Pakistan Railway News Update

Directions
05/10/2026

جھنگ بائی پاس موضع لک بدھڑ کے قریب ساندل اکسپریس ٹرین کے انجن 8323 میں آگ لگنے کی اطلاع .

اہالیانِ علاقہ اور مسافروں کی جانب سے وزیرِ ریلوے جناب حنیف عباسی اور جی ایم ریلوے جناب محمد حفیظ اللہ سے پرزور التماس ہ...
04/10/2026

اہالیانِ علاقہ اور مسافروں کی جانب سے وزیرِ ریلوے جناب حنیف عباسی اور جی ایم ریلوے جناب محمد حفیظ اللہ سے پرزور التماس ہے کہ سکھر سے خان پور کے درمیان چلنے والی مشہور مسافر ٹرین روڑی ایکسپریس (215 اپ / 216 ڈاؤن) کو فوری طور پر بحال کیا جائے یہ غریب پرور ٹرین روزانہ سفر کرنے والے مزدوروں چھوٹے کاروباریوں طلبہ اور سفید پوش خاندانوں کے لیے سستے اور باوقار سفر کا واحد ذریعہ تھی اس ٹرین کی بندش سے عام شہریوں کو سفر کے لیے بھاری کرائے ادا کرنے پڑ رہے ہیں جس سے ان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ہماری وزیرِ ریلوے جناب حنیف عباسی اور جی ایم ریلوے جناب محمد حفیظ اللہ سے اپیل ہے کہ عوام کی پریشانی کا فوری نوٹس لیں اگر سکھر سے خان پور تک مکمل بحالی ممکن نہیں تو اس ٹرین کو سکھر سے ملتان روٹ پر چلا کر عوام کی سفری سہولت کو یقینی بنایا جائے امید ہے کہ اعلیٰ حکام غریب عوام کے اس اہم مسئلے پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے روڑی ایکسپریس (215 اپ / 216 ڈاؤن) کو جلد از جلد بحال کرنے کے احکامات جاری فرمائیں گے۔

04/10/2026

کچلاک جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

کچلاک ریلوے اسٹیشن پر کچلاک تا سریاب جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا۔ عوامی حلقوں نے واقعے کی وجہ پٹڑی کی بوسیدہ حالت قرار دی، جبکہ ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی کے نٹ بولٹ چوری ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا واقعے کی اصل وجہ انکوائری کے بعد سامنے آئے گی۔

اہالیانِ علاقہ کی جانب سے وزیرِ ریلوے جناب حنیف عباسی اور جی ایم ریلوے جناب محمد حفیظ اللہ سے پرزور اپیل ہے کہ ولہار ریل...
04/10/2026

اہالیانِ علاقہ کی جانب سے وزیرِ ریلوے جناب حنیف عباسی اور جی ایم ریلوے جناب محمد حفیظ اللہ سے پرزور اپیل ہے کہ ولہار ریلوے اسٹیشن کا نام ولہار ہی برقرار رکھا جائے کیونکہ ولہار ہمارے علاقے کا قدیم، تاریخی اور صدیوں پرانا نام ہے جو صرف ایک اسٹیشن کی شناخت نہیں بلکہ ہماری نسلوں کی پہچان ہے، ہم شہید حیدر علی ترہیلی کی عظیم قربانی کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی شہید کی یادگار قائم کرنے کے لیے علاقے کی صدیوں پرانی تاریخ اور شناخت کو ختم کرنا ضروری نہیں، حکومت سے التماس ہے کہ شہید حیدر علی کے نام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے علاقے کی کسی مرکزی سڑک، فلائی اور برج، ریلوے پھاٹک، اسکول یا کالج کو ان کے نام سے منسوب کر دیا جائے تاکہ شہید کا نام بھی ہمیشہ کے لیے امر ہو جائے اور ہمارے علاقے ولہار کی تاریخی شناخت بھی محفوظ رہے، امید ہے کہ وزیرِ ریلوے اور جی ایم ریلوے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس کا بہترین اور منصفانہ حل نکالیں گے۔

