09/06/2026
*United Jawan Organization Site area Kotri— "Fasaad Se Door, Ittehad Ke Saath"*
United Jawan Organization کا واضح اعلان ہے کہ ہماری طاقت توڑنے کے لیے نہیں، جوڑنے کے لیے ہے۔
*ہمارے تین بنیادی اصول:*
1. *فساد میں ساتھ نہیں* — ہم کسی بھی جھگڑے، لڑائی، کشیدگی یا انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے۔ United Jawan Organization کا نام استعمال کر کے کوئی بھی ذاتی دشمنی یا فڈے کو ہوا دے، ہم اس سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
2. *بھائی چارہ ہمارا مشن* — ہماری تنظیم کا اصل مقصد نوجوانوں کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کو پروان چڑھانا ہے۔ ہر ممبر دوسرے ممبر کا بھائی ہے، اور اسی رشتے کو ہم نے مضبوط کرنا ہے۔
3. *طاقت کا صحیح استعمال* — اسلام نے ہمیں جوانی اور طاقت عطا کی ہے، اور یہ طاقت اللہ کی امانت ہے۔ ہم اس طاقت کو قوم کی بہتری، مظلوم کی مدد اور معاشرے میں امن قائم کرنے کے لیے استعمال کریں گے، نہ کہ کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے۔
*United Jawan Organization کا وعدہ:* جہاں نفرت ہو گی وہاں ہم محبت کا پیغام لے کر جائیں گے۔ جہاں انتشار ہو گا وہاں ہم اتحاد کی بات کریں گے۔ کیونکہ *اصل طاقت وہی ہے جو بگاڑ کو سنوار دے۔