28/02/2026
*7 ارب روپے کی گندم ضیاع ہونے کے نام پرکرپشن کرنا حکومت بلوچستان کی نااہل اورکرپٹ ہونے کی زندہ مثال ہیں،*
*نوید مینگل*
(خضدار)
بی این پی عوامی یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائزر رئیس نوید مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ
7 ارب روپے کی گندم کا ضائع عوام کے ساتھ کھلا ظلم اور حکومتی کرپشن اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے! یہ محض انتظامی غفلت نہیں بلکہ عوام کی محنت، قومی وسائل اور بلوچستان کے لوگوں کے مستقبل کے ساتھ کھلا کھیل ہے۔ جب عوام بھوک، غربت اور مہنگائی میں جکڑے ہوئے ہو، ایسے میں اربوں روپے کی گندم ضیاع کرنا حکومتی بدانتظامی اور کرپشن کی سب سے بڑی مثال ہے۔
یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ حکومتی ترجیحات عوام کی خدمت کی بجائے اپنی کمائی اور اختیارات بچانے پر مرکوز ہیں۔ نوجوان نسل کو روزگار، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا اور اربوں روپے کے وسائل ضائع کرنا ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ہم اس ظلم، کرپشن اور بدانتظامی کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے مستقبل میں کسی بھی حکومتی غفلت، نااہلی یا کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، اور ان کے ضیاع پر خاموشی اختیار کرنا ہر باشعور شہری کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ بلوچستان کے نوجوان اپنی طاقت، حق اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ
عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم ہر آیینی اقدام کریں گے۔
کسی بھی حکومتی یا غیر حکومتی کرپشن اور نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مستقبل میں عوامی وسائل کی حفاظت اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہم مسلسل آواز بلند کریں گے
مزید کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے سامنے تمام حقائق لائے جائیں تاکہ کسی بھی کرپشن یا بدانتظامی کو چھپایا نہ جا سکے اور واقعہ میں ملوث تمام تر عناصر کو فوری سخت سے سخت سزا دی جائے