SP Investigation Kohat

SP Investigation Kohat

Share

Official Police page This page is for Police investigation and effort of Police investigation against the accused

Photos from SP Investigation Kohat's post 25/04/2026

پریس ریلیز
آج ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP)نے تھانہ لاچی کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک قتل کے واقعہ کے جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں چار افراد جان بحق ہوئے۔
دورے کے موقع پر ڈی ایس پی سجاد حیدر سمیت پولیس کے دیگر ماہر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کا باریک بینی سے معائنہ کیا، شواہد کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور متعلقہ تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی تحقیقات کو ہر زاویے سے میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، جدید سائنسی و فرانزک خطوط پر شواہد اکٹھے کیے جائیں، اور وقوعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا کہنا تھا کہ چار قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک نہایت المناک سانحہ ہے، اور پولیس اس واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں، کیونکہ پرامن اور محفوظ معاشرہ پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد اور اشتراک سے ہی ممکن ہے

24/04/2026

کوہاٹ - ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی( PSP) نے بہترین کارکردگی کی بناء پر شعبہ تفتیش کے ترجمان نادر شاہ کو نقد انعام و توصیفی سند سے نوازا

Photos from SP Investigation Kohat's post 02/04/2026

کوہاٹ پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
دہشت گردوں، اشتہاری مجرموں اور اُنکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں.
کوہاٹ: کوہاٹ پولیس نے آئی جی خیبرپختونخواہ جناب ذوالفقار حمید صاحب (PSP) کے وژن اور آر پی او کوہاٹ جناب عرفان طارق صاحب (PSP) کی ہدایات کے تحت ضلع بھر میں گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔
ان آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں، ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہبا ز الہی (PSP) اور SP انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی براہ راست نگرانی میں تھانہ لاچی کے دور افتادہ علاقوں درملک، علی کچ اور پلوسی بانڈہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے گئے۔ جمعرات کی علی الصبح شروع ہونے والے طویل اور ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کاروں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں ایس پی سٹی ڈویژن افتخار خان، ڈی ایس پی لاچی سادات خان، ایس ڈی پی او لاچی ناظر حسین، ایس ڈی پی او سٹی اعجاز خان ، DSB، CTD، ایلیٹ فورس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور لیڈیز پولیس نے بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لیا۔ دوران کارروائی حساس مقامات کی مکمل چیکنگ، گھروں اور مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی تاکہ امن و امان کو درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ کوہاٹ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشتبہ افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیا جا سکے۔

Photos from SP Investigation Kohat's post 01/04/2026

کوہاٹ: آج ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں سب انسپکٹر رشید اللہ کے ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) اور دیگر دفتری سٹاف نے شرکت کی۔
کوہاٹ۔ تفصیلات کے مطابق آج ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں سب انسپکٹر رشید اللہ کے ٹرانسفر کے موقع پر ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کے ساتھ دفتر کے تمام سٹاف نے شرکت کی ۔ تقریب میں سب انسپکٹر رشید اللہ کی خدمات کو سراہا گیا اورایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے ان کے تبادلے کے موقع پر انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب کے دوران سب انسپکٹر رشید اللہ نے ایس پی انوسٹی گیشن اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کی سپرویژن میں ڈیوٹی کرنا اُن کے لیے اعزاز کی بات رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی صاحب نے مقدمات کی تفتیش کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کی اور انہی کی بصیرت، عدل و انصاف اور ہر معاملے میں تعاون ہمیشہ یادگار رہے گا۔ رشید اللہ نے کہا کہ دفتر کے تمام ساتھیوں اور ٹیم کی معاونت ان کے پیشہ ورانہ سفر کا حصہ رہی اور یہ تجربہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
تقریب کے اخر میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی نے رشید اللہ سب انسپکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماہر اور تجربہ کار تفتیشی آفیسر ہیں۔ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں، اور رشید اللہ سب انسپکٹر کے جانے سے ایک خلا پیدا ہوا ہے، تاہم ان کی خدمات اور تجربہ ٹیم کے لیے رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ رہیں گے۔ ضلعی تفتیشی سربراہ نے سب انسپکٹر رشید اللہ کی نئے تعیناتی میں ان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناون کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سب انسپکٹر رشید اللہ حالیہ تبادلوں کے تحت انوسٹی گیشن کوہاٹ سے ضلع کرک میں تعینات ہوئے ہیں۔

