11/04/2026
بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کوہاٹ
ہینڈآؤٹ نمبر:522 کوہاٹ مورخہ:11 اپریل 2026
*اورکزئی میں کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر*
ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد عرفان الدین کی زیرصدارت ضلع اورکزئی میں 13 تا 16 اپریل کو منعقد ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ این اسٹاپ آفیسر نے پولیو مہم کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں تقریباً 39,600 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے قبائلی مشران اور ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے ممبران کی موجودگی میں آئندہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
11/04/2026
بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کوہاٹ
ہینڈآؤٹ نمبر:521 کوہاٹ مورخہ:11 اپریل 2026
*کوہاٹ: اربن 6 تپی گول سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری، واٹر باؤنڈ مرحلہ آخری مراحل میں داخل*
چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ و ایم پی اے داؤد شاہ آفریدی اور ایم این اے شہریارآفریدی کے خصوصی فنڈز سے کوہاٹ کے اربن 6 تپی گول سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں اس وقت واٹر باؤنڈ کا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے۔ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مذکورہ سڑک طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھی جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ موجودہ ترقیاتی کام کے تحت سڑک کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسرنو تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ پائیدار اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ حکام کے مطابق واٹر باؤنڈ مرحلہ مکمل ہوتے ہی سڑک کے باقی ماندہ کام بھی تیزی سے مکمل کرلئے جائیں گے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ مقامی افراد کو روزمرہ آمدورفت میں نمایاں آسانی میسر آئے گی۔ علاقہ مکینوں نے اس اہم منصوبے پر چیئرمین ڈیڈک داؤدآفریدی اور ایم این اے شہریارآفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے تاکہ علاقے کی مجموعی ترقی کو مزید فروغ حاصل ہو سکے۔
.................
11/04/2026
بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کوہاٹ
ہینڈآؤٹ نمبر:520 کوہاٹ مورخہ:11 اپریل 2026
*اورکزئی میں دیرپا امن کیلئے گرینڈ جرگہ، اتحاد پر زور، ہیڈکوارٹر کے قیام کا مطالبہ*
قبائلی ضلع اورکزئی میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈیڈک اورکزئی و ایم پی اے اورنگزیب خان، ایم این اے یوسف خان، تحصیل چیئرمین مفتی محمد طاہر اور قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے میں مشران نے علاقے میں بڑھتی بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اورکزئی کا ہیڈکوارٹر کسی درمیانی اور عوام کیلئے قابلِ رسائی مقام پر قائم کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غلجو میں مستقل ہیڈکوارٹر کے قیام تک بابر میلہ ہیڈکوارٹر کو فعال رکھا جائے۔ اجلاس میں بیزوٹ قوم کیلئے ابلن کے مقام پر بند سڑک کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ اس موقع پر ایم پی اے اورنگزیب خان نے یقین دہانی کرائی کہ ہیڈکوارٹر کے قیام اور دیگر اہم امور کے حل کیلئے بااختیار کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ علاقے میں 93 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ ایم این اے یوسف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف باہمی اتفاق، جرگہ سسٹم اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بااختیار کمیٹی کے تشکیل پر زور دیا.
11/04/2026
From the Regional Officer Information & PRs, Kohat
Handout No:523/Kohat/Dated: April 11, 2026
*KP Law Minister Launches "Imran Khan Release" Campaign in Kohat*
Khyber Pakhtunkhwa Minister for Law and Parliamentary Affairs Aftab Alam has formally launched a registration drive under the “Imran Khan Release Peace Movement” during a visit to the Union Councils Ziarat Sheikh Allah Dad and Choralki.
Accompanied by the former Tehsil Chairman Sajid Iqbal, the Minister inaugurated the Registration Camps as political activity in the area gathered momentum, drawing large numbers of party workers.
