Mehmoodzai Mengal Qoumi Itehad

Directions

Mehmoodzai Mengal Qoumi Itehad ایک مضبوط قوم کی بنیاد آپس کی محبت اور برداشت پر رکھی جاتی ہے۔

عبداللہ مینگل اسسٹنٹ کمشنر نال ضلع خضدار خاموش طبع، بلا تفریق غیر جانبدارانہ انداز میں امیر اور غریب لوگوں کا فرق کیئے ب...
13/09/2026

عبداللہ مینگل اسسٹنٹ کمشنر نال ضلع خضدار
خاموش طبع، بلا تفریق غیر جانبدارانہ انداز میں امیر اور غریب لوگوں کا فرق کیئے بغیر منصفانہ طرز پر ذمہ داریاں نبہانے والا آفیسر!
سربلندی عزت کامیابی اور طول عمرکےلیے دعا گو ہوں۔
Abdullah Mengal

قوم کے حساس شخصیتون کا یاد گار عکس مرحوم چیف آف نوزئی سردار عبد الصمد محمودزئی مینگل ،حاجی محمد اسحاق محمود زئی مینگل ،م...
13/09/2026

قوم کے حساس شخصیتون کا یاد گار عکس
مرحوم چیف آف نوزئی سردار عبد الصمد محمودزئی مینگل ،حاجی محمد اسحاق محمود زئی مینگل ،میرابراہیم محمودزئی مینگل، ڈاکٹر نصیب اللہ محمود زئی مینگل

یوسف کریم محمود زئی مینگل جیسے متحرک اور فرض شناس نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں جو کسی بھی صلے یا ستائش کی پرواہ کیے ب...
01/09/2026

یوسف کریم محمود زئی مینگل جیسے متحرک اور فرض شناس نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں جو کسی بھی صلے یا ستائش کی پرواہ کیے بغیر ہر لمحہ فلاحی اور قومی خدمات کے لیے مستعد رہتے ہیں۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی اور بحرانوں کے وقت ایسے پرجوش اور فعال افراد کا متحرک رہنا ہی دراصل ایک زندہ قوم کی علامت ہے۔✨

میرجنیدجان محمود زئی مینگل 🌸✨بہت بہت مبارک ہو ✨
01/09/2026

میرجنیدجان محمود زئی مینگل 🌸✨
بہت بہت مبارک ہو ✨

*بادینی ہاوس نوشکی**قبائلی شخصیت چیف اف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل،کونسلر مولوی محمد رمضان مینگل،حاجی رحیم الدین می...
01/09/2026

*بادینی ہاوس نوشکی*
*قبائلی شخصیت چیف اف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل،کونسلر مولوی محمد رمضان مینگل،حاجی رحیم الدین مینگل،چیرمین حاجی اختر مینگل،ارباب گلبدین مینگل،محمد اکرم مینگل، حاجی علی احمد مینگل،مولوی قادر بخش مینگل، ودیگر رہنماوں کا بزرگ قبائلی ، سماجی اور باوقار شخصیت حاجی میر جمعہ خان بادینی انتقال پر*
(*مرحوم کے فرزند*)
*بلوچستان اسمبلی کے رکن حاجی میر غلام دستگیر بادینی،اور انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔*
*اس موقع پر بزرگ رہنما حاجی عبدالکریم بادینی،سیاسی سماجی رہنما حاجی عبدالقیوم بادینی، حاجی ناصر جان بادینی،حاجی اصف بادینی، حاجی منیر احمد بادینی،عباس جان بادینی،حاجی منیر احمد بادینی، اسحاق بادینی، ودیگر سیاسی و قبائلی رہنماؤں کا کثیر تعداد میں شریک ہیں۔*

*نوشکی: انام بوستان روڈ قادر آباد پر قائم النعیم پکوان اینڈ ٹینٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح**نوشکی کے قبائلی شخصیت و چیف آف...
01/09/2026

*نوشکی: انام بوستان روڈ قادر آباد پر قائم النعیم پکوان اینڈ ٹینٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح*

*نوشکی کے قبائلی شخصیت و چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل نے فیتہ کاٹ کردیا افتتاحی تقریب کے موقع پر سردار عبدالمجید خان مینگل نے النعیم پکوان اینڈ ٹینٹ سینٹر کے قیام کو علاقے کے عوام کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے منتظمین اور کاروباری شخصیات کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ عوام کو معیاری سہولیات بھی میسر آتی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ النعیم پکوان اینڈ ٹینٹ سینٹر اپنی معیاری خدمات کے ذریعے علاقے کے عوام کی ضروریات پوری کرے گا اس موقع پر النعیم ٹینٹ سروس کے اونر استاد رحمت اللہ مینگل، کونسلر مولوی محمد رمضان مینگل،محمد اکرم مینگل، ارباب گلبدین مینگل، حاجی علی احمد مینگل،اغا جان،مولوی قادر بخش مینگل،علی اکبر مینگل، مولوی عمران،اور سوشل ایکٹویسٹ یوسف سعدی،ودیگر کاروباری، شخصیات اور معززین بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر النعیم پکوان اینڈ ٹینٹ سروس کی کامیابی، ترقی اور کاروبار میں برکت کے لیے دعا بھی کی گئی۔*

*انا للہ وانا الیہ راجعون**انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے محمود زئی مینگل قبیلہ کے معروف شخصیت نبی خان مینگل مختصر...
05/08/2026

*انا للہ وانا الیہ راجعون*

*انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے محمود زئی مینگل قبیلہ کے معروف شخصیت نبی خان مینگل مختصر علالت کے بعد کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں عارضہ قلب بند ہونے کے باعث رضا الہی سے وفات پاگئے ہیں۔*

