07/10/2026
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد اسد علی کے ہمراہ ممتاز پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور دیگر کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے پارک کی صفائی، خوبصورتی، شجرکاری اور عوام کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