Aftab Alam held separate meetings with the local elders, elected representatives and party activists, discussing the prevailing political situation, public issues and the objectives of the campaign. He said the initiative aimed to raise public awareness and ensure the pursuit of rights through constitutional and democratic means.
“The movement for Imran Khan’s release will remain entirely peaceful, with full adherence to the rule of law and the Constitution,” Alam said, adding that the registration campaign would help mobilize wider public participation and build a more organized collective voice.
Local leaders, including Sajid Iqbal, reaffirmed their support, urging the workers to maintain discipline and uphold the principles of peaceful struggle. An awareness campaign was also conducted alongside the drive, informing residents about the movement’s goals and encouraging them to register.
Locals welcomed the initiative, expressing hope it would enhance political awareness and strengthen collective efforts to address public issues.
The Minister directed the local administration and party leadership to ensure the registration process remains transparent, organized and effective to maximize outreach and carry the campaign message to every household.
..................
11/04/2026
بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کوہاٹ
ہینڈآؤٹ نمبر:519 کوہاٹ مورخہ:11 اپریل 2026
*کوہاٹ: صوبائی وزیر قانون کا کوہاٹ میں ”عمران خان رہائی امن تحریک“ کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز*
خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم نے سابق تحصیل چیئرمین ساجد اقبال کے ہمراہ زیارت شیخ اللہ داد اور چورلکی کے یونین کونسلوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ”عمران خان رہائی امن تحریک“ کے تحت رجسٹریشن کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ دورے کے دوران علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور پارٹی کارکنان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تحریک کے مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا بنیادی مقصد عوامی شعور کو بیدار کرنا اور جمہوری و آئینی طریقے سے حقوق کا حصول یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جاری مہم مکمل طور پر پُرامن ہوگی اور ہر صورت آئین و قانون کی بالادستی کو مقدم رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق رجسٹریشن مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس تحریک کا حصہ بنا کر ایک منظم اور مضبوط عوامی آواز کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر ساجد اقبال اور دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام اس تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور پُرامن جدوجہد کے اصولوں پر کاربند رہیں۔دورے کے دوران عوامی آگاہی مہم بھی چلائی گئی، جس میں شہریوں کو تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں رجسٹریشن کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے سیاسی شعور میں اضافہ ہوگا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔ آخر میں صوبائی وزیر نے انتظامیہ اور مقامی قیادت کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن عمل کو شفاف، منظم اور مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی ممکن ہو اور تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے۔
................
09/04/2026
From the Regional Officer Information & PRs, Kohat
Handout No: 518 Kohat Dated: April 9, 2026
KP LG MINISTER WARNS OF STRICT ACTION OVER DELAYS IN DEVELOPMENT SCHEMES
Khyber Pakhtunkhwa Minister for Local Government, Rural Development and Higher Education, Meena Khan Afridi has on Thursday issued a stern warning over delays in development projects in Kohat, saying inefficiency and sluggish progress will not be tolerated.
During a detailed visit to the district, the minister was accompanied by the Law Minister Aftab Alam Advocate, Special Assistant on Information Shafi Jan, DDAC Chairman Daud Afridi MPA, Local Government Secretary Zafar-ul-Islam, Commissioner Kohat Division Syed Motasim Billah Shah and Deputy Commissioner Mohammad Nawaz Wazir, reviewed multiple ongoing schemes.
Afridi inaugurated a surveillance system at Kotal Township but expressed strong displeasure over the slow pace of work at the Women Business and Skill Development Centre. He directed the officials to ensure completion within two months, warning of action against those responsible in case of further delays.
Reviewing projects under the Khyber Pakhtunkhwa Cities Improvement Project—including a treatment plant, drainage systems, water supply schemes and the Kohat Sports Complex, the minister termed progress unsatisfactory and set a final deadline of six months for completion. He also ordered viable plan for the use of water to be discharged from the treatment plant.
