ہنگو سوسائٹی نائٹ پروگرام کے موقع پر آئی ایس ایف کوہاٹ یونیورسٹی کے صدر عصمت اللہ ہنگوال، سابقہ آئی ایس ایف ڈسٹرکٹ کوہاٹ چیئرمین اسامہ اورکزئی اور آئی سی ایف ممبر حالید نے ہنگو سوسائٹی کے صدر کو اسٹیج پر عمران خان تصویر بطور تحفہ پیش کی.
ISF Kohat University Of Science and Technology
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ISF Kohat University Of Science and Technology, Political organisation, Indus Highway chowk Jarma Kohat, Kohat.
آئی ایس ایف کے وزیر اعلیٰ بننے پر آئی ایس ایف کا آفیشل ترانہ ریلیز۔۔
17/10/2025
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کے لئے منعقدہ داخلہ رہنمائی کیمپ کا دوسرا دن، نئے داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء وطالبات کوہاٹ یونیورسٹی میں جاری مختلف شعبوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ جبکہ طلباء وطالبات کو باقاعدہ موقع پر ہی داخلہ کے لئے ایپلائی کی مفت سہولت بھی مہیاء کی گئی۔
اس موقع پر طلباء رہنماء کیمپ کے انچارج اور سابقہ سینیئر وائس پریزیڈنٹ عصمت اللہ ہنگوال ،ڈپٹی انچارج اور سابقہ چیئرمین صاحب زادہ اور دیگر ائی ایس ایف ممبر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ISF_KohatUniversity
خدمت، رہنمائی، قیادت
14/10/2025
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کے لئے منعقدہ داخلہ رہنمائی کیمپ کا پہلا دن، نئے داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء وطالبات کوہاٹ یونیورسٹی میں جاری مختلف شعبوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ جبکہ طلباء وطالبات کو باقاعدہ موقع پر ہی داخلہ کے لئے ایپلائی کی مفت سہولت بھی مہیاء کی گئی۔
اس موقع پر طلباء رہنماء کیمپ کے انچارج اور سابقہ سینیئر وائس پریزیڈنٹ عصمت اللہ ہنگوال ،ڈپٹی انچارج اور سابقہ چیئرمین صاحب زادہ اور دیگر ائی ایس ایف ممبر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ISF_KohatUniversity
خدمت، رہنمائی، قیادت
11/10/2025
Insaf Students federation kohat & Kohat University
Press conference
صوبائی صدر مشرف آفریدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری اظہار خان غزنوی اور ساوتھ ریجن صدر نظیر زمان کی ہدایت پر، ضلعی صدر رب نواز خان کی صدارت میں سابقہ ضلعی صدر فرہاد آفریدی، سابقہ جنرل سیکرٹری عاقب شاہ، مزمل عباس (سینئر نائب صدر)، چئیرمین سامہ، پوسٹ گریجویٹ کالج کے صدر احمد شہاب، کسٹ کیمپس کے فضل مجید، عصمت اللہ ہنگوال اور تمام آئی ایس ایف ٹائیگرز نے اپنے مرشد، قائد عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا وزیرِ اعلیٰ کے طور پر نامزدگی کا پرزور خیرمقدم کیا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نامزدگی اس صوبے اور خصوصاً سابقہ فاٹا کے عوام کے لیے مثبت قدم ہے۔ دوسری جانب، کچھ غیر جمہوری قوتیں اور ناجائز فارم 47 پر مبنی طریقِ کار عوامی منڈیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہیں—یہ غیر آئینی اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
آئی ایس ایف کسی صورت خیبر پختونخوا کے عوامی منڈیٹ اور جمہوری حق سے دستبردار نہیں ہوگی اور ایسے تمام غیر جمہوری اقدامات کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ہم عوامی مفاد میں ہونے والی کسی بھی سازش یا غیر آئینی حرکت کے خلاف بھرپور اور پرعزم مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔
سب ادارے ائین پاکستان کی مقررہ کردا ذمداری کو پورے کریں اور اپنی حلف کی پاسداری کا احترام کریں سیاسی انجیرنگ ، سیاسی مداخلت سے باز آجائیں
جو عوام کی وسیع تر مفاد اور اس ملک بقا اور سلامتی کے لیے ٹھیک نہیں ۔
26/09/2025
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کوہاٹ
**پشاور جلسہ 27 ستمبر** کے سلسلے میں **آئی ایس ایف کوہاٹ** کا ایک **اہم مشاورتی اجلاس** منعقد ہوا،
جس کی صدارت **ضلعی صدر رب نواز خان** نے کی۔
