Regional Transport Authority

Website

Regional Transport Authority سیکرٹری آر ٹی اے سٹاف ڈسٹرک خوشاب

28/10/2026

📢 اہم اطلاع برائے امیدوارانِ کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ

ضلع خوشاب میں اس ماہ کے کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

تمام امیدواروں سے گزارش ہے کہ دور دراز علاقوں سے روانہ ہونے سے پہلے آئندہ ٹیسٹ کی تاریخ اور شیڈول کی تصدیق ضرور کر لیں، تاکہ آپ کو غیر ضروری سفر اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔

آپ کا وقت اور سفر ہمارے لیے اہم ہے۔

مزید معلومات کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

Regional Transport Authority
عوامی آگاہی، عوامی سہولت ہماری ترجیح۔

27/10/2026

دھند کا موسم آنے والا ہے، تمام رکشہ ڈرائیورز، ٹریکٹر ٹرالی مالکان، ریڑھی بان اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے معیاری ریفلیکٹرز ضرور لگوائیں۔
یاد رکھیں! رات کے اندھیرے اور دھند میں آپ کی گاڑی نظر نہ آنے سے کسی کی قیمتی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ریفلیکٹر لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

❤️ آپ کی حفاظت، سب کی حفاظت!

Regional Transport Authority

26/10/2026

قانون کی پابندی، محفوظ زندگی کی ضمانت!
چالان کرنا ہمارا مقصد نہیں، بلکہ آپ کو قانون کی پابندی کا احساس دلانا اور حادثات سے محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔
⚠️ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کریں۔
آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح!
Regional Transport Authority

22/10/2026

ڈیوٹی کے دوران صحافی محترم محمد احسان صاحب سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ چند لمحوں کی یہ ملاقات خوشگوار گفتگو اور باہمی احترام کا خوبصورت موقع بنی۔ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھے۔ 🌹

21/10/2026

آج فاریسٹ رینجر آفس میں ڈی سی فاریسٹ رینجر رضا صاحب سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات گاڑی کی نیلامی کے سلسلے میں مطلوبہ پرفارما پر دستخط کیے گئے۔

باہمی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور سرکاری امور کی انجام دہی۔

Regional Transport Authority

20/10/2026

سرگودھا سپیریئر یونیورسٹی کی بسوں میں طلبہ کے کھڑے ہو کر سفر کرنے کی شکایات موصول ہونے پر آج بسوں کی چیکنگ کی گئی اور انتظامیہ کو طلبہ کی محفوظ سفری سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

الحمدللہ، انتظامیہ کے مطابق اب بسوں کی تعداد بڑھا کر دو کر دی گئی ہے۔ طلبہ سے بھی صورتِ حال معلوم کی گئی۔

آپ کی شکایت، ہماری ذمہ داری!

اگر آپ کو ٹرانسپورٹ سے متعلق کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو Regional Transport Authority سے رابطہ کریں۔ آپ کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی اور مسئلے کے ازالے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

عوام کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح!

19/10/2026

قانون سب کے لیے برابر ہے! ⚖️

اب اڈوں پر بھی ٹرانسپورٹ چیکنگ جاری ہے۔ عوامی شکایات کا ازالہ اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

کسی کمپنی کو کوئی رعایت نہیں، قانون کی پابندی سب پر لازم ہے۔

Regional Transport Authority — عوامی فلاح، محفوظ سفر۔

18/10/2026

ذمہ دار ڈرائیور، محفوظ سفر!

رکشہ صرف روزگار کا ذریعہ نہیں، کئی قیمتی جانوں کی ذمہ داری بھی ہے۔ بغیر لائسنس رکشہ چلانا آپ کے لیے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ضلع خوشاب میں ہر اتوار رکشے کا لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔ اپنا لائسنس بنوائیں، تربیت اور قانون کی پابندی کریں، تاکہ حادثات کم ہوں اور قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔

آپ کی ذمہ داری، کسی کی زندگی کی حفاظت! ❤️

17/10/2026

🌫️ دھند اور اندھیرے میں احتیاط، زندگی کی حفاظت! 🚦

تمام رکشہ، موٹر سائیکل اور ریڑھی چلانے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑی کے پیچھے ریفلیکٹر ضرور لگائیں تاکہ دھند یا اندھیرے میں پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو آپ کی موجودگی کا بروقت پتا چل سکے۔

یاد رکھیں! آپ کی یہ چھوٹی سی احتیاط کسی قیمتی جان کو حادثے سے بچا سکتی ہے۔ ❤️

اپنی حفاظت، دوسروں کی حفاظت — محفوظ سفر، روشن مستقبل!

16/10/2026

HTV
لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے اہم پیغام

Address

ڈسٹرک خوشاب
Khushab
41000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Transport Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share