Pakhtunkhwa Radio KOHAT

Pakhtunkhwa Radio KOHAT

Share

Promoting peace, preserving culture, fostering public awareness, and strengthening the connection between the public and the government

12/04/2026

📢 Program: "Ranragany"
Host : "Asif Mehmood Bangash"
🔷Station Manager & Producer" Dr. Athar Suri "
Time: "11:00 AM to 12:00 PM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796"

11/04/2026

پختونخواہ ریڈیو کوہاٹ خبرنامہ
نیوز کاسٹر: آصف محمود بنگش
سٹیشن مینیجر اینڈ پروڈیوسر: ڈاکٹر انجنئر اطہر سوری
11April2026

11/04/2026

📢 Program: "Rokhana Laar"
Host : "Misbah ullah"
🔷Station Manager & Producer" Dr. Athar Suri "
Time: "2:00 PM upto3:00 PM"
☎️𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗖𝗮𝗹𝗹𝘀: "0922-515796"

11/04/2026

‎پاکستان کی خوشحالی میں کردار ادا کریں

حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات کو اپنائیں،
غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کا خاتمہ کریں



11/04/2026

جعلی دستاویزات سے پاک ، پرامن خوشحال معاشره
x
جعلی دستاویزات کی بناء پر غیر معتبر ڈیٹا کے شامل ہونے کے خدشہ کے باعث ہر قسم کے معاشرتی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے۔
جعلی دستاویزات کے کنٹرول میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں




10/04/2026
Photos from Pakhtunkhwa Radio KOHAT's post 09/04/2026

پٹی کمشنر کوھاٹ جناب محمد نواز نے سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قائم کردہ خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے وہاں موجود متعلقہ عملے سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی. ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اشیا و خوردنوشت و دیگر اشیاء اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے وہاں پر موجود عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

Photos from Commissioner Kohat Division, Kohat's post 09/04/2026
Photos from Pakhtunkhwa Radio KOHAT's post 09/04/2026

کوہاٹ میں امن کیلئے سب کا ایکا، امتحانات اور بھرتی کے عمل کا جائزہ
کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ضلع کوہاٹ اور پورے ڈویژن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر، امن کمیٹی کے اراکین، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا اور ہر سطح پر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر کمشنر معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ“کوہاٹ ڈویژن میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی بدامنی یا انتشار کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار امن کیلئے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن ضروری ہے۔ دریں اثناء، کمشنر سید معتصم باللہ شاہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائیر سیکنڈری سکول کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ امتحانات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، کمشنر نے اپنے دفتر میں قائم میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسنگ اسٹاف کے ریکروٹمنٹ سنٹر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ متعلقہ حکام نے انہیں بھرتی کے عمل، انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق بڑی تعداد میں امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی بہتری، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

09/04/2026

ضلعی انتظامیہ کرک کا او جی ڈی سی ایل ناشپہ پلانٹ کا تفصیلی سیکیورٹی آڈٹ، حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور چیئرمین ڈسٹرکٹ فارنر سیکیورٹی سیل صاحبزادہ سمیع اللہ نے کمیٹی کے ممبران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، اے جی او سپیشل برانچ اور101 این ایل آئی کے نمائندے کے ہمراہ ناشپہ آئل اینڈ گیس پلانٹ کا تفصیلی سیکیورٹی آڈٹ کیا۔ آڈٹ کے دوران 4 جون 2025 کو کئے گئے سابقہ معائنہ میں نشاندہی کی گئی خامیوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کمیٹی نے پلانٹ کے مختلف شعبہ جات کا بغور جائزہ لیا۔ اس دوران پلانٹ کے مکمل سیکیورٹی سسٹم، نگرانی کیمرے، اسلحہ اور ایمونیشن کی دستیابی اور ان کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے پلانٹ کی سیکیورٹی میں مستقل نگرانی کو یقینی بنانے، خطرات کی فوری نشاندہی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع
رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ محکموں کو ارسال کرنے کا اعلان کیا۔ کمیٹی نے یقین دلایا کہ پلانٹ کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


First Floor Of Regional Information Office Building KDA Kohat
Kohat