03/06/2026
پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کا اہم اعلان
پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے مختلف ریلوے اسٹیشنز پر ماڈل ویٹنگ اسٹال قائم کرنے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔
دستیاب اسٹیشنز میں لاہور، رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال، کوٹ رادھا کشن، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، سانگلہ ہل اور دیگر اسٹیشن شامل ہیں۔
ٹینڈر فیس: فرسٹ کلاس: 3000 روپے سیکنڈ کلاس: 2000 روپے تھرڈ کلاس: 1000 روپے
سیکیورٹی فیس: 30,000 روپے 20,000 روپے 10,000 روپے
بولیاں جمع کروانے اور کھولنے کی تاریخیں اشتہار میں درج ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے افراد پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن سے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
042-99201952
03/06/2026
صادق آباد پھاٹک پر بدترین ٹریفک جام
02 جون 2026 کو صادق آباد میں شدید آندھی، طوفان، گرج چمک اور بارش کے بعد پھاٹک کے مقام پر ٹریفک کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔
یہ تصاویر صرف آج کی نہیں ہیں، بلکہ روزانہ صبح تقریباً 10 بجے سے رات 10 تا 11 بجے تک شہریوں کو اسی طرح کے شدید رش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قریب موجود اسکولوں، بازاروں اور دیگر مصروف مقامات کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔
بارش اور خراب موسم کے باعث صورتحال مزید خراب ہو گئی، اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریفک معمول پر نہ آ سکی۔
آج ایک پنجاب پولیس اہلکار اکیلا ٹریفک کلیئر کرنے کی کوشش کرتا رہا، حالانکہ یہ کام صرف ایک شخص کے بس کی بات نہیں۔
دوسری طرف کامران کراکری ہاؤس (KCH) کے مالک اور ان کے ملازمین بھی اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر نکلے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔
سوال یہ ہے کہ شہریوں کو روزانہ اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے متعلقہ ادارے اور ریلوے انتظامیہ کیا اقدامات کر رہی ہے؟
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ صادق آباد ریلوے پھاٹک پر کم از کم 2 سے 3 گیٹ مین تعینات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے اور عوام کو غیر ضروری انتظار اور مشکلات سے بچایا جا سکے۔
متعلقہ حکام اور ریلوے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے۔
02/06/2026
صادق آباد والےتیاری پکڑ لیں سولر پینل کی حفاظت کر لیں آندھی+ بارش اگلے ایک سے دو گھنٹوں میں🌪️
01/06/2026
کراچی میں ریلوے اراضی واگزاری آپریشن کے بعد قانونی کارروائیاں تیز، دو مقدمات درج، 12 افراد گرفتار
کراچی: وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے ویژن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی جناب جمشید عالم کی خصوصی ہدایات پر ریلوے اراضی کے تحفظ اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اولڈ کراچی سرکلر ریلوے (KCR) الائنمنٹ، دیہ دوزان، ڈاؤ ہسپتال (اوجھا کیمپس) کے قریب اور کنگ کلاسک اپارٹمنٹس کے عقب میں واقع تقریباً 2.72 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی، جس کی تخمینی مالیت 1 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد ہے، کامیاب آپریشن کے بعد مکمل طور پر پاکستان ریلویز کے قبضے میں آ چکی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مذکورہ اراضی پر قائم تمام غیر قانونی تعمیرات، بکنگ آفس، حدودی دیواریں، شیڈز اور دیگر پختہ و عارضی ڈھانچوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد اراضی کا مکمل کنٹرول پاکستان ریلویز نے سنبھال لیا ہے جبکہ مستقبل میں دوبارہ قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے اراضی پر "شیخانی اسکائی ٹاورز" کے نام سے ایک نجی منصوبے کی تشہیر اور بکنگ سرگرمیاں جاری تھیں، جبکہ زمین پاکستان ریلویز کی ملکیت تھی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کارروائی ایس پی پاکستان ریلویز کراچی محمد امین عالم، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ملک مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ محترمہ عظمیٰ مسعود صاحبہ کی نگرانی اور سپرویژن میں انجام دی گئی۔
آپریشن میں ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید ذوالفقار علی شاہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل، ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی، ایس ایچ او کینٹ اصغر علی بروہی اور دیگر متعلقہ افسران و عملے نے بھرپور حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق اس پورے آپریشن کی تیاری، فیلڈ کوآرڈی نیشن، ریکارڈ کی جانچ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور مختلف اداروں کے مابین رابطوں میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر-I ممتاز علی پھل اور ایس ایچ او سٹی اسد خان سواتی نے اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں کارروائی کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اس معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایک مقدمہ ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ، سرکاری زمین میں مداخلت اور تجاوزات کے حوالے سے جبکہ دوسرا مقدمہ سرکاری کارروائی میں مزاحمت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
31/05/2026
پاکستان ریلویز نے کراچی میں پرانی KCR لائن کے قریب واقع 2.72 ایکڑ قیمتی ریلوے اراضی کامیابی سے واگزار کرا لی۔ تقریباً 1.42 ارب روپے مالیت کی یہ زمین غیر قانونی قبضے میں تھی۔ ریلوے پولیس اور انتظامی ٹیم کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے زمین کا قبضہ واپس حاصل کر لیا گیا۔
یہ کامیابی قومی اثاثوں اور ریلوے اراضی کے تحفظ کے لیے پاکستان ریلویز کے عزم کی عکاس ہے۔
30/05/2026
ابھی آدھا دن ہی ہوا ہے اور 3 انجن فیل ہو چکے ہیں۔
145UP — 8215 FAILED
Relief: 9038
42DN — 6327 FAILED
Relief: 9010
07UP — 6314 FAILED
Relief: 6030
آج ریلوے کے لیے کافی مصروف دن ثابت ہو رہا ہے۔ امید ہے باقی ٹرینیں بغیر کسی مسئلے کے اپنی منزل تک پہنچیں گی۔
30/05/2026
چنی گوٹھ میں شدید آندھی کے باعث کافی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ کئی مقامات پر سولر پلیٹیں اڑ چکی ہیں اور گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہو رہی ہے اس وقت آندھی لیاقت پور میں داخل ہو رہی ہے، جبکہ رحیم یار خان، خان پور اور صادق آباد کے رہائشی بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں۔