JUI City Lahore Official

JUI City Lahore  Official

Share

جمعیت علماء اسلام سٹی لاہور کا آفیشل پیج۔
خدا پرستی، انسان دوستی،معاشی انصاف۔

22/01/2026

لاہور انٹرنیشنل بک فیئر ( کتاب میلہ)
4 تا 8 فروری ،2026
( بدھ تا اتوار )
ایکسپو سینٹر لاہور
صبح 10 تا شام 9 بجے
فکر دیوبند ،تحریک دیوبند ، رجال دیوبند
سے آگاہی کے لیے
فکر دیوبند کے حوالے سے پاکستان کے بڑے ناشرین میں سے ایک
مکتبہ رشیدیہ کراچی،لاہور آرہا ہے ،فکر دیوبند کے وابستگان کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ،اکابر خصوصاً حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رح ،حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی ،حضرت شیخ الہند رح ،شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رح ،امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھی رح اور دیگر اکابر کی فکر ،تاریخ ،ان کی جہد سے آگاہی کے لٹریچر کا مطالعہ تمام ساتھیوں کی فکر بالیدگی اور عمل کی پختگی کے لیے ممد و معاون ہو سکتا ہے ،
اس لیے تمام جماعتی اور فکری دوستوں سے اس کتاب میلہ میں شرکت اور مکتبہ رشیدیہ کی آمد سے فیض حاصل کرنے کی خصوصی درخواست ہے.

#فکردیوبند، ،
اسٹال J12

31/12/2025

فخر پاکستان رہبر امت قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عمیر مہمند صاحب کی ملاقات ۔

25/12/2025

رہنما جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا قاری امجد سعید رحیمی دامت برکاتہم کی اھلیہ کا آج صبح انتقال ہو گیا تھا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء 7.30بجےعید گاہ بہاول پور روڈ نزدثریا عظیم ہسپتال چوبرجی میں ادا کی جاۓ گی۔ان شآء اللہ
تمام احباب سے شرکت کی درخواست ھے ۔

25/12/2025
22/11/2025

لاہور
جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ نصیر احمد احرار اور محمد افضل خان نے قاری منظور الحسن چترالی کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کی
اللّٰہ تعالیٰ قاری صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

22/11/2025

لاہور
جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی چترال مولانا عبد الاکبر چترالی جامعہ مسجد فاروق اعظم مستی گیٹ تشریف لائے۔
اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں وفات پانے والے قاری مقبول احمد چترالی کے پوتے اور مولانا منظور الحسن چترالی کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
بعد ازاں مولانا صاحب نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعا فرمائی۔

17/10/2025

امیر جمعیت علماء اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان کی بادامی باغ جامعہ مسجد مدینہ میں آمد
مولانا حافظ عبد الودود شاہد سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے

09/10/2025
Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Jamia Madania Karim Park Lahore
Lahore
54000