Pakhtunkhwa Radio KOHAT

Call Directions Contact the organization

Pakhtunkhwa Radio KOHAT Promoting peace, preserving culture, fostering public awareness, and strengthening the connection between the public and the government

11/10/2026

📢 Program: "Achi Baatay"
Host : "Faiqa Banuri"
🔷Station Manager : " Dr. Athar Suri "
🔷Producer: Eng M.Sadiq
Time: "10:00 AM to 11:00 AM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796

11/10/2026
10/10/2026

📢 Program: "Rokahna lar"
Host : "Misbah Bangash"
Special Guest:;' Additional Assistant Commissioner Kohat-1 Mudassir Khan
🔷Station Manager : " Dr. Athar Suri "
🔷Producer: Eng M.Sadiq
Time: "04:00 PM to 05:00 PM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796

📢 Program: "Rokahna lar"Host : "Misbah Bangash" 🔷Station Manager : " Dr. Athar Suri "🔷Producer: Eng M.SadiqTime: "04:00 ...
10/10/2026

📢 Program: "Rokahna lar"
Host : "Misbah Bangash"
🔷Station Manager : " Dr. Athar Suri "
🔷Producer: Eng M.Sadiq
Time: "04:00 PM to 05:00 PM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796
عوامی شکایات، انتظامی اقدامات اور مسائل کا حل
ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ سے اہم سوالات، عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو

08/10/2026
شہداء کو سلام، زخمی جوانوں کی عیادت؛ کمشنر کوہاٹ نے پولیس کے عزم کو سراہا  کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے جمعر...
08/10/2026

شہداء کو سلام، زخمی جوانوں کی عیادت؛ کمشنر کوہاٹ نے پولیس کے عزم کو سراہا
کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے جمعرات کو ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق کے ہمراہ نیو پولیس لائن کرک میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور پولیس جوان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کی بہادری و فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمازِ جنازہ میں اعلیٰ پولیس و انتظامی افسران، پولیس اہلکاروں، عمائدینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔کمشنر اور ڈی آئی جی نے شہداء کی میتوں کو سلامی پیش کی، ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ناقابلِ فراموش خدمات کی روشن مثال ہیں۔ قبل ازیں، کمشنر نے کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ میں شادی پور پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور جذبہ فرض کو سراہا۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے اور نگہداشت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور انہیں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

جدید طریقوں سے مویشی پالنے سے کسان آمدن بڑھا سکتے ہیں، اے ڈی سی کرک  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کرک صاحبزادہ سمیع اللہ نے...
08/10/2026

جدید طریقوں سے مویشی پالنے سے کسان آمدن بڑھا سکتے ہیں، اے ڈی سی کرک
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کرک صاحبزادہ سمیع اللہ نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک ملکی معیشت اور دیہی آبادی کے روزگار کا اہم ذریعہ ہے جبکہ جدید مویشی پالنے کے طریقے اپنا کر کسان پیداوار اور آمدن میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ وہ کرک ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نعیم شاہ کی زیرنگرانی کسانوں کیلئے منعقدہ 7-روزہ لائیو سٹاک مینجمنٹ ٹریننگ کے اختتامی پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ صاحبزادہ سمیع اللہ نے تربیت حاصل کرنے والے کسانوں پر زور دیا کہ وہ تربیتی پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی جدید معلومات اور عملی مہارتوں کو مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال، صحت اور پیداوار بڑھانے ک کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز سمیت ترقی یافتہ ممالک نے جدید لائیو سٹاک مینجمنٹ، بہتر نسلوں، متوازن خوراک، جانوروں کی صحت اور جدید فارمنگ تکنیکوں کے ذریعے اس شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کسان بھی ان طریقوں کو اپناتے ہوئے مویشیوں کی پیداوار اور اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ماہرین لائیو سٹاک کی رہنمائی حاصل کریں، جانوروں کی بروقت ویکسینیشن، مناسب خوراک اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں تاکہ مویشی صحت مند رہیں اور بہتر پیداوار حاصل ہو۔ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ سمیع اللہ نے تربیتی پروگرام میں شریک کسانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اورکزئی میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر کی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت  ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند نے کہا ہے ک...
08/10/2026

اورکزئی میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر کی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور سرکاری اداروں تک عوام کی رسائی آسان بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علاقائی مشران، عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی اور اپنے علاقوں کو درپیش مختلف مسائل، مشکلات اور شکایات براہِ راست ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ جن معاملات میں ضابطے کے تحت کارروائی درکار ہے انہیں بلاوجہ التواء کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو محض رسمی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے حل کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو ان کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ رکھا جائے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام کو اپنی شکایات براہِ راست اعلیٰ ضلعی حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ بہتر بنا کر عوامی مسائل کے حل کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں اور دیگر عوامی رابطہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

کوہاٹ: صادق ادبی جرگہ ٹیری کے صدر نے ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کو شعری مجموعہ پیش کردیا  صادق ادبی جرگہ ٹیری کے صدر اور م...
08/10/2026

کوہاٹ: صادق ادبی جرگہ ٹیری کے صدر نے ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کو شعری مجموعہ پیش کردیا
صادق ادبی جرگہ ٹیری کے صدر اور معروف شاعر و ادیب پروفیسر عزیز قریشی نے ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کوہاٹ محمد ارشاد آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا شعری مجموعہ ”د زڑہ تنڑاکو تا مے خوب راغے“ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران پشتو زبان و ادب کے فروغ، علاقائی ادبی سرگرمیوں اور نوجوان نسل کو پشتو ادب سے جوڑنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر عزیز قریشی نے اپنے شعری مجموعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتو ادب نہ صرف خطے کی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہے بلکہ نئی نسل تک اپنی زبان، روایات اور ادبی ورثے کو منتقل کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادیبوں اور شعرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے مسائل، جذبات اور ثقافتی اقدار کو اپنی تخلیقات میں اجاگر کریں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے شعری مجموعے کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے کے احساسات، ثقافتی اقدار اور اجتماعی تجربات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتو زبان کے فروغ اور ادبی ورثے کے تحفظ کیلئے ادیبوں، شعراء اور ادبی تنظیموں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ارشاد آفریدی نے پروفیسر عزیز قریشی کی ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی زبانوں اور ادب کا فروغ معاشرے کی تہذیبی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور ثقافتی شعور کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر صادق ادبی جرگہ ٹیری کی ادبی سرگرمیوں اور مستقبل میں پشتو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مزید پروگراموں کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان کا صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بیان  کابینہ نے ضم اضلا...
08/10/2026

وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان کا صوبائی کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بیان
کابینہ نے ضم اضلاع کے امیدواروں کے لیے ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کی پالیسی برائے تعلیمی سال 2026-27 کی منظوری دی۔
•کابینہ نے جنوبی وزیرستان کی 42 مخصوص نشستوں کی مساوی تقسیم کی بھی منظوری دی
•جس کے تحت 21، 21 نشستیں بالترتیب اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کو دی جائیں گی
•وزیرِ اعلیٰ نے مزید ہدایت کی ہے کہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان کے لیے 10، 10 نشستیں مختص کی جائیں۔
•اضافی اخراجات ان نشستوں کی باقاعدہ تخلیق تک صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
شفیع جان،وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
4/8

Address

First Floor Of Regional Information Office Building KDA Kohat
Kohat

Telephone

+92922515796

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtunkhwa Radio KOHAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakhtunkhwa Radio KOHAT:

Shortcuts

Share