2 LINE URDU Poetry - Shairy

2 LINE URDU Poetry - Shairy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 2 LINE URDU Poetry - Shairy, Library, Street 3 main market Gullberg lahore, Lahore.

27/05/2025

اور تم رات سونے سے پہلے سوچے جانے والے آخری شخص ہو۔

19/05/2025

"تم وہ عورت ہو جس کے لیے شاعر شعر کہتے ہیں ، سیاست دان جُھوٹ بولتے ہیں ، تاجر بلیک مارکیٹ کرتے ہیں ، اور مولوی اور پنڈت ماتھا رَگڑ رَگڑ کر خُدا کو یاد کرتے ہیں۔

تمہارے لیے انسان نے کیڑوں سے ریشم مانگا ، بُھوری مٹی سے کانچ پیدا کیا۔ دھَرتی کی چھاتی میں گھس کر سونا نکالا ، اور سمندر میں ڈُوب کر موتی تلاش کیے۔ تمہارے لیے انسان نے گھر بنایا ، گھر کے گرد باغ لگایا ، باغ میں پُھول کِھلاٸے ، اور پُھولوں کو توڑ کر تمہارے بالوں میں ٹانک دیا۔

تم جو ہر انسان کی آرزو کی خُوشبُو ہو۔ ہر خُوشبو کا صِلہ ہو۔

تم آج کیوں رو رہی ہو؟"

_کرشن چندر

30/06/2024

پسندیدہ شخص کی گود پھولوں کا وہ بستر ہے جہاں صدیاں گزاری جاسکتی ہیں.

26/03/2024

عین ممکن تھا کبھی بات کو سلجھا لیتے
اس نے پر قطع تعلق پہ ہی اصرار کیا

24/03/2024

کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی
بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں

سید جون ایلیاء

05/02/2024

جب تک رفوگری کی فراغت اسے ملے
ممکن ہے مجھ پہ جسم کی پوشاک ہی نہ ہو

ظہیر مشتاق

16/06/2023

‏کیا یہ کافی نہیں کہ تمہیں سوچ کر مسکرانے کا حق مجھ سے آج بھی کوئی نہیں چھین سکا، تم بھی نہیں۔

11/06/2023

اُسے کسی سے محبت تھی اور وہ میں نہیں تھا.

25/05/2023

اگر تُو کہے تو
مَیں شاخِ شبِ قدر سے توڑ لاؤں۔۔۔
چمکتے دمکتے ستاروں کے گُچھّے
انہیں اک سُنہری سُبک طشتری میں رکھوں۔۔۔
اور تجھے پیش کردوں
کہ لے میرے عشقِ زبُوں پر یقیں کر۔۔۔
اگر تُو کہے تو
چہکتے بہشتی پرندوں پہ چُپکے سے اک جال پھینکوں۔۔۔
اُنہیں پھڑپھڑاتے ہوئے ہی گرفتار کرلوں
غُباروں کے مانند دھاگوں سے باندھوں۔۔۔
تجھے پیش کردوں
کہ لے میرے جذبِ درُوں پر یقیں کر۔۔۔
اگر تُو کہے تو
بُخارا، سمرقند، تہران، شیراز،
لاھور اور قرطبہ کی فضاؤں سے خوشبو چراؤں۔۔۔
اُسے اپنی آنکھوں میں بھر کے
تجھے پیش کردوں
کہ لے چاھتوں کے فسُوں پر یقیں کر۔۔۔
اگر تُو کہے تو
شفق رنگ بارش کے قطروں سے مالا بناؤں۔۔۔
خموشی کے ساتوں سُروں سے
کوئی گیت بالکل نرالا بناؤں۔۔۔
محبت کے اظہار کا اک انوکھا حوالہ بناؤں
تیرے نام کا پھول کوئی سدا رھنے والا بناؤں۔۔۔
اُسے اپنی ویراں ہتھیلی پہ رکھ کے
تجھے پیش کردوں
کہ لے اب تو میرے جنُوں پر یقیں کر۔۔۔

رحمان فارس

20/03/2023

.












28/12/2022

.













Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Street 3 Main Market Gullberg Lahore
Lahore
54000