05/04/2024
*نیشنل پارٹی سٹی خضدار کے صدر نادر بلوچ نائب صدر شیر احمد قمبرانی کی انجمن معزوران اتحاد خضدار کے دفتر آمد اس دوران انجمن معزوران اتحاد خضدار کے صدر حافظ رازق شاہوانی سینئر رہنما منیر احمد شاہوانی و دیگر انجمن معزوران اتحاد خضدار کے رہنما موجود تھے ملاقات میں نادر بلوچ نے رہنماوں سے اظہار یکجہتی* *کرتے ہوئیں کہا کہ ہم اسپیشل افراد کو معاشرے کا اہم ستون سمجھتے ہیں ان کی حقوق کے لیے جدوجہد ہمارے منشور کا حصہ ہیں خضدار میں معزوران کو رمضان پیکج سے محروم رکھنا ناقابل ء برداشت عمل ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ڈپٹی کمیشنر خضدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معزوران کو رمضان پیکچ کے مد میں آئے ہوئیں راشن جلد از جلد ان کے حوالے کریں تاکہ یہ لوگ بھی عید کی خوشیاں بہتر انداز میں منا سکیں* ۔