02/06/2026
بجٹ 27-2026، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ، ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم!
ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ، سرکاری اسکولوں و اداروں کی نجکاری کا خاتمہ
لیو انکیشمنٹ، پنشن، رول 17 اے کی پرانی طرز پر بحالی، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، و دیگر مطالبات کی منظوری!
چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی وزارت خزانہ میں جمعہ کروا دیا ہے۔ خالد جاوید سنگھیڑہ
02/06/2026
وفاقی بجٹ 2026-27، رانا ثناءاللہ صاحب کی سربراہی میں بنی کمیٹی سے میٹنگ!
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز ضم، پے اسکیل ریوائز کے بعد تنخواہوں و پنشن میں 100 فیصد اضافہ
ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ،
کم از کم پنشن 50 ہزار، سرکاری اسکولوں و اداروں کی نجکاری کا خاتمہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل۔
وفاقی بجٹ کے موقع پر بھرپور احتجاج ہو گا۔ رحمان باجوہ
02/06/2026
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جا رہا۔ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی ذرائع
02/06/2026
اسلام آباد (02 جون 2026): آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا اتحاد قائم!
تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو ضم کر کے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ
کلاس فور ملازمین کی اپگریڈیشن، وفاقی سرکاری ملازمین کی اپگریڈیشن و دیگر مطالبات کی منظوری!
سرکاری اداروں کی نجکاری نامنظور!
خالد جاوید سنگھیڑہ
مرکزی صدر ایپکا پاکستان، چیئرمین اگیگا پنجاب
02/06/2026
تمام سرکاری ملازمین خصوصاً کلرکس برادری، اساتذہ کرام ، پیرامیڈیکس مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ،
ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم،
پچھلے سال کا 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس اور بجٹ 2026 میں مزید اضافہ چاہتے ہیں تو سب کو نکلنا ہوگا۔
بجٹ سے ایک دن پہلے چلو چلو پنجاب اسمبلی لاہور چلو!
بابر گوندل
(ڈپٹی کوآرڈینیٹر میڈیا سیل ایپکا لاہور ڈویژن)
01/06/2026
تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بلا تفریق تقرری کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے خالی آسامیاں ختم کرنے کی بجائے ان پر میرٹ پر ریگولر بھرتیاں کی جائیں۔ منور اقبال (ترجمان ایپکا)
01/06/2026
5 جون 2026 ۔۔۔۔وفاقی بجٹ۔۔۔۔ملک بھر کے سرکاری ملازمین اپنا حق لینے اسلام آباد آ رہے ہیں!
ڈسپیڑی الاؤنس نہیں دیا جا رہا، پے سکیل ریویزن 5 سالوں سے نہیں ہوئی۔ ٹیکس ربیٹ چھین لیا گیا ہے۔ 2006 سے فریز الاؤنسز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین پس رہے ہیں!
خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین و اساتذہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے نکلیں!
عبد الحمید آفریدی
چیئرمین اگیگا خیبرپختونخوا