FR Kohat Levies/ Khasadar

FR  Kohat  Levies/ Khasadar

Share

FR Kohat Levies/Khasadar

08/04/2026

اسلام علیکم
آج ہائی کورٹ میں اپگریڈیشن کیس اور توہینِ عدالت میں ایک بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی۔
کافی عرصے سے مختلف باتیں سننے کو مل رہی تھیں—کوئی کہتا تھا کہ لیٹر اکاؤنٹ جنرل کو گیا ہے، کوئی کہتا تھا سی پی او پشاور کو، مگر حقیقت واضح نہیں تھی۔
آج معزز جج صاحب نے خود اکاؤنٹ جنرل کو طلب کیا اور واضح ہدایات دیں کہ آئندہ پیر کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
یہ لمحہ خیبرپختونخواہ پولیس کے لیے نہایت اہم ہے۔ انشاءاللہ آنے والا پیر ایک تاریخی دن ثابت ہوگا—حق اور انصاف کی جیت کا دن۔
ہم خیبرپختونخواہ پولیس تمام ان صحافیوں، شہداء پولیس کے خاندانوں اور ہر اس فرد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اپگریڈیشن کیس میں ہمارا ساتھ دیا، تعاون کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔
ہم سب کی دعائیں ساتھ ہوں، کیونکہ یہ صرف ایک کیس نہیں بلکہ ہزاروں پولیس اہلکاروں کے مستقبل اور ان کے جائز حقوق کی جنگ ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سچ اور انصاف کو کامیابی نصیب ہو۔

Photos from FR  Kohat  Levies/ Khasadar's post 08/04/2026

Police 🚨 upgradation Case In Peshawar high court Chief Justice off kpk S.M Atiq shah Saib

05/04/2026

حقیقت دیر سے سہی مگر سامنے ضرور آتی ہے!
جس طرح اپگریڈیشن کے معاملے میں آج خیبرپختونخواہ کے عوام اور میڈیا نے یہ مان لیا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، اسی طرح انشاءاللہ باقی تمام زیادتیاں بھی ایک ایک کر کے بے نقاب ہوں گی۔
جو حق دبایا گیا
جو انصاف روکا گیا
اور جو کردار اس میں ملوث تھے
سب کچھ جلد عوام کے سامنے آئے گا!
وقت گواہ ہے کہ سچ کبھی نہیں چھپتا، اور جب سچ سامنے آتا ہے تو بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔
بس تھوڑا صبر... ہر چیز واضح ہونے والی ہے!

27/03/2026

صوبائی ریٹائرڈ لیویز فورس کے شیر بہادر آفریدی کا جبری ریٹائرڈ لیویز فورس کے حوالے سے وضاحتی بیان
ریٹائرڈ لیویز کو حدایت دیتے ہیں کے آپس میں رابطے میں رہیے
پشاور میں کسی بھی وقت جبری صوبائی لیویز ریٹائرڈ ملازمین احتجاج کر سکتے ہیں تمام جبری ریٹائرڈ ملازمین کال کے انتظار میں رہئے۔

20/03/2026

تمام فرینڈ فالور کو ہمارے طرف سے عید مبارک

19/03/2026

اہم اطلاع برائے خیبرپختونخوا پولیس
عدالتی فیصلے کی روشنی میں پولیس اہلکاروں کو قبل از وقت انکریمنٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا آفس کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس حوالے سے فوری اور ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔
تمام اہلکاروں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ بقایاجات کی ادائیگی جلد ممکن بنائی جائے گی۔
مزید معلومات کیلئے اپنے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

16/03/2026

اللہ پاک نے ہمیں بیٹے کے نعمت سے نوازا
دعاؤں میں یاد رکھنا۔

14/03/2026

الحمدللہ آج پشاور ہائی کورٹ میں اپگریڈیشن بقایاجات کے مقدمہ کی سماعت
چیف جسٹس آف خیبرپختونخواہ جسٹس عتیق شاہ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن کے اندر اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا
یہ پیش رفت خیبرپختونخواہ پولیس کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ہم "اصل بادشاہ" اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم خیبرپختونخواہ پولیس اور شہداء پولیس جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے

12/03/2026

اہم خبر برائے خیبرپختونخواہ پولیس
اطلاعات کے مطابق اپگریڈیشن کے بقایاجات پر باقاعدہ اور تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ تمام اہلکاروں کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
ان شاء اللہ اسی تسلسل میں بہت جلد ڈی آر اے الاؤنس اور فکس ڈیلی الاؤنس کے معاملات پر بھی عملی طور پر کام شروع کیا جائے گا تاکہ تمام جائز بقایاجات اور مراعات پولیس اہلکاروں تک پہنچ سکیں۔
امید ہے کہ متعلقہ حکام اس عمل کو جلد مکمل کرکے خیبرپختونخواہ پولیس کے تمام اہلکاروں کو ریلیف فراہم کریں گے۔
تمام اہلکاروں سے گزارش ہے کہ اس اہم خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر پولیس اہلکار تک یہ معلومات پہنچ سکے۔

28/02/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کا میڈیا سے گفتگو

27/02/2026

‏ترجمان فوج کا خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
🚨🚨




25/02/2026

الحمدللہ آج پشاور ہائی کورٹ میں اپگریڈیشن بقایاجات کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس آف خیبرپختونخواہ جسٹس عتیق شاہ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن کے اندر اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ پیش رفت خیبرپختونخواہ پولیس کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ہم "اصل بادشاہ" اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم خیبرپختونخواہ پولیس اور شہداء پولیس جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے، کیونکہ یہ جدوجہد کسی ایک فرد کیلئے نہیں بلکہ ان غریب، بے بس اور یتیم بچوں کے حقوق کیلئے ہے جن کے والدین نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یہ آواز ان شہداء کے لواحقین کی ہے جو خاموشی سے مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔
انشاءاللہ حق کی یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Dara Adam Khel
Kohat
26100