MTM Official kust

MTM Official kust

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MTM Official kust, Social service, Kohat University of Science and technology, Kohat.

12/03/2026

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن ہیں، تاہم طلبہ کا مؤقف ہے کہ انٹرنل ہاسٹلز کو بند نہ کیا جائے کیونکہ ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ فائنل ایئر کے ہیں اور اپنی ریسرچ اور فائنل پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
ہاسٹل بند ہونے کی صورت میں طلبہ کی ریسرچ اور اکیڈمک سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی۔ اس کے علاوہ بہت سے طلبہ کے دیہات میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی مناسب نہیں ہوتی جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لہٰذا متحدہ طلبہ محاذ کسٹ وائس چانسلر صاحب سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے تعلیمی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے اور انٹرنل ہاسٹلز کو کھلا رکھا جائے تاکہ طلبہ اپنی آن لائن کلاسز اور ریسرچ کا کام بغیر کسی مشکل کے جاری رکھ سکیں۔

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

Photos from MTM Official kust's post 15/12/2025

پریس ریلیز : ختمی صلح کوہاٹ یونیورسٹی

امید ہے کوہاٹ یونیورسٹی کے سارے طلباء و طالبات خیر و عافیت سے ہونگے ۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کچھ دن پہلے خٹک سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور سن آف کوہاٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مابین کچھ غلط فہمیاں اور بد گمانیاں پیدا ہوگئی تھی۔ اسی دن متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے وفد نے تین روزہ امن تیگہ قائم کر کے دونوں فریقین کے درنیان صبر و برداشت کا رشتہ قائم کیا ۔
آج ایک بار پھر خٹک زینہ اور سن آف کوہاٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مشران اور کیبنٹ ممبرز کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان ختمی صلح ہو گیا ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ دونوں فریقین کو پختون روایاتی جرگہ قبول کرنے پر سراہتے ہیں ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ سب طلباء کو پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے اور کوہاٹ یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی ماحول کا قیام چاہتا ہے ۔
متحدہ طلباء محاذ کسٹ ، کوہاٹ یونیورسٹی میں موجود ہر رنگ، نسل و لسانیت کے افراد کو احترام رکھتا ہے اور سب کیلئے مساوی حقوق چاہتے ہیں۔

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

06/11/2025

متحدہ طلباء محاذ کسٹ روزل اول سے کوہاٹ یونیورسٹی میں آنلائن کلاسسز کے خلاف متحد اور متحرک رہی ہے آج وائس چانسلر صاحب نے باقاعدہ طور پر تمام ڈیپارٹمنٹس کو آنلائن کلاسسز کو فیزیکل موڈ میں شیفٹ کرنے کی ان آفیشل ہدایت جاری کی ہے متحدہ طلباء محاذ کسٹ کوہاٹ یونیورسٹی کے تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کو داد دیتی ہے کہ وہ آنلائن کلاسسز جیسی تعلیم کش پالیسی کے خلاف سرگرم عمل اور متحد رہے ہماری جدوجھد اور مزاحمت ہی کا نتیجہ ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی میں معمول کے مطابق فیزیکل کلاسسز بحال ہوئی ہے.
متحدہ طلباء محاذ کسٹ واضح کر رہا ہے کہ آنلائن کلاسسز فیزیکل موڈ میں شیفٹ کرنے کی آفیشل نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اگر انتظامیہ آنلائن کلاسسز کی پالیسی نافذ کرنے کی کوشش کریں گی تو کوہاٹ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات مطمئن رہیے اور کسٹ انتظامیہ خبردار رہے کہ متحدہ طلباء محاذ کسٹ کا راستہ واضح ہے یونیورسٹی انتظامیہ کی ہر اس پالیسی کے خلاف جو طلباء وطالبات کے لیے نقصان دہ ہو متحدہ طلباء محاذ کسٹ اس پالیسی کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گی لہذا متحدہ طلباء محاذ کسٹ امید رکھتی ہے کہ وائس چانسلر صاحب اپنے وعدے پر پورا اترتے ہوئے فیزیکل کلاسسز بحال کریں گے بصورت دیگر متحدہ طلباء محاذ کسٹ طلباء وطالبات کو ساتھ لے کر بھرپور تحریک چلائے گی.

