22/05/2025
اسلامی جمعیت طلباء ہاسٹل ۹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماع رفقاء کا اہتمام کیا۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IJT Hostel 9, Public Service, Hostel 9, University of the Punjab, Lahore.
22/05/2025
اسلامی جمعیت طلباء ہاسٹل ۹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اجتماع رفقاء کا اہتمام کیا۔
اویس عقیل شہید
13/05/2025
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا جانبدار رویہ ناقابل قبول
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا مکرو چہرہ بے نقاب -
30 اپریل کو اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے دفاعِ پاکستان ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی خالصتاً ملکی سالمیت، خودمختاری اور افواجِ پاکستان کی حمایت میں نکالی گئی — ایک ایسا پیغام جو ہر محبِ وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ مگر افسوس، اس خالص اور پرامن قومی جذبے کو جامعہ کی انتظامیہ نے نہ صرف نظرانداز کیا بلکہ شرکاء کے خلاف کارروائیاں کر کے اپنی جانبداری ثابت کر دی۔
ریلی میں شریک طلبہ کو ان کے ہاسٹلز میں نوٹس بھجوائے گئے، انہیں ہراساں کیا گیا، اور ان کی تضحیک کی گئی۔ یہ سب کچھ اس لیے کہ انہوں نے اپنے ملک اور محافظ اداروں کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا؟ کیا وطن سے محبت کا اظہار اب جرم بن چکا ہے؟ کیا اب جامعات میں نظریاتی آزادی، حب الوطنی، اور آئینی حقوق کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی؟
انتظامیہ کا یہ طرزِ عمل اس مشہور محاورے کی عکاسی کرتا ہے: "ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، دکھانے کے اور!" یعنی ایک طرف تو جامعہ خود کو علم و شعور کا گہوارہ قرار دیتی ہے، اور دوسری جانب سچ بولنے، حق کی حمایت کرنے والوں کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ نہ پہلے دباؤ میں آئی ہے، نہ اب آئے گی۔ ہم دفاعِ پاکستان، نظریۂ پاکستان، اور افواجِ پاکستان کے ساتھ تھے، ہیں، اور رہیں گے۔ طلبہ کا ہر قدم اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اٹھے گا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ فوری طور پر جانبدارانہ کارروائیوں سے باز آئے، طلبہ کو ہراساں کرنا بند کرے، اور تعلیمی اداروں کو سیاسی و فکری غلامی سے آزاد کرے۔
22/04/2025
درس قرآن
30/03/2025
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ ✨
عید الفطر مبارک
اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ شرقی جامعہ پنجاب
25/03/2025
جمیعت ہاسٹل نمبر 9
14/03/2025
With Nazim Jamia PU Jamiat PU – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
13/03/2025
افطار سیریز
اسلامی جمعیت طلبہ ہاسٹل 9 علاقہ شرقی کے تحت افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں برادر احسن فرید (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ، جامعہ پنجاب)
برادر سفیان کمبوہ (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ، علاقہ شرقی جامعہ پنجاب)
نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
اسلامی جمعیت طلبہ، ہاسٹل 9 علاقہ شرقی جامعہ پنجاب
11/03/2025
𝐆𝐮𝐞𝐬𝐭 𝐒𝐩𝐞𝐚𝐤𝐞𝐫s
Iftar Dinner
🗓️ 12 𝐌𝐚𝐫𝐜𝐡
📍 𝐇𝐨𝐬𝐭𝐞𝐥 9 𝐋𝐚𝐰𝐧
𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢 𝐉𝐚𝐦𝐢𝐚𝐭 𝐓𝐚𝐥𝐛𝐚 𝐇𝐨𝐬𝐭𝐞𝐥 9 𝐄𝐥𝐚𝐪𝐚 𝐒𝐡𝐚𝐫𝐪𝐢