Assistant Commissioner Khaplu

Assistant Commissioner Khaplu

Share

District Administration

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 26/03/2026

بلدیہ خپلو۔

اسسٹنٹ کمشنر خپلو جناب زاہد حسین صاحب نے خپلو میں سبزی، گیس، چکن، روٹی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔

تمام دکانداروں اور سبزی فروشوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرکاری نرخنامہ اپنی دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اسی کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

03/03/2026

بلدیہ خپلو
چیئرمین سب ڈویژنل فوڈ مانیٹرنگ کمیٹی /اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین صاحب کی ہدایات پر آج مین بازار اور خپلو کے مختلف ایریا میں مشترکہ انسپیکشن کی گئی، جس میں صدر بازار ایسوسی ایشن گھنگچھے ، فوڈ انسپکٹر ، بلڈنگ انسپکٹر اور بلدیہ فورس شریک تھے۔

دورانِ معائنہ سرکاری نرخ نامہ، اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی کی صورتحال چیک کی گئی۔ دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی پابندی اور نرخ نامہ نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت دی گئی۔

چیف آفیسر بلدیہ خپلو نے ٹاؤن ایریا میں بغیر نقشہ منظوری تعمیرات اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اور خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ منافع خوری، غیر معیاری اشیاء کی فروخت، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

03/03/2026

اسسٹنٹ کمشنر خپلو / چیئرمین پرائس کنٹرول جناب زاہد حسین نے چیف آفیسر بلدیہ،میٹ انسپکٹر/فوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کے ہمراہ مین بازار ایریا کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران بازار میں سرکاری نرخ نامہ، اشیائے خوردونوش کے معیار، ایکسپائری تاریخ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور خرید و فروخت کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ سموسہ، پکوڑہ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ بھی چیک کیے گئے۔
مہنگے داموں پھل فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جناب زاہد حسین نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ مبارک کے دوران اگر کوئی بھی دکاندار قانون کی خلاف ورزی، خود ساختہ مہنگائی یا غیر معیاری و ممنوعہ اشیاء کی فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شکایت سیل / کمپلین مانیٹرنگ ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور شکایات کے اندراج رجسٹر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی قسم کی خود ساختہ مہنگائی یا غیر معیاری و ممنوعہ اشیاء کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو کمپلین مانیٹرنگ ڈیسک پر اپنی شکایت درج کروائیں، جس پر بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 02/12/2025

گنگچھے اسسٹنٹ کمشنر خپلو و رجسٹریشن آفیسر حلقہ دو زاہد حسین کا شہر میں قائم الیکشن ڈسپلے سینٹرز کا دورہ ، الیکشن ڈسپلے سینٹرز میں متیعن عملے نے ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ اور فارم 21، 22 , 23 سلسلے میں ووٹ کی درستگی ، ووٹ تبدیلی سمیت دیگر اقدامات کے بارے بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ دو گنگچھے زاہد حسین نے الیکشن ڈسپلے سینٹرز کی کارکردگی اطمینان بخش قرار۔دیکر مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر سینڈ کریں ، اپنے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات لیں ، اور ووٹ تبدیلی ، درستگی سمیت دیگر ایشوز کے حل کیلئے ڈسپلے سینٹروں کا وزٹ کریں ، ووٹ قومی فریضہ ہے اسے استعمال کرنے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے درست معلومات کا اندراج یقینی بنائیں ۔۔۔۔شکریہ

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 25/11/2025

گنگچھے (پ۔ر) ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گنگچھے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین کی زیر صدارت بجلی کی پیداوار میں کمی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔
تحصیلدار خپلو ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور، ایگزیکٹو انجینئر ڈغونی ، صدر بازار کمیٹی اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر خپلو نے متعلقہ محکموں کے زمہ داران کو بجلی کی ترسیل اور شیڈول کے مطابق دینے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے دیسی ساختہ گیزرز اور ہیٹرز جیسے بھاری برقی آلات کے زیادہ استعمال سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شام کے اوقات میں بھاری برقی آلات بالخصوص دیسی ساختہ گیزرز اور ہیٹرز کے استعمال سے گریز کریں

