30/05/2026
پوری روٹی چھین کر ایک نوالہ دے دینا سبسڈی نہیں، عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ آصف سلہریا
بجلی سبسڈی کے نظام کو سادہ، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے۔ صدر سنٹرل پنجاب
شیخوپورہ (30 مئی 2026)
شیخوپورہ میں منعقدہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب کے دوران صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب نے حکومت کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مجوزہ نئے سبسڈی فارمولے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "پوری روٹی چھین کر ایک نوالہ دے دینا سبسڈی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔" حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلوں کے باعث عام آدمی پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ ایسے میں سبسڈی کے حصول کو پیچیدہ شرائط اور تکنیکی مراحل سے مشروط کرنا عوام دشمن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں ایسے مستحق خاندان موجود ہیں جن کے پاس اسمارٹ فون یا انٹرنیٹ کی سہولت ہی میسر نہیں۔ اگر سبسڈی کے حصول کے لیے کیو آر کوڈ سکین کرنا یا دیگر ڈیجیٹل تقاضے لازمی قرار دیے جاتے ہیں تو اس سے سب سے زیادہ وہی طبقہ متاثر ہوگا جسے ریلیف دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
صدر سنٹرل پنجاب نے مطالبہ کیا کہ بجلی سبسڈی کے نظام کو سادہ، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے اور مستحق صارفین کو بغیر کسی اضافی پیچیدگی کے براہِ راست ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات میں اضافے کے بجائے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو حقیقی معنوں میں عام شہری کی زندگی آسان بنا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
اختر علی ملک
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب
Asif Sulehria Akhtar Malik Muhammad Amin Aqib
30/05/2026
پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب عبدالحمید مصطفوی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن لاہور میاں محمد اقبال ساجد، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈویژن لاہور ریٹائرڈ صوبیدار سرفراز احمد، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع شیخوپورہ مہر شفیق احمد، جنرل سیکرٹری ضلع شیخوپورہ چوہدری عابد علی طاہر، علامہ عدنان وحید قاسمی، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ظفر اقبال سلہریا، عاصم کمبوہ غازی، ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر افتخار حسین ایڈووکیٹ سٹی صدر، عرفان
مشتاق سٹی جنرل سیکرٹری، خالد محمود منہاجین ضلعی ناظم علماء کونسل اور دیگر قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
مقررین نے پاکستان عوامی تحریک کی 37 سالہ جدوجہد، عوامی حقوق کے تحفظ، نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے قیام اور قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فکر و فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان کو تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی تلقین کی۔
تقریب میں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان عوامی تحریک کی ترقی، استحکام اور ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
27/05/2026
موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی احترام اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
لاہور (مرکزی سیکرٹریٹ) 27 مئی 2026
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر آصف سلہریا ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عبدالحمید مصطفوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ عید قربانی ہمیں ایثار، اخوت، صبر، برداشت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قربانی پیش کرنے کا عملی درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی لازوال قربانی انسانیت کے لیے اطاعت، وفاداری اور حق پر استقامت کی عظیم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی احترام اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں انصاف، امن، حقیقی جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے تمام کارکنان، ذمہ داران، وابستگان اور اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن فرمائے، اور قوم کو اتحاد و یکجہتی کی نعمت سے سرفراز کرے۔
پاکستان زندہ باد
صدر
آصف سلہریا ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری
عبدالحمید مصطفوی
Asif Sulehria Akhtar Malik Muhammad Amin Aqib Abdul Hameed Mustafvi
26/05/2026
عید الاضحیٰ ایثار، قربانی، اتحاد اور انسانیت کے عظیم جذبوں کا درس دیتی ہے۔
اس بابرکت موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تمام کارکنان، ذمہ داران اور عوامِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔
آئیے اس عید پر ہم باہمی محبت، اخوت، خدمتِ خلق اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کی توفیق دے۔
پاکستان زندہ باد
ٹیم سنٹرل پنجاب
پاکستان عوامی تحریک
26/05/2026
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
حج، قربانی، ایثار، اتحاد اور اطاعتِ الٰہی کا عظیم درس دیتا ہے۔ آج کا دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال فرمانبرداری، صبر اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قربانی دینے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حجاجِ کرام کے حج کو قبول فرمائے، امتِ مسلمہ کو اتحاد و اخوت کی نعمت عطا کرے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے، اور ہمیں دینِ مصطفوی ﷺ کی حقیقی روح پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللّٰہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک
ٹیم سنٹرل پنجاب
پاکستان عوامی تحریک
25/05/2026