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

05/11/2025

متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے وفد کا جنرل سیکرٹری مبشر خٹک کی قیادت میں بروز پیر 3 نومبر کو وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کے ساتھ آنلائن کلاسسز کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوا تھا.
ملاقات کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب نے متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ دو دن کے اندر آنلائن کلاسسز کو فیزیکل موڈ میں شیفٹ کرنے کی نوٹیفکیشن ہو جائے گی مگر آج تک کسی قسم کی آفیشل نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کے پی-ایس-او عاصم شاہ صاحب سے نوٹیفکیشن کی بابت ملاقات ہوئی انھوں نے کہا کہ آج یا کل تک اس حوالے سے آفیشل نوٹیفکیشن ہو جائے گی لہذا متحدہ طلباء محاذ کسٹ کل بروز جمعرات 4:00 بجے انگلش لان میں اپنے ممبرز فیڈریشنز/سوسائٹیز اور کوہاٹ یونیورسٹی کے دیگر سوسائٹیز کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کرتی ہے لہذا کوہاٹ یونیورسٹی کی تمام سٹوڈنٹس فیڈریشنز اور سوسائٹیز کے نمائندگان کل 4:00 بجے انگلش لان میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اگر وائس چانسلر صاحب اور انتظامیہ نے کل تک آنلائن کلاسسز کو واپس کرنے کی نوٹیفکیشن نہیں کی ہو تو متحدہ طلباء محاذ اور کوہاٹ یونیورسٹی کے تمام سوسائٹیز آنلائن کلاسسز کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے تاکہ ہم سب ملکر آنلائن کلاسسز کی پالیسی کی روک تھام کر سکیں.

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

03/11/2025

آج متحدہ طلباء محاذ نے جنرل سیکرٹری متحدہ طلباء محاذ و خٹک اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن مبشر خٹک کی سربراہی میں وائس چانسلر صاحب کے ساتھ آن لائن کلاسز کے فیصلے کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے صدور نے شرکت کی۔ طلبہ نمائندگان نے وائس چانسلر صاحب کے سامنے تفصیل سے اپنے خدشات پیش کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ آن لائن کلاسز کا نفاذ طلبہ کے لیے غیر مؤثر ہے اور تعلیمی معیار پر منفی اثر ڈالے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی میں تدریسی عمل فزیکل کلاسز کی صورت میں جاری رکھا جائے تاکہ تعلیم کا معیار برقرار رہے۔

وائس چانسلر صاحب نے متحدہ طلباء محاذ کے مؤقف کو نہایت تحمل اور سنجیدگی سے سنا۔ بات چیت کے دوران تمام نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد وائس چانسلر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ
آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن دو (2) دن کے اندر واپس لے لیا جائے گا اور تمام کلاسز فزیکل انداز میں جاری رہیں گی۔

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

Photos from MTM Official kust's post 30/10/2025

آج بتاریخ 30/10/2025 کو متحدہ طلباء محاذ کسٹ کی سربراہی میں مختلف سوسائٹیز اور فیڈریشنز نے یونیورسٹی انتظامیہ کے آن لائن کلاسز کے فیصلے کے خلاف وی سی آفس کے سامنے پرامن علامتی احتجاج ریکارڈ کیا۔

مذکورہ احتجاج کا ایجنڈا درج ذیل تھا:

1 ۔ یونیورسٹی انتظامیہ آن لائن کلاسز کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

2۔ تعلیمی سلسلہ حسبِ سابق آن کیمپس جاری رکھا جائے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ ایک بار پھر غیر تسلی بخش رہا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز تعلیمی معیار کو متاثر کرتی ہیں اور بیشتر طلباء کے پاس مطلوبہ سہولیات موجود نہیں۔ انتظامیہ کا یہ غیر سنجیدہ رویہ ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ مذاکرات کیے بغیر متحدہ طلباء محاذ نے پرامن احتجاج کو آفیشل ٹائم کے ساتھ ختم کیا اور متحدہ طلبہ محاذ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو آنلائن کلاسز کی پالیسی واپس لینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا۔ متحدہ طلباء محاذ کسٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو خبردار کرتا ہے کہ اگر طلباء کے جائز اور قانونی مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو طلباء اپنے پرامن احتجاجی تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