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 25/11/2025

گنگچھے (پ۔ر ) اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول و ڈیزل کا معیار اور انکے پیمانے کا معائنہ کیا۔اور پٹرول پمپس کے واش رومز اور سہولیات کی انسپکشن بھی کی۔اس موقع پر کم پیمانہ پر 1 پٹرول پم پر جرمانہ عائد کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ،عوامی مفاد پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون کے مطابق ذمہ داران کو جرمانے اور سزائیں دیں گے

21/11/2025

پریس ریلیز
مورخہ: 21 نومبر 2025

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی / اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین نے سب ڈویژن خپلو میں مرغیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 17/11/2025

از دفتر اسسٹنٹ کمشنر / رجسٹریشن آفیسر GBA-23 GHE-II
پریس ریلیز۔ مورخہ 12 نومبر 2025

,گنگچھے حلقہ نمبر 2 کی تازہ ووٹر فہرستیں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی ہدایات کے مطابق پرنٹ ہو کر اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے دفتر میں موصول ہوا ہے۔
یہ ووٹر فہرستیں آج سے ایک ماہ کے لیے عوامی نمائش (Display) کے طور پر آویزاں کی جائیں گی۔ اس دوران ڈسپلے سنٹرز پر عملہ موجود رہے گا تاکہ عوام الناس اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی معلومات، بشمول نام، عمر اور پتہ وغیرہ، ووٹر لسٹ میں درستگی کے ساتھ چیک کر سکیں۔
عوام الناس سے گزارش ہے ڈسپلے سنٹرز تشریف لا کر ووٹر لسٹ کا جائزہ لیں۔ اگر کسی ووٹر کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوا ہے یا اندراج میں کوئی غلطی پائی جائے تو موقع پر موجود عملے سے متعلقہ فارم حاصل کر کے درستگی کے لیے پُر کریں۔ اس عمل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی شہری اپنے حقِ رائے دہی کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر/ رجسٹریشن آفسیر GBA-23-GHE-II گنگچھے

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 10/11/2025

بلدیہ خپلو
مورخہ: 10 نومبر 2025

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خپلو زاہد حسین نے سب ڈویژن خپلو میں مرغیوں اور سبزیوں کے نئے نرخ نامے مقرر کر دیے ہیں جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

انہوں نے تمام دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نرخ نامے پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ یا گراں فروشی کی اطلاع پرائس کنٹرول کمیٹی یا متعلقہ ادارے کو دیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 28/10/2025

بلدیہ خپلو کا نیا ریٹ لسٹ جاری — عوامی سہولت کے لیے اہم قدم

خپلو (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر خپلو/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی زاہد حسین اشیائے خوردونوش، خصوصاً سبزیوں، پھلوں اور دیگر روزمرہ ضروریات کے نرخوں کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔

نئی ریٹ لسٹ کا مقصد عوام کو ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں غیرضروری اضافے سے بچانا ہے۔ بلدیہ کے مطابق تازہ نرخ سبزیوں، پھلوں، گوشت، مرغی، دودھ، دہی اور دیگر عام استعمال کی اشیاء پر لاگو ہوں گے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کرے تو فوری طور پر بلدیہ خپلو کے دفتر یا متعلقہ عملے کو اطلاع دیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔

یہ اقدام بلدیہ خپلو کی جانب سے عوامی ریلیف پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس سے امید ہے کہ مارکیٹ میں شفافیت اور توازن پیدا ہوگا۔






゚viralシfypシ゚viralシalシ

24/10/2025

پریس ریلیز
مورخہ 24 اکتوبر 2025

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی / اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین نے سب ڈویژن خپلو میں مرغیوں کا نیا نرخ نامہ مقرر کر دیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Photos from Assistant Commissioner Khaplu's post 09/10/2025

ڈپٹی کمشنر گنگچھے کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خپلو زاہد حسین کا ایس ڈی او ورکس اینڈ کمیونیکیشن کے ہمراہ کورو کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات کی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ روڈ کی بحالی کے عمل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Khapalu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Khapalu