A fresh WD is likely to effect upper and central parts of country from tonight.
Pakistan Weather Update پاکستان کے موسم اپ ڈیٹ
Our main aim is to provide daily basis weather news to public. Climate changes. Global warming.. Like all weathers, love nature, growing more and more tress.
safe nature. Love animals and birds. Love monsoon and western disturbance rains.
30/04/2026
مٹہ سوات کے علاقے میں شدید ژالہ باری
Rain with lightning & thunder in Islamabad, Rawalpindi.
کمزور شدت کا ڈبلیو ڈی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اثر انداز کر رہا ہے جس کے باعث
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ،کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر، کالام 13، پاڑا چنار 08، لوئر دیر 07، میر کھانی 06، دروش 04،پنجاب: ڈیرہ غازی خان 12،کشمیر: مظفرآباد (سٹی 11، ایئرپورٹ 10)، گڑھی دوپٹہ 10،بلوچستان: قلات 03، ژوب 01،گلگت بلتستان: گوپس، استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری۔
Hot and dry weather
11/04/2026
A strong ridge will result in hot weather across much of and next week.
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم دن کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):کشمیر: راولاکوٹ 37، کوٹلی 26، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 22)، گڑھی دوپٹہ 08،پنجاب: گوجرانوالہ 30، کوٹ ادّو 28، اٹک 26، مری، نارووال 21، منگلا 19، ملتان (سٹی 17، ایئرپورٹ 08)، راولپنڈی (کچہری 17، گوالمنڈی 14، پیرودھائی 13، نیو کٹاریاں 10، شمس آباد 06)، جہلم، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 16)، گجرات 16، بھکر 14، اسلام آباد (بوکرا 15، ایئرپورٹ 13، سیدپور ولیج 12، سٹی 10، گولڑا 08)، منڈی بہاؤالدین 12، چکوال 10، خانیوال 09، لاہور (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، سرگودھا سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور 02، جھنگ 01، خیبر پختونخوا: پشاور (شہر 28، ایئرپورٹ 17)، مالم جبہ 27، دیر (زیریں 23، اپر 20)، کاکول، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 18، بالاکوٹ 13، میرکھانی 11، دروش 10، تخت بائی، چراٹ 09، سیدو شریف 07، چترال 06، پاراچنار 04، کالام 03، پٹن 02؛ سندھ: جیکب آباد میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیرآباد 37، تربت، لسبیلہ ، چھور ، مٹھی ، دادو ، موئنجو داڑو اور میرپور خاص میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا ، پنجاب ،اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع۔ شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 14، بھکر 04، چکوال، لیہ، بہاولپور 01، بلوچستان: قلات 12، ژوب 06، کوئٹہ (سمنگلی 01)، خیبر پختونخوا: پاڑاچنار 06، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیرآباد 36، سکرنڈ، پسنی اور مٹھی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری /موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے جنوبی اضلاع میں آندھی چلی ۔جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: موہنجو داڑو 60، ٹنڈو جام 50، کراچی (سرجانی ٹاؤن 32، ناظم آباد 28، پی اے ایف فیصل بیس 20، کورنگی 17، نارتھ کراچی 15، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ معمار 14، گلشنِ حدید 13، بحریہ ٹاؤن 12، پی اے ایف مسرور بیس 11، کیماڑی 10، جناح ٹرمینل 09، سٹی، ایم او ایس 06، میٹ کمپلیکس 03)، سکرنڈ 08، دادو 06، سکھر 04، روہڑی، پڈعیدن اور میرپور خاص 03، حیدرآباد 02، نوابشاہ اور مٹھی 01۔خیبر پختونخوا: چراٹ 47، دیر 45، پشاور (ایئرپورٹ 43، سٹی 28)، مالم جبہ 42، تخت بھائی 41، دروش 32، لوئر دیر 31، میر کھانی 30، پٹن، ڈی آئی خان (سٹی 28، ایئرپورٹ 27)، باچا خان ایئرپورٹ 28، پاراچنار، کالام 26، بنوں 22، چترال 19، کاکول 18، سیدو شریف 15، بالاکوٹ 12۔ پنجاب: کروڑ (لیہ) 44، ملتان (سٹی 43، ایئرپورٹ 32)، مری 23، اٹک، کوٹ ادو 21، اسلام آباد (سیدپور ویلیج 25، سٹی 22، ایئرپورٹ 15، گولڑہ 13، بوکرا 10)، بھکر 19، راولپنڈی (شمس آباد 19، چکلالہ 18، نیو کٹاریان 17، کچہری 14، پیرودھائی 13، گوالمنڈی 05)، رحیم یار خان 17، نورپور تھل 16، منگلا، جہلم اور ڈی جی خان 14، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور خانپور 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 09، سٹی 08)، جوہرآباد، نارووال 09، فیصل آباد 08، سرگودھا سٹی، چکوال 07، لاہور ایئرپورٹ، گوجرانوالہ 04، جھنگ اور بہاولپور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، حافظ آباد، خانیوال، شیخوپورہ 01۔ آزاد کشمیر: راولا کوٹ 31، گڑھی دوپٹہ 30، مظفرآباد (ایئرپورٹ 21، سٹی 19)، کوٹلی 19۔ بلوچستان: سبی 26، دالبندین 09، سمنگلی 07، لسبیلہ 06، قلات 04، خضدار 03، کوئٹہ اور تربت 02 اورماڑہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 33، بدین، چھور 31، اور قصور میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Sector 05, Phase 10, DHA Lahore
Lahore
54000
