12/05/2026
*خضدار: جھالاوان سمر فیسٹیول میں خواتین کی روایتی قدیم اشیاء سے مزین اسٹالز نے سب کا دل موہ لیا، ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا*
خضدار: میں جاری دو روزہ جھالاوان سمر فیسٹیول میں تین مخلص خواتین نے اپنے شاندار اسٹالز اور انتظامات کی بدولت پورے فیسٹیول کی رونق دوبالا کر دی۔مس زیب النساء سٹی اسکول خضدار فیض بی بی بازیگری اسکول خضدار نے روایتی علاقائی لذیذ کھانوں کے منفرد اسٹالز کے ساتھ ساتھ قدیم اوطاق گدان اقر دیگر اشاء کے خوبصورت اسٹالز لگائے۔ ان خواتین کے رنگارنگ اور خوشبو دار اسٹالز نے فیسٹیول میں چار چاند لگا دیے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان اسٹالز کی طرف کھنچی چلی آئی، جس سے ماحول میں خوبصورت رونق اور جوش و خروش پیدا ہوا۔ جب کہ روبینہ کریم شاہوانی کی جانب سے بہتر و ذمہ دارانہ انتظامات نے بھی کافی حد متاثر کیا۔ س شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ اور ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ ای خضدور انجینئر عبدالرؤف قمبرانی نے تینوں خواتین کو تعریفی اسناد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے خاص طور پر ان خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، بہتر مینجمنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے فیسٹیول میں دوگنی رونق آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین مقامی ثقافت اور روایات کو نئی نسل تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ان خواتین نے ثابت کر دیا کہ جب خواتین آگے آتی ہیں تو کوئی بھی پروگرام کامیابی کی نھج تک پہنچ جاتا ہے۔ ان کی کاوشوں نے نہ صرف فیسٹیول کو یادگار بنایا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی خوب اجاگر کیا۔