(*مرحوم نبی خان مینگل*)
*زبیر احمد کے والد،داود خان، شہید محبوب مینگل کے بھائی، چیف اف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل، محمد اکرم مینگل،محمد ابراہیم مینگل،عبدالغفار مینگل کے چچا، حاجی مہر اللہ خان مینگل کے مامو،ملک نصراللہ خان مینگل، ملک سعداللہ مینگل کے چچازاد بھائی، حاجی عبدالوہاب مینگل، سعید بلوچ کے بہنوئی،مرید جان محمد زئی، ملا نیاز محمد محمدزئی کے سالہ تھے*

*نماز جنازہ اج رات 10:30* *بجے پاک افغان سرحد کلی ملک جنگی خان قبرستان بیدی پر اداکیا جائے گا۔*

*فاتحہ خوانی مرحوم کی ابائی گاوں پاک افغان سرحد کلی سردار عبدالصمد خان مینگل یوسی انام بوستان بیدی میں لیا جائے گا۔*

01/08/2026

خاران کے مایہ ناز فنکار اور قابل فخر شخصیت: جے بی محمود زئی مینگل
"فن وہ معجزہ ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اور تہذیبوں کی خوشبو کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے۔"
ضلع خاران کی سرزمین ہمیشہ سے علم، ادب، بہادری اور فنونِ لطیفہ کی خیز رہی ہے۔ اس خطے نے ایک سے بڑھ کر ایک ایسے درخشاں ستارے پیدا کیے ہیں جنہوں نے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاران کا نام روشن کیا۔ اسی پروقار روایت کے ایک روشن اور توانا نام جے بی محمود زئی مینگل ہیں، جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور فن سے گہری وابستگی کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

قومی حساس شخصیت ✨میر مشتاق احمد مینگل چئیرمن محمود زئی مینگل قومی اتحاد
31/07/2026

قومی حساس شخصیت ✨
میر مشتاق احمد مینگل چئیرمن محمود زئی مینگل قومی اتحاد

*قبائلی روایات کی شاندار مثال چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل اور سردار سید بشیر آغا کی قیادت میں مینگل اور الساد...
31/07/2026

*قبائلی روایات کی شاندار مثال چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل اور سردار سید بشیر آغا کی قیادت میں مینگل اور السادات قبائل کے درمیان تاریخی مصالحت، مقتول کا خون معاف*

*کوئٹہ بلوچستان کی عظیم قبائلی روایات، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی ایک قابلِ تقلید مثال اس وقت قائم ہوئی جب چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل اور السادات قبیلے کے سربراہ سردار سید بشیر آغا کی قیادت میں مینگل (محمود زئی) اور السادات قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوگیا۔*

یہ مصالحت جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما میر محمد عثمان پرکانی، جمعیت کے مرکزی رہنما سردار احمد خان شاہوانی، میر مشتاق احمد مینگل، لالا ہاشم کرد، مولانا سید ابراہیم آغا اور دیگر قبائلی عمائدین کی مسلسل کاوشوں اور خیرخواہی کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔واضح رہے کہ تلخ کلامی کے ایک واقعے کے دوران مینگل قبیلے کی ذیلی شاخ محمود زئی سے تعلق رکھنے والے میر محمد خان مینگل کے فرزند عبید اللہ مینگل کے ہاتھوں السادات قبیلے کے مرحوم سید حاجی رازق آغا کے فرزند اور سید صدیق آغا کے بھائی، مرحوم سید انور آغا جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے باعث دونوں خاندانوں اور قبائل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔بعد ازاں چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل اور سردار سید بشیر آغا کی سربراہی میں ایک باوقار قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں میر محمد عثمان پرکانی، سردار احمد خان شاہوانی، میر مشتاق احمد مینگل، مولانا سید ابراہیم آغا، سید عبدالصمد آغا (طور آغا)، سید مصور آغا ایڈووکیٹ، سید علاؤالدین آغا، سید عبدالواحد آغا، لالا ہاشم کرد اور دیگر معززین نے قبائلی روایت کے مطابق میڑھ لے کر مقتول کے گھر جا کر صلح و صفائی کی درخواست کی۔
السادات قبیلے کے بزرگوں اور مرحوم سید انور آغا کے لواحقین نے قبائلی روایات، جرگے اور میڑھ کا احترام کرتے ہوئے اعلیٰ ظرفی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مقتول کا خون معاف کرنے کا اعلان کیا۔
اس عظیم فیصلے کے بعد دونوں قبائل نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر تمام رنجشوں کا خاتمہ کیا اور مستقبل میں امن، محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے عزم کا اعادہ کیا۔علاقے کے عوام نے اس تاریخی مصالحت کو بلوچستان کی روشن قبائلی روایات، دانشمندی، رواداری اور امن پسندی کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے چیف آف نوزئی سردار عبدالمجید خان مینگل، سردار سید بشیر آغا، میر محمد عثمان پرکانی، سردار احمد خان شاہوانی، میر مشتاق احمد مینگل، مولانا سید ابراہیم آغا، سابق ایم پی اے نصراللہ زیرے، میر سیفل کرد، ٹکری رفیق کرد، لالا ہاشم کرد، آغا نہال شاہ اور دیگر تمام معززین کی قیامِ امن کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا غلام حیدر، ملک عبدالستار ماندائی مینگل، حاجی عبدالباقی مینگل، محمد ابراہیم مینگل، ملک عبدالرؤف مینگل، حاجی عبدالرشید مینگل، حاجی اسماعیل مینگل، شاہ خالد مینگل سمیت متعدد قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات اور معززین نے بھی شرکت کی اور اس تاریخی مصالحت کو بلوچستان میں امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

Address

Nall Khuzdar
Khuzdar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehmoodzai Mengal Qoumi Itehad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share