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
عوام نے وعدہ کیا کہ غواڑی کے 80 فیصد ووٹ مسلم لیگ (ن) کے حق میں ڈال کر ابراہیم ثنائی کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
ان شاء اللہ، کامیابی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی۔
03/06/2026
تھلے چنڈو میں مسلم لیگ (ن) کی بڑی سیاسی پیش رفت
موضع چنڈو تسو اور گاگوڑیک سے جناب رضاءالحق مدنی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے متعدد کارکنوں اور حامیوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ابراہیم ثنائی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت
اختیار کر لی۔
اس موقع پر ابراہیم ثنائی اور رضاءالحق مدنی نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا
اور انہیں خوش آمدید کہا۔
یاد رہے کہ چنڈو ماضی میں پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ سیاسی پیش رفت کے بعد علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ شمولیت آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
علاقے کے عوام، عمائدین اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ تھلے چنڈو میں مسلم لیگ (ن) کا قافلہ روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔
"عوامی اعتماد، ترقی کا سفر اور خدمت کا عزم —
مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی ضمانت۔" ✌️🌹
02/06/2026
دسکھور غواڑی
سابق رہنما مسلم لیگ (ن) جناب رضاءالحق مدنی کے ساتھیوں اور سپورٹرز نے محمد ابراہیم ثنائی صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں اپنی حمایت کا اعادہ کر دیا۔
گانچھے حلقہ نمبر 1 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جناب محمد ابراہیم ثنائی صاحب، ایڈووکیٹ اقبال نزیر صاحب اور سینئر رہنما ایڈووکیٹ آصف اقبال صاحب نے موضع دسکھور غواڑی کے معزز علماء کرام، عمائدین اور نوجوانوں سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، عوامی مسائل، اور علاقے کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر علماء کرام، عمائدین اور نوجوانوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، عوامی خدمت اور ترقیاتی وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اہلیانِ دسکھور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد ابراہیم ثنائی صاحب کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
ان شاء اللہ عوامی اعتماد، اتحاد اور بھرپور حمایت کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) شاندار کامیابی حاصل کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔ ✌️🤝
01/06/2026
الحمدللہ!
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزا فاطمہ خواجہ صاحبہ نے کھرکو اور موضع گون میں ایس کام ٹاورز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل اور بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ہم عوامی خدمت کے دعویدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کو اپنا قرض سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن جیتنے سے پہلے ہی عوام کے بنیادی مطالبات کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان شاء اللہ الیکشن کے بعد حلقے سمیت پورے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا، نوجوانوں، خواتین اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وعدے نہیں، عملی خدمت ہماری پہچان ہے۔
#گانگچھے