اجلاس میں **آئی ایس ایف کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری نعمان انجم** اور **سابقہ ضلعی صدر فریادی آفریدی** نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ **فاٹا یونیورسٹی آئی ایس ایف، کَسٹ یونیورسٹی** اور **جی پی جی سی کوہاٹ** کے ذمہ داران نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں **صوبائی اور ریجنل قیادت** کی ہدایات پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ **حقیقی آزادی** اور **مرشد عمران خان کی رہائی** کے لیے **ہر کارکن میدانِ عمل میں موجود رہے گا**۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ **مل کر ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑیں گے** اور تحریک کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔ ✊🔥
**ترجمان آئی ایس ایف کوہاٹ**
آج ISF کسٹ کی طرف سے محسوس نشستوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں ISF کسٹ پریزیڈنٹ سلیمان خان افریدی اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ عصمت اللہ ہنگوال اور ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ رب نواز بھی شامل تھے
30/06/2025
"تعلیم تجارت نہیں، حق ہے — سٹوڈنٹس کی آواز کو نظرانداز نہ کرو!"
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی سمر سمسٹر پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ پالیسی نہ صرف تعلیمی لحاظ سے طلبہ و طالبات کے لیے رکاوٹیں پیدا کرتی ہے، بلکہ فی کریڈٹ آور 1500 روپے جیسی بھاری فیس، اکثر طلبہ کے مالی وسائل سے باہر ہے، جو سراسر غیرمنصفانہ اقدام ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ سمر سمسٹر کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ دباؤ ڈالنا۔ خاص طور پر فائنل سمسٹر کے طلبہ جن کے کیریئر کا فیصلہ انہی مہینوں میں ہوتا ہے، ان کے لیے یہ بوجھ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس پالیسی پر فوری نظرِ ثانی کی جائے، اور طلبہ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منصفانہ، قابلِ برداشت اور تعلیمی ماحول کو فروغ دینے والی پالیسی متعارف کروائی جائے۔
بصورت دیگر، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آئینی اور جمہوری طریقے سے طلبہ کے ساتھ مل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہاٹ یونیورسٹی
السلام علیکم!
آج کا دن (KUST) کے لیے نہایت اہم تھا، جب الائیڈ ہیلتھ سائنسز کونسل کے معزز ممبران نے جامعہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ہر شعبہ کا جائزہ لیا اور تعلیمی معیار، سہولیات اور طلبہ کے تجربات کو بہتر بنانے پر غور کیا۔
اس موقع پر، ISF KUST کے سینئر نائب صدر عصمت اللہ ہنگووال بھی موجود تھے۔ ان کی شرکت نے اس دورے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا، اور تمام شرکاء نے تعلیمی بہتری کے لیے اپنی تجاویز اور رائے پیش کی۔
یہ دورہ جامعہ کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی ایک مثال تھا۔ امید ہے کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے، تاکہ تعلیم اور تحقیق میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
انفارمیشن سیکرٹری آئی ایس ایف کسٹ کوہاٹ مدثر خان 📿
23/05/2025
Education Foundation Scholarship
23/05/2025
کوهاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے انٹر ڈیپارٹمنٹس گیمز 2024-25 اگلے ہفتے سے شروع کی جا رہی ہیں۔ کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور جیولن تھرو شامل ہیں۔ تمام ڈیپارٹمنٹس سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے نام 29 مئی 2025 تک جمع کروائیں۔ اس کے بعد کوئی ٹیم شامل نہیں کی جائے گی۔ میچز کا شیڈول 30 جون کو جاری کیا جائے -
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Indus Highway Chowk Jarma Kohat
Kohat
26000