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس کی ایک کوچ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب کالا پل پر  پٹری سے اتر گئ۔یاد رہے آج  قراق...
03/10/2026

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس کی ایک کوچ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب کالا پل پر پٹری سے اتر گئ۔

یاد رہے آج قراقرم ایکسپریس کو پاک بزنس میں کراچی سے لاہور کے لیے ضم کیا گیا ہے۔

03/10/2026

گیلے والا ریلوے اسٹیشن پر ہمارے ان انٹرنیشنل آل راؤنڈرز کا کرکٹ سیشن دیکھیں جو پلیٹ فارم کو ہی اپنا اسٹیڈیم سمجھ بیٹھے ہیں پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اتنے شدید شاٹس مار رہے ہیں جیسے سامنے میدان کھلا ہو لیکن یہ قانون اور اپنی زندگی دونوں کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ ہے خدا نہ کرے اگر ہارڈ بال يا تیز گیند لوکو موٹو انجن کی ونڈ اسکرین (انجن کے سامنے کا مرکزی شیشہ) پر جا لگے اور وہ چور چور ہو جائے تو شیشے کے باریک کچلے ڈرائیور یا عملے کے منہ اور آنکھوں میں لگ کر کسی بڑے ٹرین حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اسی طرح اگر بال مسافر بوگی کی کھڑکی پر لگی اور شیشہ ٹوٹ گیا تو اندر بیٹھے معصوم مسافروں کے چہرے شدید زخمی ہو سکتے ہیں اتنے خطرناک اسٹنٹ گراؤنڈ میں جا کر دکھاؤ، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو گیا تو کورٹ کچہری اور پولیس کے چکروں میں لیور اور گردے سب کا کباڑا ہو جائے گا ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس سے التماس ہے کہ پلیٹ فارم پر اس قسم کی خطرناک نادانیوں کا فوری نوٹس لیں اور سخت اقدام کریں۔

ریلوے حادثے کی اطلاع33 اپ پاک بزنس ایکسپریس کراچی کینٹ کے مقام پر پٹری سے اتر گئی۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ...
03/10/2026

ریلوے حادثے کی اطلاع
33 اپ پاک بزنس ایکسپریس کراچی کینٹ کے مقام پر پٹری سے اتر گئی۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس۔اجلاس میں ریونیو اہداف، لو...
03/10/2026

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس۔

اجلاس میں ریونیو اہداف، لوکوموٹوز کی بروقت مرمت، سکیورٹی، اسکریپ و اسپئیر پارٹس کی چوری کی روک تھام اور ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے سامان کی ترسیل میں تاخیر کرنے والے نجی وینڈرز کو بلیک لسٹ کرنے، تمام ورکشاپس اور یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے اور نجی سکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ملت، عوام، میانوالی اور قراقرم ایکسپریس رواں ماہ نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز کا بڑا مالی بریک تھروبادامی باغ لاہور میں 125 گوداموں کی کامیاب نیلامی
02/10/2026

پاکستان ریلویز کا بڑا مالی بریک تھرو
بادامی باغ لاہور میں 125 گوداموں کی کامیاب نیلامی

پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے سالانہ معائنہ 2026 کا شیڈول جاری، خانپور تا روہڑی ڈاؤن لائن اور دادو تا لاڑکانہ تا حبیب کوٹ ...
02/10/2026

پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کے سالانہ معائنہ 2026 کا شیڈول جاری، خانپور تا روہڑی ڈاؤن لائن اور دادو تا لاڑکانہ تا حبیب کوٹ سیکشن کا معائنہ 20 اور 21 اکتوبر کو ہوگا۔ مجموعی فاصلہ 377 کلومیٹر ہے۔

Address

Lahore Punjab
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railway News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category