08/05/2024
رحیم یار خان
کوارڈینیٹر ناپا اکیڈمی پاکستان ساؤتھ پنجاب جیل خانہ جات صاحبزادہ خواجہ محمد فرید کوریجہ سئیں کا سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان راؤ فہیم اور اپنے بیٹے خواجہ محمد فخر فرید کوریجہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا وزٹ کیا اور پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح
02/01/2024
ڈی جی نیشنل اکیڈمی برائے جیل خانہ جات نے سندھ پرژنز سٹاف ٹریننگ سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی تربیت سے آگاہی حاصل کی ساتھ ہی ساتھ فیکیلٹی اور وائس پرنسپل آصف لاکھو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر لغاری کے ساتھ پورے کیمپس کا جائزہ بھی لیا ۔ انکا یہ دورہ ناپا کی اس کاوش کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں صوبوں کو مرکز کی طرف سے جدید بین الاقوامی تربیت برائے اصلاح قیدیاں اور دیگر تحقیق پر مبنی ورکشاپس کرانے کے لئے ناپا کا ایک صوبائ دفتر اور تربیت گاہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جسکی پہلی کڑی کراچی میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم ادارے نیلاٹ کے ساتھ شراکت داری شامل ہے
28/12/2023
ڈی جی نیشنل اکیڈمی فار پرزن ایڈمنسٹریشن (ناپا)اظہر رشید صاحب کا کراچی کا دورہ - سیکریٹری لیبرشارق احمد، حکومت سندھ، غلام عباس ڈیتھو، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ (نیلاٹ)، حکومت سندھ اور ڈاکٹر عظیم الرحیم خان میو فوکل پرسن ناپاکے ساتھ میٹنگ - میٹنگ میں نیلاٹ ، لیبر ڈیپارٹمنٹ ، حکومت سندھ اور ناپا کے درمیان تربیتی پروگرامز شروع کرنے کے بارے میں ھونے والے مجوزہ معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے بارے میں گفت و شنید
22/08/2023
نیشنل اکیڈمی فار پریزن ایڈمنسٹریشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا سے ہم آھنگ اپ ڈیشن کے لیے ماہر خضرحیات کورائی کی خدمات (اعزازی ) حاصل کرلیں ، انشااللہ ہم جدید تقاضوں کے مطابق اپنی منزل کی طرف گامزن رہیں گے ، ناپا ہمارے میڈیا کوآرڈینیٹر کورائی کا شکرگزار ہے
20/08/2023
https://www.city42.tv/18-Aug-2023/113742
نیشنل اکیڈمی آف پریزن ایڈمنسٹریشن کی سالگرہ مختلف محکموں کے افسران کی شرکت
نیشنل اکیڈمی آف پریزن ایڈمنسٹریشن لاہور کی پچاسویں سالگرہ ، ڈی جی نیشنل اکیڈمی آف پریزن ایڈمنسٹریشن اظہر رشید خان ، عرفان احمد سعید رجسٹرار ہائی کورٹ، عدلیہ