04/10/2026
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپیکشن ٹیم ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں پہنچ گئی
سی ایم انسپیکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں کا تفصیلی معائنہ
سی ایم انسپیکشن ٹیم نے مریضوں اور دیگر افراد سے فیڈ بیک لیا
کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان
کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے زیر تعمیر پورشن میں بجلی کے کھلے تار خطرناک حالت میں پائے گئے
سی ایم انسپیکشن ٹیم نے ایکسئین ،ایس ڈی او بلڈنگ ، سب انجینئر اور دیگر کو بلا کر سر زنش
بجلی کے خطرناک اوپن تار فوری طور پر ٹھیک کرائے گئے
سی ایم انسپیکشن ٹیم نے اپنی نگرانی میں کوٹلی ستیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ڈیپ کلیننگ کرائی