29/10/2025

تمام طلبہ بھرپور انداز میں احتجاج میں شریک ہوں

جنرل سیکرٹری مبشر خٹک ایم ٹی ایم کسٹ

28/10/2025

یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کےنفاذ کے خلاف متحدہ طلبہ محاذ نے پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

یہ احتجاج جمعرات، 30 اکتوبر، دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

جہاں تمام طلبہ آڈیٹوریم کے سامنے جمع ہوں گے اور بعد میں پُرامن ریلی کی صورت میں وائس چانسلر آفس کی جانب جائیں گے۔
متحدہ طلبہ محاذ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے فیصلے کو قبول نہیں کرے گا جو طلبہ کے مفاد کے خلاف ہو، اور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کا تسلسل صرف کیمپس میں فزیکل کلاسز کے ذریعے برقرار رکھا جائے۔

تمام طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنے تعلیمی حق کے لیے پُرامن انداز میں آواز بلند کریں۔

آن لائن کلاسز نہیں — ہمیں حقیقی تعلیم چاہیے

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

23/10/2025

متحدہ طلبہ محاذ کوہاٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی آنلائن کلاسز کی پالیسی کو سخت ترین الفاظ میں تعلیم دشمن، طلبہ دشمن اور ناقابلِ قبول قرار دیتا ہے۔ یہ پالیسی دراصل یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ کی وہ ناکام کوشش ہے جس کے ذریعے وہ اپنی کمزوریوں، عدم کارکردگی اور ناقص منصوبہ بندی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔
متحدہ طلبہ محاذ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی کوئی ورچوئل یا اوپن یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک ریگولر، اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جہاں طلباء اپنے وقت، وسائل اور محنت کے ذریعے معیاری تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طرز پر آنلائن کلاسز نافذ کرنے کا فیصلہ دراصل طلباء کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے، جو اُنہیں تعلیم کے بجائے مایوسی، ناانصافی اور بے یقینی کے اندھیروں میں دھکیل دے گا۔
ہم وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلباء کے جذبات، خدشات اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اس پالیسی کو واپس لیں اور کوہاٹ یونیورسٹی میں ریگولر کلاسز کا تسلسل بحال کریں۔ یونیورسٹی کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں فیکلٹی کی کمی پوری کرنے، تعلیمی معیار بہتر بنانے، اور تدریسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر صرف کرے — نہ کہ ایسے فیصلے کرے جو یونیورسٹی کے وقار اور طلباء کے مستقبل کو برباد کر دیں۔

اگر انتظامیہ نے اپنی ضد اور غیر سنجیدہ رویہ ترک نہ کیا تو متحدہ طلبہ محاذ اعلان کرتا ہے کہ وہ دیگر تمام طلبہ تنظیموں اور یونیورسٹی کے طلباء کو اعتماد میں لے کر ایک وسیع، منظم اور بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گا۔ پھر اس تحریک کے نتائج اور تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی بدامنی کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظفر الیاس پر عائد ہوگی۔

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

20/10/2025

متحدہ طلبہ محاذ کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے یہ واضح اعلان کیا جاتا ہے کہ کل نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات اپنے جائز مطالبات کے حق میں جو احتجاج کرنے جا رہے ہیں، متحدہ طلبہ محاذ اس احتجاج کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات گزشتہ کافی عرصے سے اپنے تعلیمی، انتظامی اور فیکلٹی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اب طلباء نے اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔
متحدہ طلبہ محاذ سمجھتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہر طالب علم کا آئینی و بنیادی حق ہے۔ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے مسائل دراصل صرف ایک ڈیپارٹمنٹ کا نہیں بلکہ پورے یونیورسٹی نظام کی بہتری کا معاملہ ہے۔
متحدہ طلبہ محاذ ہمیشہ سے طلباء کے حق کی آواز رہا ہےاور آئندہ بھی ہر طلبہ تحریک، ہر احتجاج، اور ہر حق کی لڑائی میں طلباء و طالبات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

متحدہ طلبہ محاذ کسٹ

12/09/2025

جامعہ کوہاٹ کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے فیس جمع کرنے کی اخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے
اب فال 2025 سمسٹر کے لئے 5 اکتوبر تک فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔
بینک اف خیبر اور حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے.

