28/04/2026
کوہاٹ 28 اپریل 2026
مختلف سرکل آفسسز میں فروٹ فلائی ٹریپس کی ڈسٹریبیوشن جاری ھے
This page is related to all the activities of Agriculture extension Kohat. free consultation related Quality control services of various inputs.
Up-dating the knowledge, skill and attitude of farming community. Dissemination of improved technology amongst the farming community for improved productivity. Facilitating farming community in timely inputs supply/crop management. Implementation of Pesticides Act 1970; Fertilizer Act 1999; Agricultural Market Produce Act 2011.
28/04/2026
کوہاٹ 28 اپریل 2026
مختلف سرکل آفسسز میں فروٹ فلائی ٹریپس کی ڈسٹریبیوشن جاری ھے
23/04/2026
کوہاٹ 23 اپریل 2026
سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایمپیمینٹیش مینیجر KDDP اور شفقت اللہ این آر ایم آفیسر KDDP نے مصاحب علی انچارج استرزئی سرکل کے ہمراہ آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈ کی مد میں لگائے گئے گندم۔ کینولہ کے نمائشی پلاٹ اور ورٹیکل سٹرکچر کا معائنہ کیا اور محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا CSRD مانیٹرنگ ٹیم اسلام آباد نے شادی پور ویلج کونسل میں رحمان سعید ایگریکلچر آفیسر کے ساتھ کمانڈ ایریا سکیم کے تحت22۔2021 میں لگائے گئے مالٹا کے نمائشی باغات کا معائنہ کیا۔t
22/04/2026
کوہاٹ 22 اپریل 2026
سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایمپلیمینٹیشن مینیجر۔ اور شفقت اللہ این آر ایم آفیسر KDDP نے آج انچارج ایگریکلچر آفیسر بلی ٹنگ سرکل کے ہمراہ آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈ کے تحت گندم نمائشی پلاٹ۔ ورٹیکل سٹرکچر اور نمائشی باغات کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت اور محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا
16/04/2026
,کوہاٹ 16 اپریل 2026
کاشف احمد ایگریکلچر آفیسر نے ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کی ھدایات پر کلچر7یبل ویسٹ منیجمنٹ سکیم کے تحت خوشحال گڑھ یونین کونسل میں مختلف سائٹس کا جائزہ لیا۔ اس دورہ میں ایگریکلچر انجنیئرنگ۔ واٹر منیجمنٹ۔ سائل کنزرویشن اور محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے افسران شامل تھے
15/04/2026
کوہاٹ 15 اپریل 2026
ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت نے آج PK90 کے کسانوں میں ماڈل فارم سروسز سنٹر کے پلیٹ فارم سے ASDI سکیم کے تحت کاشت کیے گئے پھلدار نمائشی باغات کے لیے فینسنگ میٹیریل تقسیم کیا۔ جس میں کانٹا دار تار اور اینگل آئرن شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاکراللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہاٹ کے چھوٹے اور بڑے کاشتکاروں کی بہبود کیلئے محکمہ زراعت شعبہ توسیع کا عملہ بھر پور کوشش کر رہا ھے۔ اور ضلعی سیاسی قیادت بھی ان کاوشوں میں محکمہ زراعت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ھے۔
14/04/2026
کوہاٹ 14 اپریل 2026
زیارت شیخ اللہ داد یونین کونسل۔ تحصیل گمبٹ کے زمینداروں نے صابر خان کی سربراہی میں وفد نے ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اور علاقے میں ASDI سکیم کے تحت کاشت کیے گئے پھلدار پودوں کے نمائشی باغات کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔ اور باغات کی پروٹیکشن کے لیے حفاظتی باڑ اور دیگر سامان وصول کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر شاکراللہ خان کی کسان دوست اقدامات کو بہت سراہا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر شاکراللہ خان نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت کوالٹی کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے مختلف زرعی ادویات ڈیلرز کی چیکنگ کی۔ جس میں سٹاک رجسٹر اور ڈیلرز سرٹیفیکیٹ کی بھی چیکنگ کی۔
11/04/2026
کوہاٹ 11 اپریل 2026
ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت نے JCP ٹنل کا اچانک دورہ کیا۔ وہاں ڈیوٹی رواٹر کے مطابق اہلکار موجود تھے۔ آمد اور رفت کا رجسٹر چیک کیا۔ اور اطمینان کا اظہار کیا
02/04/2026
ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ کل مورخہ 03۔اپریل۔2026 کو ڈائریکٹر جنرل زراعت آفس میں KDDP سکیم کے تحت مدعو کی گئی میٹنگ میں شرکت کے لیے پشاور گئے اور جناب ڈاکٹر بختیار خان سیکرٹری زراعت خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی اور سیکرٹری زراعت تعیاناتی کی مبارکباد پیش کی۔ کوہاٹ میں جاری زرعی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے بعد جناب آفتاب عالم وزیر قانون کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-90 میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت زرعی ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔ جس میں ASDI سکیم پھلدار پودوں نمائشی باغات بمع فینسنگ۔ KDDP سکیم میں لگائے گئے گندم کے نمائشی پلاٹ اور آئندہ خریف سیزن کی فصلات کی کاشت کے بارے میں ورک پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر قانون نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا
01/04/2026
کوہاٹ یکم اپریل 2026
امیر شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے محکمہ زراعت دفتر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر شاکراللہ خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سے میٹنگ کی۔ انہوں نے جاری محکمانہ سرگرمیوں کی پراگرس پیش کی۔ بعد ازیں ڈسٹرکٹ سروسز ڈیلوری کے تحت فارم سروسز کا معائنہ کیا۔ زرعی مشینری۔ زرعی مداخل۔ ٹریننگ ہال اور دیگر سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا۔ آخر میں زرعی ادویات ڈیلرز کا معائنہ کیا اور مختلف زرعی ادویات کی چیکنگ کی۔
24/03/2026
کوہاٹ 24 مارچ 2026
خیبر پختونخواہ
احساس شجرکاری مہم ، محمد شعیب ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے گورنمنٹ فروٹ نرسری فارم میں پھلدار پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر صدر ماڈل فارم سروسز سنٹر عبدالرشید اور کاشف احمد ایگریکلچر آفیسر بھی موجود تھے
10/03/2026
کوہاٹ 10 مارچ 2026
یونین کونسل چورلکی اور زیارت شیخ الاداد تحصیل گمبٹ میں ASDI سکیم کے تحت باقاعدہ نقشہ بندی کر کے پھلدار پودوں کے باغات کی کاشت جاری ھے