“This is public money. Not a single penny will be allowed to be misused,” Afridi declared, adding that officials must deliver results or risk losing their positions. He also directed the Tehsil Municipal Officer to visibly improve cleanliness, urban beautification and road conditions, stressing that immediate results must be seen on the ground.
The minister further encouraged the citizens to directly report online complaints to him, assuring prompt and practical action on all public concerns.
Later the Special Assistant to CM Shafi Jan along with the Commissioner Kohat inspected the control room of the Surveillance System of Kotal Township and expressed his satisfaction.
………………….
09/04/2026
بہ تسلیمات ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کوہاٹ
ہینڈآؤٹ نمبر:517 کوہاٹ بتاریخ:9 اپریل 2026ء
کوہاٹ میں سست روی پر وزیر بلدیات کا کڑا ایکشن، ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت کارروائی کی وارننگ
خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کوہاٹ کے دورے کے دوران محکمہ بلدیات کے زیراہتما م ترقیاتی منصوبوں پر سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ ناقص کارکردگی اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جمعرات کو کئے گئے تفصیلی دورے میں وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، چیئرمین ڈیڈک داؤد آفریدی، سیکرٹری بلدیات ظفرالاسلام، کمشنر سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد نواز وزیر اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مینا خان آفریدی نے کوتل ٹاؤن شپ میں سرویلینس سسٹم کا افتتاح بھی کیا تاہم وومن بزنس اینڈ اسکل ڈیویلپمنٹ سنٹر میں جاری کام کی رفتار دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دو ٹوک الفاظ میں حکم دیا کہ منصوبہ ہر حال میں دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر بلدیات نے خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ٹریٹمنٹ پلانٹ، نکاسی آب، آبنوشی اسکیم اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کے کام کی رفتار کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چھ ماہ کی آخری مہلت دے دی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں منصوبے مکمل نہ ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے پانی کے استعمال کیلئے بھی قابل عمل منصوبہ بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرنے واضح الفاظ میں کہا کہ“یہ عوام کا پیسہ ہے، کسی کو ایک پائی کی بھی خردبرد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عوام کیلئے ہے اور ہر افسر کو کارکردگی دکھانا ہوگی ورنہ عہدے بچانا مشکل ہو جائے گا۔دورے کے دوران شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاہم وزیر موصوف نے ٹی ایم او کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور سڑکوں کی بہتری پر فوری اور نمایاں کام نظر آنا چاہیے۔مینا خان آفریدی نے شہریوں کو بھی پیغام دیا کہ وہ براہِ راست آن لائن اپنی شکایات ان تک پہنچائیں اور یقین دلایا کہ ہر شکایت پر فوری اور عملی کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں معاون خصوصی شفیع جان نے کمشنر کوہاٹ کے ہمراہ کوتل ٹاؤن شپ کے سرویلینس سسٹم کے کنٹڑول کا دورہ کیا اور اطمیان کا اظہا رکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
09/04/2026
From the Regional Officer Information & PRs, Kohat
Handout No: 516 Kohat Dated: April 9, 2026
DISTRICT ADMN KARAK CONDUCTS SECURITY AUDIT AT OGDCL NASHPA PLANT
The Additional Deputy Commissioner (General) and Chairman of the District Foreign Security Cell, Sahibzada Samiullah has conducted a detailed security audit of the OGDCL Nashpa Oil & Gas Plant, accompanied by the committee members including DSP Headquarters, DSP CTD, AGO Special Branch and representatives from 101 NLI.
During the audit, the committee reviewed progress on deficiencies identified during the previous inspection on June 4, 2025 and conducted a thorough assessment of the plant’s various departments. The evaluation included security systems, surveillance cameras, weapons and ammunition availability and quality.
The Additional Deputy Commissioner issued directives to enhance safety measures, ensure continuous monitoring, promptly identify risks and take timely action. A comprehensive report will be prepared and submitted to relevant authorities. The committee assured that all possible measures will be implemented to safeguard the plant against any potential threats in the future.
……………………