Deputy Commissioner Khushab

Deputy Commissioner Khushab

Share

Official Page of Deputy Commissioner Khushab. (Govt. of Punjab-Pakistan 🇵🇰)

Incumbent: MR. JAHANZEB HUSSAIN LABAR

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی پی او خوشاب کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غریب کالونی اور راجہ چوک جوہرآباد میں جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کی پرامن گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور رکن صوبائی اسمبلی ملک آصف بھا کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کی ٹیم کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر PDP ٹیم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تکمیل کے مراحل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ایم پی اے ملک آصف بھا نے جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

04/06/2026

پبلک سروس میسج

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے منگور روڈ پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے کیورنگ کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور تکمیل کے مختلف مراحل بارے بریفنگ دی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 04/06/2026

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر سے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ملاقات کی اس دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے خوشاب کی عوام کے لیے دی گئی گرین الیکٹرک بسسز اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

01/06/2026

افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ 15 پر اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فرائض انجام دینے والے صفائی عملے میں پانی اور کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے عید کے دنوں میں صفائی آپریشن میں مصروف عملے کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور مشکل حالات کے باوجود عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں صفائی کارکنان کا کردار انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام فیلڈ اسٹاف کی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اس موقع پر صفائی عملے سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کے مسائل و ضروریات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی گئی تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کے ہمراہ ضلع بھر میں قائم مختلف ڈمپنگ سائٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈسٹرکٹ انچارج بھی موجود تھے جنہوں نے جاری صفائی آپریشن، آلائشوں کی بروقت تلفی اور مجموعی صفائی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈمپنگ سائٹس پر صفائی کے انتظامات، مشینری کی دستیابی، عملے کی کارکردگی اور آلائشوں کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں موجود عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور مشکل حالات کے باوجود عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض کی انجام دہی قابل تحسین ہے۔

29/05/2026

عید الاضحیٰ کے موقع پر خوشاب شہر میں مثالی انتظامات

وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید الاضحٰی صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرنے عید دنوں میں صفائی آپریشن کی نگرانی خود کی

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر،ایم ڈی سُتھرا پنجاب غزالہ کنول ،اے ڈی سی آر عبداللہ خان اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ودیگر ضلعی انتظامیہ کے محکمے کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق قرار

ڈپٹی کمشنر خوشاب کی بہتر حکمت عملی، دن رات کی محنت انتھک کوششوں اور مؤثر اقدامات کی بدولت ضلع خوشاب میں عیدالاضحٰی کے تینوں روز صفائی کےبہترین انتظامات ،بروقت ریسپانس سے صفائی آپریشن کامیاب

عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع خوشاب میں صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب، غزالہ کنول اے ڈی سی آر عبداللہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب کی نگرانی میں عید کے تینوں دن صفائی انتظامات اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

عیدالاضحٰی کے موقع پر عید گاہوں ،مساجد میں واش رومز،وضو خانوں کی فنائل سے صفائی کرائی گئی

سڑکوں ،بازاروں،گلی محلوں،اور قربان گاہوں کی دُھلائی اور صفائی کا عمل عیدالاضحٰی کے تینوں روز جاری رہا

صفائی آپریشن میں 16610 کلو گرام چونا،1200 لیٹر فنائل،320 کلو عرق گلاب استعمال کیا گیا

ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی کیمپ اور کولیکشن پوائنٹ قآئم کیے گئے ستھرا پنجاب کے ورکرزکو کھانا اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ایم ڈی سُتھرا پنجاب غزالہ کنول،اے سی چوہدری ضیاءاللہ نے آگاہی کیمپوں کے دن رات بے شمار وزٹ کیے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شاپر بیگ کی تقسیم خود کیے

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ عملہ مسلسل متحرک رہا۔

ضلع بھر سے 5845ٹن آلائشیں اور ویسٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کیا گیا

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکار عید کی تعطیلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے رہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔

شہریوں نے بھی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

Photos from Deputy Commissioner Khushab's post 29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کے ہمراہ لاری اڈا جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، ٹریفک انتظامات، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں اور مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے تمام امور پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر مسافروں سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کے مسائل و تجاویز سنی گئیں تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Khushab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Deputy Commissioner Office Khushab At Jauharabad
Khushab
41200

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00