06/10/2026
ریسکیو 1122 باجوڑ / کنویں میں گرنے والے شخص کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔
باجوڑ: تحصیل چارمنگ کے علاقے کرکنئ میں لقمان ولد شیر زمین گہرے کنویں میں گر گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ریسکیو آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب آپریشن کے بعد متاثرہ شخص لقمان ولد شیر زمین کو گہرے کنویں سے زندہ اور بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد ضروری طبی معائنے اور مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 باجوڑ شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور خدمات انجام دے رہا ہے۔
ریاض خان
ترجمان
ریسکیو 1122 باجوڑ