پاکستان عوامی تحریک کے جملہ وابستگان کو 37 واں یومِ تاسیس مبارک ہو۔
سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک
24/05/2026
25 مئی 2026
یومِ تاسیس — 37 سالہ جدوجہد
پاکستان عوامی تحریک کے 37ویں یومِ تاسیس کے موقع پر میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے تمام عہدیداران، کارکنان، وابستگان اور محبِ وطن عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ 37 سال صرف ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ مصطفوی انقلاب، عوامی شعور، آئین و قانون کی بالادستی، ظلم کے خلاف جدوجہد اور انسانیت کی خدمت کی ایک روشن داستان ہیں۔ قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جس مشن کی بنیاد رکھی، آج وہ ایک مضبوط فکری، نظریاتی اور عوامی تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ امن، رواداری، عدلِ اجتماعی، حقیقی جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کی۔ ملکی سالمیت، نوجوانوں کی کردار سازی، خواتین کے احترام، مزدور، کسان اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔
آج کے اس اہم دن پر ہم تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے قیام، کرپشن سے پاک معاشرے، آئین کی بالادستی اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔ کارکنانِ تحریک ہمارا سرمایہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی، وفاداری اور قربانی کی مثال قائم کی۔
آئیے! 37ویں یومِ تاسیس پر ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی، پرامن اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک زندہ باد
مصطفوی انقلاب پائندہ باد
پروفیسر اختر ملک
سیکرٹری اطلاعات / ترجمان
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب
Asif Sulehria Akhtar Malik Muhammad Amin Aqib
24/05/2026
کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ
صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب محترم محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے اور پوری قوم اس ناسور کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر قوم کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔
پروفیسر اختر ملک
سیکرٹری اطلاعات / ترجمان
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب
#کوئٹہ
24/05/2026
فیصل آباد ( ) پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم فیصل کے زیر اہتمام عظیم الشان ( عوام سب سے پہلے) کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی مرزا عبدالرزق ڈپٹی کوآرڈینیٹر سینٹرل پنجاب اور منظور حسین رحمانی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈویژن فیصل آباد نے شرکت کی ان کے علاوہ عابد حسین کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم فیصل آباد ڈپٹی کوآرڈینیٹر عظیم اقبال گجر ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلطان محمود ڈپٹی کوآرڈینیٹر میاں نبیل ارشاد کوآرڈینیٹر پی پی 112 فیصل منہاس کوآرڈینیٹر چک جھمرہ عتیق الرحمن - پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر یعقوب قادری - میاں محمود - رانا حفیظ قادری - علی حیدر اور علیم منظور ودیگر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس پر ہم عہد کرتے ہیں کہ عوام سب سے پہلے کے ویژن کے تحت حقیقی تبدیلی عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور سوشل میڈیا ایسا طاقتور ذریعہ بن چکا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام نظریے اور مصطفوی مشن کو دنیا بھر تک پنہچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے پاکستان میں ایسا لیڈر ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجود ہے جو لیڈر شپ کے مسلمہ خصائص کی روشنی میں دنیا کا نمبر ون لیڈر طاہر القادری ہے جس کے پاس پاکستان اور پاکستانی عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے - تقریب کے آخر میں پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا -
شعبہ اطلاعات
پاکستان عوامی تحریک، سنٹرل پنجاب
22/05/2026
پاکستان عوامی تحریک کے 37ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار کیک کٹنگ تقریب منعقد
جھمرہ( 22 مئی 2026)
پاکستان عوامی تحریک کے 37ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ایک پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مصطفوی مشن سے وابستگی اور تنظیمی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں کارکنان نے تجدیدِ عہد کرتے ہوئے نظامِ مصطفٰی ﷺ کے قیام اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی سینئر نائب صدر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر معزز رہنماؤں اور ذمہ داران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
شرکاء میں میاں کاشف محمود صاحب (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک)، میاں ریحان مقبول صاحب (مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک)، عبدالحمید مصطفوی (جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب)، خلیل الرحمٰن بھٹہ صاحب (صدر پاکستان عوامی تحریک جھمرہ) اور محمد سعید قادری صاحب (جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جھمرہ) شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک گزشتہ 37 برسوں سے عوامی شعور، آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت اور مصطفوی انقلاب کے پیغام کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان تنظیمی استحکام، اتحاد اور خدمتِ خلق کے جذبہ کے ساتھ تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، عوامی خوشحالی اور قائدِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مرزا عبدالرزاق
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان عوامی تحریک،ڈویژن فیصل آباد
Mian Rehan Maqbool Asif Sulehria Akhtar Malik Muhammad Amin Aqib