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

10/09/2025

**کوہاٹ یونیورسٹی کا نا اہل، نا لائیق اور غیر ذمہدار انتظامیہ:**

یہ باتیں زبان زد عام ہے کہ کوہاٹ یونیورسٹی کے نااہل نالائق اور غیر ذمہدار انتظامیہ کے کرتوتوں کی وجہ سے دن دگنی رات چگنی یونیورسٹی ناکامی کی راہ پر گامزن ہے ۔
اس سے پہلے پرو وائس چانسلر جو ہر دوسری بات پر یہ کہہ کر جان چھڑاتا کہ یہ میرے ڈومین میں نہیں۔ نئے اور پورے اختیارات والے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب کے آتے ہی طلباء بہت خوش ہو گئے کہ اب تو پکے ہمارے سارے جائز اور قانونی مطالبے حل ہونگے ۔
ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب جو پہلے دنوں میں خود کو کوہاٹ اور پختونخوا کا اصلی بچہ کہلاتا تھا کہ میں طلباء کیلئے مسلوں کے حل کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کروں گا لیکن یہ سب جعلی سیاسی نعرے بازی ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔
کوہاٹ یونیورسٹی کے انتظامیہ کا طلباء کے ساتھ یہ ناروا سلوک ، بد چلن اور ذہنی دباؤ آتا چلا رہا ہے۔
حیرانگی کی بات یہ ہے کہ کسٹ انتظامیہ میں اج بھی اہم اہم کرسیوں پر لائیق اور اہل لوگوں کی جگہ ایڈشنل ، من پسند اور خودساختہ میرٹ کے دشمن بندے بٹھائے گئے ہیں جو ان سب مسلے مسائل کا ذمھدار ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب کو ان سب کا پتہ بھی ہے لیکن خاموشی عبادت سمجھ کر ثواب داریاں حاصل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے۔
جتنے بھی مسائل طلباء کو حالیہ وقت میں درپیش ہے وہ سب کا بار بار متحدہ طلباء محاذ کسٹ کے انتظامیہ کو لسٹڈ بنا کر چکے ہیں لیکن انتظامیہ کا غیر ذمہداری اور غیر سنجیدگی عروج پر ہیں ۔
نیچے دئے گئے نوٹیفیکیشن میں ملاحظہ فرمائیں کہ ابھی تک نئے کلاسز کا آغاز بھی نہیں ہوا ہے نہ ہی سمسٹر فیس جمع کرنے کا پہلا نوٹیفیکیشن ہوا ہے لیکن ان نالائقوں نے غیر سنجیدگی اور نااہلی کے ثبوت دیتے ہوئے فورا ہی سمسٹر فیس جمع کرنے کا آخری تاریخ کا نوٹیفیکیشن بھی چلایا جس میں کوہاٹ یونیورسٹی کے کم و بیش نو ہزار طلباء کو صرف اور صرف 3 دن کے اندر سمسٹر فیسز کا دورانیہ دیا گیا ہے ۔
ان نا لائیقو کو ہم نے آفس جا کر سمجھایا بھی کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کلاسز شروع ہونگے اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی نومبر تک دیا جانا چاہیے لیکن یہ لوگ سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کر رہے ہیں۔
موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ ان نالائق آفیسرز کے خلاف فورا قانونی کاروائی کی جائے جو جان بوجھ کر یا نااہلی کی صورت میں طلباء میں غلط انفارمیشن یا افواہیں پھیلا رہے ہیں جس سے طلباء ذہنی طور پر ٹورچر ہو رہے ہیں اور انتظامیہ میں بدمزگی پیدا ہو گئی ہیں۔

اور دوسری بات یہ کہ متحدہ طلباء محاذ کسٹ موجودہ وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر الیاس صاحب کو خبردار کرتا ہے کہ جو وعدے طلبا کے مسائل حل ہونے پر ہم سے کئے گئے تھے ان پر عمل کیا جائے بصورت دیگر ہم تمام طلبا کے ساتھ میدان میں اتر کر ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

متحدہ طلباء محاذ کسٹ

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kohat University Of Science And Technology
Kohat