Adeel Ali Khan

Adeel Ali Khan

Share

Head PMLN Facebook Team Pakistan

17/05/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز باکو (آذربائیجان) میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق خاتون اول کلثوم نواز شریف کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے!

Photos from Adeel Ali Khan's post 17/05/2026

قائد محمد نواز شریف اور حیدر علیئیف کی دیرینہ دوستی کا تسلسل؛ باکو میں مریم نواز شریف کا شاندار سفارتی استقبال

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں وفد کی اہم ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے آذربائیجان اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو سراہا

سیاسی، اقتصادی، سفارتی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں باہمی تعاون کی اہمیت اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مضبوط امکانات پر بھی روشنی ڈالی

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سربراہِ مملکت آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کو محمد نواز شریف اور پاکستان کے محمد شہباز شریف کا سلام پہنچایا

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے سلام کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ان کا سلام بھی وزیر اعظم پاکستان اور محمد نواز شریف تک پہنچا دیا جائے

سربراہِ مملکت صدر الہام علیئیف نے قومی رہنما حیدر علیئیف اور محمد نواز شریف کے مابین دوستانہ تعلقات کو یاد کیا

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت پر صدر الہام علیئیف کا شکریہ

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے ورلڈ اربن فورم کے 13ویں اجلاس کے شاندار انتظامات کو سراہا

حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد بحالی امن کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور ثالثی کردار کی تعریف

ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور انکی ٹیم کی مسلسل سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات کو بھی سراہا گیا

ملاقات میں آذربائیجان کے "آسان خدمت" (ASAN Khidmet) ماڈل کی طرز پر پاکستان میں قائم مراکز کے امور پر بھی گفتگو

باکو میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم عالمی امور پر بحث کی جائے گی۔مریم نواز شریف

آذربائیجان کا دارالحکومت باکو ثقافت اور جدید اربن پلاننگ کا حسین امتزاج ہے، خوبصورتی نے گہرا اثر چھوڑا۔ مریم نواز شریف

جدید آذربائیجان کے بانی حیدر علیئیف کے مزار پر حاضری دی احترام و عقیدت خراجِ عقیدت پیش کیا-مریم نواز شریف

محمد نواز شریف کی انتھک محنت ہی پاکستان کی ترقی،امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔مریم نواز شریف

پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔مریم نواز شریف

پاکستان مسلم امہ کی واحد مسلم ایٹمی قوت ہونے کے ناطے عالمی نقشے پر غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے-مریم نواز شریف

ایران امریکہ جنگ میں پاکستان امن، تدبر اور مذاکرات کی طاقت کے ساتھ ایک ناگزیر ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔مریم نواز شریف

پاکستان کی ایٹمی قوت نے خطے میں توازن،خودمختاری اور قومی وقار کو مضبوط بنایا ہے۔مریم نواز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور معاشی خوشحالی کے لیے دن رات انتھک محنت کر رہے ہیں-مریم نواز شریف

آذربائیجان اور پاکستان کے تعلقات اس وقت آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے سہ فریقی فریم ورک کے تحت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ صدر الہام علیئیف

15/05/2026

‏اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

ساہیوال کی سیاست کا ایک درخشاں باب آج بند ہو گیا۔
ساتھیوں کے ساتھی، یاروں کے یار، مخلص اور باوقار سیاسی شخصیت ملک ندیم کامران سابقہ صوبائی وزیر ہم سب کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

15/05/2026

پاکستان کے بدترین زلزلے میں یتیم ہونے والا بچہ گود لیا اور اپنی بہن کو اس کو رضاعی ماں بنایا تاکہ بچہ محرم بن سکے.
زلزلہ زردگان اور سیلاب زدگان کے لیے گھر بنوائے، مسجد بنوائی، کنویں کھدوائے، سکول بنوائے۔
حدیقہ تم وہ ہو جس پہ تمغہ امتیاز ناز کرے.
میرے پاکستان کا مثبت ترین چہرہ
❤❤❤

