Kohat Region Police
Modern Police Setup in Pakistan.
02/04/2026
28/03/2026
Hangu
ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان خان طارق کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ہنگو خانزیب مہمند کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ، ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی، نو تعینات ہونے والے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہنگو اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
* آر پی او کوہاٹ عرفان خان طارق نے خانزیب مہمند کی بطور ڈی پی او ہنگو تعیناتی کے دوران ان کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور فرض شناسی کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خانزیب مہمند نے مشکل حالات میں امن و امان کے قیام کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔
* آر پی او کوہاٹ عرفان خان طارق نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او کو ان کی بہترین کارکردگی پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمشنر کوہاٹ اور دیگر شرکاء نے بھی انہیں الوداعی تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
* تقریب کے دوران نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کو بھی خوش آمدید کہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ ضلع میں امن کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
خانزیب مہمند نے آر پی او کوہاٹ اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ ریجن میں کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا اور ساتھی افسران کا تعاون ہمیشہ ان کے لیے یادگار رہے گا۔
24/02/2026
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ نیو پولیس لائنز میں ادا، اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت ۔دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی نماز جنازہ نیو پولیس لائنز کوہاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر کوہاٹ معتصم باللّٰہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی، پاک فوج کے افسران، عمائدین علاقہ اور پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔شہداء میں ڈی ایس پی لاچی اسد محمود، ریڈر ڈی ایس پی وہاب علی، سب انسپکٹر انار گل، ڈرائیور کانسٹیبل مدثر، کانسٹیبل سید عامر عباس اور ایک راہگیر شامل ہیں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
بعد ازاں شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
06/02/2026
Hangu
*ہنگو پولیس کا فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*
*فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی اور مسلسل سیکیورٹی تھریٹس کے پیشِ نظر، مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات پر ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کی قیادت میں ضلع ہنگو کے مختلف حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن عمل میں لایا گیا۔*
یہ آپریشن *علاقہ دربند، پٹ دربند، ترکی بانڈہ، غلمینہ اور سمانہ* کے حدود میں کیا گیا، جس میں *ہنگو پولیس، فرنٹیئر کور، پاک آرمی، CTD اور DSB کے جوانوں* نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں حصہ لیا۔
آپریشن *ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق* کی خصوصی ہدایات پر جبکہ *ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند* کی براہ راست قیادت میں کیا گیا۔ آپریشن میں میجر سعد، ڈی ایس پی سٹی امجد خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اسلام الدین خان، ایس ایچ او سٹی فیاض خان سمیت پولیس، فرنٹیئر کور اور پاک آرمی کے دلیر جوانوں نے شرکت کی۔
آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی گئی، جبکہ ای پی سی اور جدید ہیوی مشین گنز سے لیس پولیس فورس نے اپنی بھرپور حفاظتی اور جارحانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ دورانِ آپریشن متعدد مشکوک ٹھکانوں، پہاڑی علاقوں اور ممکنہ پناہ گاہوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی، تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔
*کامیاب کارروائی کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔*
ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کا کہنا ہے کہ جو بھی ریاست کی رِٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کرے گا، اسے نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
12/01/2026
Hanngu
*ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق کا ضلع ہنگو کا دورہ، پولیس لائن اور ڈی پی او آفس کا تفصیلی جائزہ*
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق پولیس لائن ہنگو پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائن میں پودا بھی لگایا۔
ریجنل پولیس آفیسر نے پولیس لائن ہنگو میں مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر ڈی پی او ہنگو کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے پولیس لائن کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں، داخلی و خارجی پوائنٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کروایا گیا۔
بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر نے ڈی پی او آفس ہنگو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، سی ٹی ڈی، تفتیشی سٹاف اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ اور تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے ضلع ہنگو میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں جرائم کی بیخ کنی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
06/01/2026
کوہاٹ: تبدیل ہونے والے آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
کوہاٹ ریجن سے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ، عباس مجید مروت کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب پولیس کلب کوہاٹ میں منعقد ہوئی، جس میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو رضوان منظور، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ، ڈی پی او ہنگو خان زیب، ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی، ڈی پی او کرک سعود خان، ڈی پی او اورکزئی شوکت علی، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ سمیت دیگر پولیس افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران کوہاٹ ریجن میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت، انتظامی بصیرت اور نظم و نسق کی صلاحیتیں پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ رہیں۔
تقریب کے دوران آر پی او عباس مجید مروت کو اعزازی شیلڈز اور یادگاری سووینئرز پیش کیے گئے۔ شریک افسران نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت نے اپنے خطاب میں تمام افسران اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوہاٹ ریجن میں گزارا گیا وقت ہمیشہ یاد رکھیں گے اور یہاں کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
22/12/2025
Hangu
*ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے ایس پی انویسٹیگیشن عبدالصمد خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو نصیر خان کے ہمراہ قاضی تالاب چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔*
*دورے کے دوران ڈی پی او ہنگو نے گزشتہ شب دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنانے پر چیک پوسٹ پر تعینات نفری کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔*
ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ ہنگو پولیس دشمن عناصر کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر قاضی تالاب چیک پوسٹ میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے چیک پوسٹ کو ہر صورت محفوظ اور مضبوط بنایا جائے تاکہ سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ڈی پی او ہنگو نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں چیک پوسٹوں اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
21/11/2025
*خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے مستحق اہلکاروں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم*
خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے ہنگو پولیس کے مستحق افسران و اہلکاران کی مالی معاونت کے لیے *6 لاکھ 30 ہزار روپے* کی رقم منظور کی گئی، جس کے تحت اہلکاروں میں میڈیکل ایڈ اور بیٹیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کے چیکس تقسیم کیے گئے۔
ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایات کے تحت منظور شدہ رقم اہلکاروں میں خود تقسیم کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویلفیئر فنڈ کے تحت بروقت امداد نہ صرف پولیس اہلکاروں کے مالی بوجھ کو کم کرتی ہے بلکہ فورس کے مورال میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔
Hangu
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Afghan Magyar Par Crack Down Tax Karo
Kohat
26000
