Habib Naseer DC Surab

Directions

Habib Naseer DC Surab Say no to corruption

Deputy Commissioner Surab Habib Naseer visit to various areas of the District regarding law and order.
29/06/2025

Deputy Commissioner Surab Habib Naseer visit to various areas of the District regarding law and order.

In view of the recent terrorist threats to Banks, the Deputy Commissioner Surab, along with the DPO Surab, conducted vis...
25/06/2025

In view of the recent terrorist threats to Banks, the Deputy Commissioner Surab, along with the DPO Surab, conducted visits today to assess the security of all Banks in the District. Key areas reviewed included the presence of security guards, CCTV coverage, law enforcement accessibility, and coordination with Police.
Bank managers were instructed to strictly implement security SOPs and report any suspicious activity immediately.

*مون سون 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوراب کی زیر صدارت اہم اجلاس.**سوراب- 23 جون: ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبی...
25/06/2025

*مون سون 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوراب کی زیر صدارت اہم اجلاس.*

*سوراب- 23 جون: ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر کی زیر صدارت مون سون 2025 کی متوقع صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سوراب جناب عبد المالک درانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب جناب سلمان علی بلیدی، ایف سی کے میجر جناب ذاکر، اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد جناب اسد اللہ سمالانی کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینا اور مختلف محکموں کے درمیان مربوط حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر حبیب نصیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، لہٰذا تمام ادارے الرٹ رہیں اور ضروری مشینری، طبی امداد، اور دیگر سہولیات کو تیار رکھیں۔ایس پی سوراب عبد المالک درانی نے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ دیگر افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔*

سوراب: 16 اپریل: - ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے آج مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا تاکہ جاری تعمیراتی کاموں کا ...
16/04/2025

سوراب: 16 اپریل: - ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے آج مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا تاکہ جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہیں، لہٰذا ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت، معیاری تعمیراتی مواد کا استعمال اور جدید طریقہ کار اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ترجیح دی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات مل سکیں انہوں نے مختلف مقامات پر جاری کام کا معائنہ کیا، متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی، اور بعض امور پر فوری اصلاحی اقدامات کی بھی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ ذاتی طور پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی جاری رکھیں گے تاکہ تمام کام شفاف انداز میں مکمل ہوں۔

A meeting of the District Coordination Committee (DCC) was held today under the chairmanship of the Deputy Commissioner ...
15/04/2025

A meeting of the District Coordination Committee (DCC) was held today under the chairmanship of the Deputy Commissioner Surab Habib Naseer.

Deputy Commissioner Surab Habib Naseer visited various developmental and projects in Sub-Division Dasht e Goran to revie...
14/04/2025

Deputy Commissioner Surab Habib Naseer visited various developmental and projects in Sub-Division Dasht e Goran to review progress and inspect the quality of work. During the visit, the DC emphasized the importance of maintaining high standards and directed the concerned departments and contractors to ensure timely and quality completion of all projects. He reiterated the government’s commitment to sustainable development and better service delivery for the people of the region.

سوراب:- 8اپریل ۔۔ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) سوراب کا تفصیلی دو...
08/04/2025

سوراب:- 8اپریل ۔۔ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) سوراب کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔* دورے کے موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر شاکر محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر سوراب کو اسپتال کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو ممکنہ حد تک بہتر سہولیات کی فراہمی جاری ہے، تاہم کچھ اہم مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوراب، جناب حبیب نصیر نے اسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بعض شعبہ جات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

31/03/2025
15/03/2025

سوراب۔۔(13مارچ)ضلع سوراب میں سال 2025 کی اسکول داخلہ مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر .ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شکیل عالیزئی ۔اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد اسداللہ سمالانی، اسسٹنٹ کمشنر گدر ڈاکٹر عمران زیب، ڈی سی سپریڈینٹ فضل محمد قمبرانی، ڈی او ای سوراب عبداللہ نیچاری، ڈپٹی ڈی او گدر عبدالقدوس، ڈپٹی ڈی او مشتاق احمد، ڈپٹی ڈی او زاہد حسین ریکی، محمد انور، اے ڈی او ای مختیار احمد ملازئی، جنرل سیکٹری جی ٹی اے سورب منیر ساگر، فوکل پرسن داخلہ مہم بشیر احمد ساسولی سمیت تمام گورنمنٹ ہائی اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندے، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے آج داخلہ مہم کے تحت منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں۔ ۔ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہر بچے کو مفت تعلیم، کتابیں اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔واک کے دوران شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر "تعلیم سب کے لیے" اور "ہر بچہ، اسکول میں" جیسے نعرے درج تھے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں اسکول بھیجیں۔ریلی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہر بچے کو اسکول میں داخل کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Today Deputy Commissioner Habib Naseer chaired a meeting regarding Winter Contingency. SP Ziarat, WC FC 144W Ziarat, ADC...
20/12/2022

Today Deputy Commissioner Habib Naseer chaired a meeting regarding Winter Contingency. SP Ziarat, WC FC 144W Ziarat, ADC Ziarat, ACs and the Dist Heads attended the meeting.
Deputy Commissioner took a detailed review of overall winter preparedness in the District, including timely snow clearance, availability of medicines and ambulance services, power and water supply position, availability of ration and other essentials across the District.
Joint Control Room established of all concerned departments at District HQ so that people can communicate in case of any emergencies.

زیارت ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت پچیس دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے م...
20/12/2022

زیارت
ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت پچیس دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فرنٹیر کور کے کرنل کاشف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ ،ڈی پی او اختر اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی اسفندیار کاکڑ ،میجر نوید اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں پچیس دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہ زیارت میں ماضی کی طرح اس سال بھی قائد اعظم ڈے شاندار انداز میں منایا جائے گا اس سلسلے میں پچیس دسمبر کو قائد اعظم ریزیڈنسی میں شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

Address

Khuzdar
89100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Habib Naseer DC Surab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share