02/04/2026
📢 اطلاع عام برائے امیدواران (ایٹا ٹیسٹ)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)
District Education Officer (Female) Kohat
02/04/2026
📢 اطلاع عام برائے امیدواران (ایٹا ٹیسٹ)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)
11/03/2026
📢 اطلاع عام برائے امیدواران (چوکیدار)
وہ تمام امیدواران جنہوں نے چوکیدار کی اسامی کے لیے درخواستیں دی ہیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ درج ذیل شیڈول کے مطابق انٹرویو کے لیے تشریف لائیں۔
📍 مقام: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 01 کے ڈی اے کوہاٹ
⏰ وقت: صبح 09:00 بجے
انٹرویو شیڈول:
🔹 حلقہ 90
📅 تاریخ: 16 مارچ 2026
🔹 حلقہ 91
📅 تاریخ: 17 مارچ 2026
🔹 حلقہ 92
📅 تاریخ: 18 مارچ 2026
📌 تمام امیدواران کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنے تمام اصل تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل وغیرہ ہمراہ لائیں۔
لینڈ آنر کی صورت میں فرسٹ اپوائنٹمنٹ آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر اور محکمے کے ساتھ معاہدے کا اسٹمپ پیپر وغیرہ بھی ساتھ لانا لازمی ہے۔
مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں امیدوار خود ذمہ دار ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)
کوہاٹ
01/02/2026
🔔 اطلاع برائے اُمیدواران 🔔
ضلع کوہاٹ کی تمام زنانہ اُمیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے سی ٹی آئی ٹی (2020-21)
کے تحت بذریعہ NTS انٹرویو دیے تھے، ان کی
2nd Tentative Merit List دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کوہاٹ میں آویزاں کر دی گئی ہے۔
📌 اگر کسی اُمیدوار کو اعتراض ہو تو وہ
🗓 07 فروری 2026 تک اپنی اپیل جمع کروا سکتی ہیں۔
⚠️ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی اپیل پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)
ضلع کوہاٹ
📅 31 جنوری 2026
16/11/2025
📢پبلک نوٹس📢
CT-IT Merit List Displayed
بحکمِ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کوہاٹ
ڈی ای او (فی میل) ضلع کوہاٹ کی جانب سے تمام معزز پرنسپل صاحبان، ہیڈمسٹریسز، ہیڈ ٹیچرز، ایس ڈی اوز اور والدین سے گزارش ہے کہ
17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری ہونے والی خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
خسرہ ایک خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
آئیے! اپنے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے انہیں بروقت ویکسین لگوائیں اور آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔
08/11/2025
📢📌پبلک نوٹس📌📢
ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تمام پاس شدہ ایٹا امیدواران، برائے CT/DM اور PET پوسٹس، جن کے انٹرویوز اور سکروٹنی ہو چکی ہے، ان سب کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی کہ ان کی فائنل میرٹ لسٹیں دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔
بحکمِ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کوہاٹ
27/09/2025
🚨 *پبلک نوٹس* 🚨
*(اطلاع برائے ایٹا پاس شدہ امیدواران برائے پوسٹس PST)*
ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تمام امیدواران خصوصاً وہ امیدواران جنہوں نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر نگرانی منعقدہ ٹیسٹ برائے پوسٹس PST پاس کیا ہے، ان سب کو بذریعہ پبلک نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کی عارضی میرٹ لسٹ دفتر ہذا میں آویزاں کر دی گئی ہے۔
کسی بھی غلطی یا ابہام کی صورت میں 7 دن کے اندر یعنی *03/10/2025* تک اپنے اپیل جمع کرا دیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کوہاٹ
مورخہ: 27/09/2025
12/09/2025
📢 پبلک نوٹس 📢
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل کوہاٹ سے جاری کردہ اہم اطلاع:
03/09/2025
📢 پبلک نوٹس 📢
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فیمیل کوہاٹ سے جاری کردہ اہم اطلاع:
ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے مختلف گرلز سکولز میں تدریسی عملے کی بھرتیوں کے لیے ایٹا (ETEA) کے ذریعے لیے گئے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) میں کامیاب تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے اصل اسناد اور دستاویزات کی جانچ پڑتال (Documents Verification) درج ذیل شیڈول کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