Photos from Adeel Ali Khan's post 14/05/2026

میرٹ ❤❤❤

13/05/2026

صحافی! آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا؟
جی نہیں اولاد کے لیے ہی انسان سب کچھ کرتا ہے مجھے موقعہ ملا میں نے سفارتی پاسپورٹ پر بیٹے کو باہر بھیجا یہاں امن نہیں اس لیے اس نے وہاں اسائلم لی،
اب مجھے دوبارہ موقعہ ملا تو میں بھی ایسا کروں گا، اقبال آفریدی
صحافی! تو عمران خان کے نام پر ووٹ لینا ذاتی مفادات کے لیے تھا؟
نہیں ایسا نہیں عمران خان کے بیٹے بھی محفوظ ہیں باہر اسی لیے میں نے اپنے کپتان کو فالو کیا ویسے بھی یہاں ہماری جماعت میں ایسے لاکھوں کارکن جو خان کے لیے جان دینے کو تیار ایسے میں ضروری تو نہیں کہ میرا بیٹا ہی مشکلات برداشت کرے،
ہم نے قربانیاں دی ہیں اب ہمارا پھل کھانے کا وقت، اقبال آفریدی

Photos from Adeel Ali Khan's post 12/05/2026

والدہ چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں۔ اس لیے میڈیکل میں چلی گئی، لیکن دل نہیں لگا۔ سال بعد والدہ نے خود کہا کہ جو دل چاہتا ہے وہی پڑھو، جس کے بعد میں نے انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کیا. وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں تقریب سے خطاب

Photos from Adeel Ali Khan's post 12/05/2026

کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تبا۔ہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہید کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص کھیتوں کے راستے بڑھ رہا تھا، جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے روک کر اس کی شناخت پوچھی، خود ک ش حم لہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھ ما کے سے اڑا دیا جس کے نتیجےمیں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہو گئے۔

شہید لیاقت پاکستان ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔

دہ ش ت گر د کا مقصد چیک پوسٹ تک پہنچا تھا۔ شہری کی بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔
قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔ شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

12/05/2026

خبروں کے مطابق فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ بنوں میں شہید ھونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت کا بد۔لہ لیا جائے گا اور ایسا جواب دیا جائے گا کہ دشمن ہمیشہ یاد رکھے گا۔ غضب للحق کے تحت ایک مکمل، کیلکولیٹڈ اور پراثر آپریشن کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
پاکستان نے کہا تھا ط۔ا۔ل۔بان کا رویہ بتائے گا یہ د۔ہش۔ت۔گر۔دوں کو کنٹرول کرنے میں مخلص ہیں یا نہیں لیکن انہوں نے ثابت کیا کہ یہ باز نہیں آئیں گے۔۔۔۔۔

11/05/2026

❤❤❤

11/05/2026

میرا خیال ہے انڈینینز مکمل طور پر پاگل ہو چکے ہیں اور ستر سال پیچھے زندگی گزار رہے ہیں۔ کبوتروں اور غباروں کے بعد اب "پنکھا" گرفتاری کی وجہ بن گیا!!!!!!
یہ پنکھا یوپی کے کشی نگر کے ایک مدرسے میں لگا ہوا تھا۔ جب پنکھا خراب ہوا تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے مکینک کو بلایا گیا۔ مکینک نے پنکھے پر 'Made in Pakistan' لکھا دیکھ کر پنکھے کی تصویر لی اور پولیس کو دکھائی۔ جس کے بعد پولیس نے مدرسہ کے منتظم کو حراست میں لے لیا ہے۔
جن کا موقف یہ ہے کہ یہ پنکھا دبئی میں مقیم ایک شخص نے وہیں سے خرید کر مدرسے کو عطیہ کیا تھا۔ لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ مدرسے میں یہ پنکھا لگانا بھی 'جرم' بن جائے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


PMLN Central Secretariat, 180-H Model Town
Lahore
54000