BNP AWAMI Balochistan

Directions

BNP AWAMI Balochistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BNP AWAMI Balochistan, Political Party, Sultan Ibrahim Khan Road chamrok Khuzdar, Khuzdar.

کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سینیئر نائب صدر ٹکری نظر محمد مینگل نے میر عبدالرسول مینگل سے ملاقات کی۔ملاقا...
04/05/2023

کوئٹہ
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سینیئر نائب صدر ٹکری نظر محمد مینگل نے میر عبدالرسول مینگل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں میر عبدالرسول مینگل کے تحفظات سنی، اور یقین دہانی کرائی کہ بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر میر اسراراللہ خان زہری کے زیر صدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تمام تر تحفظات کو دور کی جائے گی۔

مرکزی ترجمان بی این پی (عوامی)

اسلام آبادبلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر سید اکبر شاہ۔بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکری...
02/05/2023

اسلام آباد
بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر سید اکبر شاہ۔بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی اور یوسف مری اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں۔
ملاقات میں الیکشن کمیشن میں کل ہونے والے پیشی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے بی این پی  (عوامی) کے مرک...
02/05/2023

اسلام آباد:
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر سید اکبر شاہ ملاقات کر رہے ہیں۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی کیس و کل کے پیشی کے حوالے سے سیر حاصل گفت و شنید کیا گیا۔ اس موقع بی این پی (عوامی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی موجود ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ہر دور میں مزدوروں کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی ہے مرکزی ترجمان کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پ...
01/05/2023

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ہر دور میں مزدوروں کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی ہے مرکزی ترجمان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی مزدوروں کی جماعت ہے بی این پی عوامی نے ہر دور میں مزدوروں کی حق زنی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آج بھی انکی حقوق کی تحفظ کا جدوجہد کررہی ہے یکم مئی مزدور ڈے کے مناسبت سے پوری دنیا میں منائی جاتی ہے اس دن مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مزدوروں کی مشقتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں یکم مئی مزدور ڈے منانے کا سلسلہ سنہ 1884 میں شکاگو میں سرمایہ دار اشرفیاں جاگیر داران طبقہ کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا۔ ہزاروں لاکھوں مزدوروں کو انکے حقوق کی حصول کے پاداش میں شہید کیا گیا انکا قصور یہی تھا کہ ہم 24 گھنٹے مزدوری کر نہیں سکتے لہذا ہم پر رحم کیا جائے اس ظلم و جبر کے خلاف اپریل 1886 کو تمام مزدوروں نے امریکہ کے شہر شگاگو میں اکٹھے ہونے کا فیصلہ کیا اس موقع پر تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مزدور اس ہڑتال میں شامل ہوئے۔ کئی مزدوروں کے لیڈران کو پھانسی اور عمر قید سنائی گئی تھی شکاگو کے حاکموں نے اس واقعے کو محض ہے مارکیٹ کے بلوے کا نام دینا چاہا، مگر یہ دن تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہوگیا۔ 1889 میں یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ ہوا اور 1890 سے اس دن کو دنیا بھر میں منانے کا آغاز ہوا۔ اس فیصلہ کے بعد یہ دن عالمی یوم مزدور کے طور پر منایا جانے لگا۔ مزدوروں کا عالمی دن کارخانوں، کھیتوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے کروڑوں محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آج بھی پوری دنیا میں میں محنت کش استحصال کا شکار ہیں۔ بی این پی عوامی جہوریت ترقی پسند پارٹی ہے مزدوروں کی بنیادی حقوق انہیں روزگار دینا روزگار کے مواقع پیدا کرنا معاشی معاشرتی سماجی تمام زمہ داری حکومت اور ریاست کی ہے۔
بی این پی عوامی مزدوروں کا عالمی دن ، محنت کش مزدوروں کی بحالی کے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے مگر یہ بات شاید تپتھی دھوپ اور ٹھٹھرتی سردی میں اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور کو نہیں پتہ کہ دنیا آج انہی کا عالمی دن منا رہی ہے اور اسی دن بھی انہیں آرام نہیں ہوتا، محنت کش طبقہ ملک کی صنعتی واقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. یہ مزدور اور کسان ہی ہیں جو دن رات محنت کر کے قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ ریاست والدین کا درجہ رکھتی ہے اور عوام کی امید ریاست اور اس ملک کے حکمرانوں پر ہے حکومت اور لیڈران کا فرض بنتا ہے کہ مزدوروں کی آسودگی اثراتی کیلئے کام کریں مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی کے بغیر نہ تو ملک ترقی کر سکتا ہے اور نہ اس کے عوام خوشحال ہو سکتے ہیں۔

آج کے دن کے مناسبت سے بی این پی عوامی دنیا بھر بالخصوص بلوچستان کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور تمام مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور بی این پی عوامی یہ یقینی دہانی کراتی ہے آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھتے ہوئے مزدوروں کے بنیادی حقوق کی تحفظ کا جدوجہد کرتے ہوئے مزدوروں کو آسودگی و اثراتی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار کرے گی۔

ضلع کوہلو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع کوہلو کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت وڈیرہ اشرف مری مرکزی سیکرٹری اورسیسز کوہ...
30/04/2023

ضلع کوہلو
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع کوہلو کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت وڈیرہ اشرف مری مرکزی سیکرٹری اورسیسز کوہلو میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور فیصلہ انجینیر طارق مری ضلعی آرگنائزر اور میر نسیم مری ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔

