GCHSS KOHAT آفیشل
Governament comprehensive High School Kohat. The building of this school is very old. Aim :
Work for Kohat. Take Part for the Betterment of Paksitan.
Make Beautiful Future of Pakistan.
Govt. Comprehensive High School Kohat.......1972....... گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ
یہ اس زمانے کی تصویر ہے جب کمپری ہنسیو ہائی سکول کو کوہاٹ شہر سے پنڈی روڈ پر واقع اس کی موجودہ عمارت میں منتقل کیا گیا ۔
کیا کوئی فالوور تصویر میں موجود لوگوں کو پہچان سکتا ہے ۔
تشکر
محمد سرفراز عالم
Courtesy
Muhammad Sarfraz Alam
25/02/2026
Govt. Comprehensive High School Kohat.......1972....... گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ
یہ اس زمانے کی تصویر ہے جب کمپری ہنسیو ہائی سکول کو کوہاٹ شہر سے پنڈی روڈ پر واقع اس کی موجودہ عمارت میں منتقل کیا گیا ۔
کیا کوئی فالوور تصویر میں موجود لوگوں کو پہچان سکتا ہے ۔
تشکر
محمد سرفراز عالم
Courtesy
Muhammad Sarfraz Alam
Kohat
13/12/2025
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول، کوہاٹ کے سی ٹی ٹیچر
جناب طارق محمود صاحب کے جوانسال فرزندِ ارجمند، انعام محمود
فلائنگ کوچ ایکسیڈنٹ کے باعث وفات پا گئے ہیں۔ یہ حادثہ بلی ٹنگ کے قریب آئل ڈپو کے نزدیک پیش آیا۔
یہ اندوہناک سانحہ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تعلیمی حلقوں کے لیے باعثِ صدمہ ہے۔
مرحوم کا جنازہ آج بروز ہفتہ، مورخہ 13 دسمبر 2025، بوقت دن 11 بجے، پٹڑی قبرستان نزد بہاولنگر چوک ادا کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
19/09/2025
SSC II
اعلانِ جنازہ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
محترم ڈاکٹر ارشاد صاحب (سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ، گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول، کوہاٹ) کی ہمشیرہ آج وفات پا گئی ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعتہ المبارک، 19 ستمبر 2025 کو بعد از نمازِ جمعہ، سہ پہر 3 بجے، قائد انٹر کالج کوہاٹ، بمقام بہاولنگر میں ادا کی جائے گی۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کریں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
18/09/2025
ڈسپلن اور یکسانیت: کامیابی کی پہلی سیڑھی
تعلیمی ادارے صرف علم حاصل کرنے کی جگہ نہیں بلکہ تربیت گاہیں بھی ہیں، جہاں کردار سازی اور ڈسپلن طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت بنتے ہیں۔ آج صبح گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول کوہاٹ کی اسمبلی ایک خوشگوار منظر پیش کر رہی تھی۔
محترم ڈاکٹر سید مختار احمد شاہ صاحب نے سکول میں ڈسپلن کی شاندار فضا اور بچوں کی بھرپور کارکردگی کو سراہا۔ سب سے خوش آئند بات یہ رہی کہ تمام بچے مکمل یونیفارم میں موجود تھے۔ یہ منظر نہ صرف سکول کے وقار کی علامت ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے طلبہ میں یکسانیت اور ترتیب و ضبط کی روح پروان چڑھ رہی ہے۔
سبق آموز پیغام
ڈسپلن کسی قوم کی کامیابی کا پہلا زینہ ہے۔ جب طالبعلم چھوٹی عمر سے ہی اصول و ضوابط کے پابند ہوتے ہیں، تو یہی عادت ان کے مستقبل کو سنوارتی ہے۔ یاد رکھیں:
ڈسپلن محنت کو نتیجہ خیز بناتا ہے۔
یکسانیت اتحاد کی پہچان ہے۔
یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ذمہ داری اور وقار کی علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم و عمل کی روشنی عطا فرمائے اور انہیں اپنی اور اپنے ادارے کی پہچان بلند رکھنے کی توفیق دے۔
گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائیر سیکنڈری اسکول، کوہاٹ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Pindi Road
Kohat
26000