Photos from SP Investigation Kohat's post 27/03/2026

📰 پریس ریلیز
ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں مالی محمد جان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

کوہاٹ:
ایس پی انوسٹی گیشن آفس میں شعبہ تفتیش سے وابستہ مالی محمد جان کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) سمیت دیگر افسران اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن نے مالی محمد جان کی طویل اور ایماندارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ دیگر سٹاف ممبران نے بھی محبت اور احترام کے طور پر تحائف پیش کیے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے اپنے خطاب میں کہا:
"محمد جان نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری، محنت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ نہ صرف ایک محنتی ملازم بلکہ ایک بااخلاق اور ذمہ دار انسان بھی ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور کامیابیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔"

تقریب کے اختتام پر مالی محمد جان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی گئی۔

Photos from SP Investigation Kohat's post 17/03/2026

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا جائے وقوعہ کا دورہ
کوہاٹ پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ (ایس پی انوسٹی گیشن)

تفصیلات کے مطابق آج ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے تھانہ جرما کے حدود میں پیش آنے والے قتل کے واقعہ کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او جرما اقبال مروت، OII چراغ شاہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور موقع سے حاصل ہونے والے شواہد کے حوالے سے تفتیشی افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے شواہد کو سائنسی بنیادوں پر محفوظ بنانے اور جدید تقاضوں کے مطابق تفتیش کو آگے بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ایچ او جرما اور مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور کیس کو میرٹ پر یکسو کیا جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس موقع پر ضلعی تفتیشی سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کی جان و مال پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور قیامِ امن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ پُرامن معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”

Photos from DPO Kohat's post 05/02/2026
13/01/2026
Photos from SP Investigation Kohat's post 11/01/2026

کوہاٹ:
آج ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عرفان طارق صاحب(PSP) کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے اہلکار صمیم اقبال کی عیادت کی، جنہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ٹریفک اہلکار کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے اہلکار کو نقد امداد اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، جس پر اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ نے شکریہ ادا کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ جناب جناب ذوالفقار حمید صاحب کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر، علاج معالجے اور مشکل حالات میں ان کی دلجوئی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن نے ٹریفک اہلکار صمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

Photos from SP Investigation Kohat's post 09/01/2026

کوہاٹ ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا جائے وقوعہ کا دورہ:

کوہاٹ : تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے KDAہسپتال کے قریب پیش آنے والے قتل کے واقعہ، جس میں ایک شخص ساجد خان ولد راج محمد جاں بحق ہوا تھا، کے جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حیدر، ، انسپکٹر ہیڈ کوارٹر فضل بادشاہ سمیت دیگر متعلقہ اور ماہر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے شواہد کے تحفظ، کرائم سین مینجمنٹ اور تفتیشی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو واضح اور سخت ہدایات جاری کیں کہ تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل، تکنیکی معاونت اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن نے ایم ایس KDAہسپتال سے ملاقات بھی کی، جہاں انہوں نے زخمیوں/مرحوم کے طبی ریکارڈ، میڈیکو لیگل امور اور پوسٹ مارٹم سے متعلق ضروری تفصیلات حاصل کیں اور ہسپتال انتظامیہ کو مکمل تعاون کی ہدایات دیں تاکہ تفتیشی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
بعد ازاں واپسی پر ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ ڈی اے کا بھی دورہ کیا، پولیس سٹیشن ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم (PSRMS)، تفتیشی پیش رفت اور ڈیوٹی امور کا جائزہ لیا اور افسران و اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

Photos from SP Investigation Kohat's post 08/01/2026

کوہاٹ: ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا جائے وقوعہ کا دورہ

کوہاٹ: واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔
(ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ)

کوہاٹ (شعبہ تفتیش): تفصیلات کے مطابق آج ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے تھانہ ملز ایریا کی حدود میں پیش آنے والے قتل کے افسوسناک واقعہ کے جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حیدر، ایس ڈی پی او صدر سرکل ناظر حسین، انسپکٹر ہیڈ کوارٹر فضل بادشاہ سمیت دیگر متعلقہ و ماہر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور شواہد کے تحفظ، کرائم سین مینجمنٹ اور تفتیشی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو واضح اور سخت ہدایات جاری کیں کہ تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل، تکنیکی معاونت اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لائی جائے تاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی تفتیشی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے اور مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سنگین واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گ

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Kohat
26000