الحمدللہ! یہ لمحہ نہایت فخر و مسرت کا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوہاٹ گورنمنٹ گرلز سکولز کی ہونہار طالبات نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے زیرِ اہتمام میٹرک (آرٹس گروپ) سالانہ امتحان 2025 میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کر کے نہ صرف اپنے اداروں بلکہ پورے ضلع کوہاٹ کا نام روشن کیا۔
اول پوزیشن: زینت بی بی (گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 کوہاٹ)
دوم پوزیشن: عمارہ بی بی (گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈھوک لطیف آباد کوہاٹ)
سوم پوزیشن: شیمہ بی بی (گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلی ٹنگ کوہاٹ)
ان طالبات کی کامیابی ان کی انتھک محنت، اساتذہ کی شبانہ روز رہنمائی، اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہم ان تمام طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 کوہاٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈھوک لطیف آباد کوہاٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلی ٹنگ کوہاٹ کی محترم پرنسپلز اور فیکلٹی ممبرز کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انتہائی لگن اور جذبے سے طالبات کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کی اور کامیابی کی راہیں ہموار کیں۔
یہ کامیابیاں اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کوہاٹ محترمہ رضیہ بی بی کی قیادت میں ضلع بھر میں لڑکیوں کی تعلیم میں واضح بہتری آئی ہے۔ محترمہ رضیہ بی بی نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کئی تعلیمی اصلاحات، اساتذہ کی تربیت، اسکولوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ان کی انتھک محنت اور وژنری قیادت کے باعث آج کوہاٹ کی طالبات ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ یہ امر بھی نہایت خوش آئند ہے کہ اس سال کا نتیجہ پچھلے سال کی نسبت نمایاں بہتری کا عکاس ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ضلع کوہاٹ میں تعلیمی معیار میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
دعا ہے کہ ہماری بیٹیاں اسی طرح کامیابیاں سمیٹتی رہیں اور پاکستان کا نام روشن کرتی رہیں۔ آمین۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) کوہاٹ
22/04/2025
*گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول توغ بالا کوہاٹ میں داخلہ مہم 2025 اور شجر کاری مہم کے شاندار پروگرام کا انعقاد*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوہاٹ محترمہ رضیہ بی بی بطور مہمان خصوصی شریک*
آج مورخہ 21 اپریل 2025 کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول توغ بالا کوہاٹ میں داخلہ مہم 2025 اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک شاندار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوہاٹ محترمہ رضیہ بی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوہاٹ محترمہ اصفیہ صاحبہ، سب ڈویژن ایجوکیشن آفیسرز (SDEOs) زنانہ تحصیل کوہاٹ، لاچی، گمبٹ، اور درہ آدم خیل، تمام اسسٹنٹ سب ڈویژن ایجوکیشن آفیسرز (ASDEOs)، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ADEOs)، سکول لیڈرز محترمہ ارم اور محترمہ مہرین، تمام اساتذہ کرام اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کا مقصد بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے والدین میں شعور بیدار کرنا اور ماحول کی بہتری کے لیے شجر کاری مہم کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے پودے لگا کر ایک ماحول دوست پیغام دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ رضیہ بی بی نے اپنے خطاب میں کہا کہ داخلہ مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس سال ہمیں خصوصاً *"آؤٹ آف اسکول"* بچوں کو زیادہ سے زیادہ داخل کروانے پر توجہ دینی ہوگی تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے *مفت نصابی کتب کے ساتھ ساتھ فری اسکول بیگز اور اسٹیشنری* فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ مزید برآں، خصوصاً بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے اور ان کی تعلیم جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی جانب سے *مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت* بھی فراہم کی جائے گی۔
آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جن کی کاوشوں سے یہ بامقصد تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