کوہلو: بی این پی (عوامی) ضلع کوہلو کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی اورسیسیز سیکٹریری وڈیرہ اشرف مری منعقد ہوا اجلاس میں سابقہ ضلعی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی اسٹریچر اور پارٹی کی فعالیت سمیت مختلف ایجنڈے زیر بحث کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل یونٹ سازی و ممبر سازی اور نئی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ جس میں انجینئر طارق مری ضلعی آرگنائزر اور میر نسیم مری ڈپٹی آرگنائزر ضلع کوہلو منتخب ہوئے
بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کوہلو آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا تھا جس کے لیے مرکزی کابینہ کو مختلف زونز کی تنظیمی دورے اور ضلعی آرگناٸزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی گئی تھی بعدازاں ضلعی آرگناٸزنگ کمیٹی تشکیل دے کر مرکزی سیکرٹری جنرل کو رپورٹ پیش کرے گا بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر و کابینہ نے قومی کونسل سیشن کے بعد جماعت کی تنظیمی اسٹریچر کے تبدیلیوں کا بخوبی مشاہدہ کرکے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے تاکہ بلوچ قوم پرستانہ سیاست اور قومی یکجہتی طویل دورانیے تک اسی طرح منظم طریقے سے جاری رہ سکے اور بلوچ قوم کے لیے ایک بہترین کردار نبھا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی این پی (عوامی) کوہلو سے لے کر تربت تک بلوچ قوم کو یکجا کر رہی ہے اور بلوچ قوم کے لئے آئینی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے قومی یکجہتی اور قومی بقاء و تشخیص کے لیے گامزن ہے اور کارکنان کی بلوچ قوم دوستی کی بنیاد پر ذہنی و فکری تربیت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ بلوچ معاشرے میں قوم پرستانہ سیاست ماحول کے فروغ کے لیے بی این پی (عوامی) کی جانب سے تسلسُل کے ساتھ تنظیمی سازی جاری ہے اجلاس میں گزشتہ ضلعی کارکردگی، تنظیمی اسٹریچر اور پارٹی کی مزید فعالیت اور ممبر سازی کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا بعدازاں باہمی مشاورت سے نئی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں انجینئر طارق مری ضلعی آرگنائزر اور میر نسیم مری ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔ جب کہ میر وقاص مری، محمد آصف مری، وڈیرہ شہباز ،ظفراللہ مری اور خیر اظم مری ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی چھ مہینے میں یونٹ سازی کرکے نبھانے کا اعادہ کیا۔

بی این پی عوامی کے سینئر رہنماء مرکزی کونسلر حاجی محمد انورقلندرانی کی وزیر صحت سید احسان شاہ سے اہم ملاقاتبی این پی عوا...
30/04/2023

بی این پی عوامی کے سینئر رہنماء مرکزی کونسلر حاجی محمد انورقلندرانی کی وزیر صحت سید احسان شاہ سے اہم ملاقات

بی این پی عوامی کے سینئر رہنماء مرکزی کونسلر حاجی محمد انور قلندرانی کی سیداحسان شاہ سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں سیاسی امور پرخصوصی گفتگو کی گئی

*قائد بی این پی عوامی میر اسراراللہ خان زہری سے ڈیفنس کراچی میں شمس الدین میروانی ,حافظ محمد صادق زہری کی قیادت میں وفد ...
29/04/2023

*قائد بی این پی عوامی میر اسراراللہ خان زہری سے ڈیفنس کراچی میں شمس الدین میروانی ,حافظ محمد صادق زہری کی قیادت میں وفد کی ملاقات*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے ان رہائشگاہ ڈیفنس کراچی میں بی این پی عوامی کے سابق تحصیل جنرل سیکٹریری شمس الدین میروانی, سابق ضلعی جوائنٹ سیکٹریری حافظ محمد صادق زہری ملاقات کررہے ہیں ملاقات میں پارٹی معاملات اور علاقائ وسیاسی حوالے سے قائد بی این پی عوامی کے ساتھ گفتگو زیر بحث رہے اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکٹریری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی ودیگر موجود تھے۔*

کراچی: بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسراراللہ خان زہری سے پارٹی کے مرکزی سینیئرنائب صدر ٹکری نذرمینگل ملاقات کررہے ہ...
27/04/2023

کراچی: بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسراراللہ خان زہری سے پارٹی کے مرکزی سینیئرنائب صدر ٹکری نذرمینگل ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر بی این پی عوامی کے سابق سی سی ممبر حاجی انور قلندرانی ودیگر موجود ہیں۔

آبادی ہونے کی وجہ سے سازشی عناصر ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں, میر اسراراللہ خان زہریبلوچ عوامی نماٰئندے مصلحت کاشکارہوں قو...
27/04/2023

آبادی ہونے کی وجہ سے سازشی عناصر ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں, میر اسراراللہ خان زہری

بلوچ عوامی نماٰئندے مصلحت کاشکارہوں قومی مساٰل کادفاع عقل وفہم سے کریں

شمارکنندگان کی بھرپور مدد کیجائے تاکہ رہ جانے والے علاقوں میں مردم شماری مکمل ہوسکے۔ بی این پی عوامی کے سربراہ کا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو۔

کراچی:قائد عوام بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے بی این پی عوامی کے م...
27/04/2023

کراچی:
قائد عوام بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری ماہی گیر میر عبدالصمد زہری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما میر محبوب شاہوانی ضلع حب کے سینئر رہنما ملک صفر خان شاہوانی و دیگر ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قائد عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Address

Sultan Ibrahim Khan Road Chamrok Khuzdar
Khuzdar
89100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNP AWAMI Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share