Political Akhara

Political Akhara

Share

This is page about trending videos about political updates around the globe and specially in Pakistan

10/03/2023

ایک شخص کی بیوی کو ایک دن اس کے پالتو گدھے نے اچانک لات مار کر اگلے جہاں پہنچا دیا۔
کچھ ماہ بعد اس نے دوسری شادی کی اور نئی دلہن لے آیا۔
چند دن گزرے ہونگے کہ نئی دلہن بھی گدھے کی *"رینج"* میں آ گئی۔ گدھے نے موقع غنیمت دیکھتے ہوئے دولَتّی رسید کی اور اس بیچاری کا کام بھی تمام ہوا۔
لوگ اس *"ڈبل رنڈوے"* کے ہاں تعزیت کے لئے آنے لگے۔ حاضرین میں سے ایک شخص نے نوٹ کیا کہ جب عورتیں دوران تعزیت اس شخص سے کوئی سوال کرتی ہیں تو وہ شخص سر کے اشارے کے ساتھ *"ہاں"* کہتا ہے۔
اور جب مرد سوال کرتے ہیں تو وہ سر کو جنبش دیتے ہوئے *"نہیں"* کہتا ہے۔
اس خاص حرکت پر نظر رکھنے والے شخص نے رنڈوے صاحب سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا:

*"عورتیں سوال کرتے ہوئے پوچھتی ہیں:
*"پھر شادی کرو گے؟"*
تو میں جواب میں *"ہاں"* کہتا ہوں۔
اور مرد پوچھتے ہیں:
*"اپنا گدھا فروخت کرو گے؟"* تو میں جواب میں *"ناں"* کہتا ہوں
یہی حال ایون فیلڈ میں چھپے ہوئے ایک چور کا ہے۔ اس سے پوچھو کہ وزیراعظم بنو گے کہتا ہے " ہاں"
پوچھو پاکستان جاؤ گے۔
کہتا ہے " ناں "
😂😂😂😂😂😂😂😂😂

26/02/2023

عجیب ترین چوری کا واقعہ...
ایک نہایت شاطر اور ماہر چور نے چوری کی خاطر، مہنگا لباس زیب تن کرکے معزز اور محترم دکھائی دینے والے شیخ جیسا حلیہ بنایا اور صرافہ بازار میں سنار کی ایک دکان کے اندر چلا گیا۔
سنار نے جب اپنی دکان میں وضع قطع سے نہایت ہی رئیس اور محترم دکھائی دینے والے شیخ کو دیکھا جس کا نورانی چہرہ چمک رہا تھا، تو سنار کو ایسا لگا جیسے اس کی دکان کے بھاگ جاگ اٹھے ہوں ۔
اسے پہلی بار اپنی چھوٹی سی دکان کی عزت و وقار میں اضافے کا احساس ہوا۔
سنار نے آگے بڑھ کر شیخ کا استقبال کیا۔
شیخ کے بہروپ میں چور نے کہا: آپ سے آج خریداری تو ضرور ہوگی مگر اس سے پہلے بتائیں کیا آپ کے لیے ممکن ہے کہ آپ اپنی سخاوت سے ہمارے ساتھ مسجد بنانے میں حصہ ڈالیں؟ اس نیک کام میں آپ کا حصہ خواہ ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔
سنار نے چند درہم شیخ کے حوالے کئے ہی تھے کہ اسی اثناء میں ایک لڑکی جو درحقیقت چور کی ہم پیشہ تھی ، دکان میں داخل ہوئی اور سیدھی شیخ کے پاس جا کر اس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا، اور التجائیہ لہجے میں اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے خیر و برکت کی دعا کے لیے کہا۔
سنار نے جب یہ منظر دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور معذرت خواہانہ لہجے میں کہنے لگا، اے محترم شیخ لاعلمی کی معافی چاہتا ہوں مگر میں نے آپ کو پہچانا نہیں ہے۔
لڑکی نے یہ سن کر تعجب کا اظہار کیا اور سنار سے مخاطب ہوکر کہنے لگی، تم کیسے بدنصیب انسان ہو، برکت، علم، فضل اور رزق کا سبب خود چل کر تمھارے پاس آگیا ہے اور تم اسے پہچاننے سے قاصر ہو۔
لڑکی نے شیخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلاں علاقے کے مشہور و معروف شیخ ہیں، جنہیں خدا نے، کثرت علم ، دولت کی فروانی اور ہر قسم کی دنیاوی نعمتوں سے مالا مال کر رکھا ہے۔ انہیں انسانوں کے بھلے کے سوا کسی چیز کی حاجت نہیں ہے۔
لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں ۔

سنار نے شیخ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ؛ شیخ صاحب میں معافی کا طلبگار ہوں، میرا سارا وقت اس دکان میں گزرتا ہے اور باہر کی دنیا سے بے خبر رہتا ہوں، اس لیے اپنی جہالت کی وجہ سے آپ جیسی برگزیدہ ہستی کو نہ پہچان پایا۔
شیخ نے سنار سے کہا: کوئی بات نہیں انسان خطا کا پتلا ہے، غلطی پر نادم ہونے والا شخص خدا کو بہت پسند ہے۔ تم ایسا کرو ابھی میرا یہ رومال لے لو اور سات دن اس سے اپنا چہرہ پونچھتے رہو، سات دنوں کے بعد یہ رومال تمہارے لیے ایسی برکت اور ایسا رزق لے آئے گا جہاں سے تمہیں توقع بھی نہ ہو گی۔
جوہری نے پورے ادب و احترام کے ساتھ رومال لیا، اسے بوسہ دیا، آنکھوں کو لگایا، اور اپنا چہرہ پونچھا، تو ایسا کرتے ہی وہ بے ہوش کر گرا۔ اس کے گرتے ہی شیخ اور اس کی دوست لڑکی نے سنار کی دوکان کو لوٹا اور وہاں سے فوراً رفو چکر ہوگئے۔

اس واقعے کو جب چار سال گزر گئے اور سنار رو دھو کر اپنا نقصان بھول چکا تھا۔ تو چار سال کے بعد پولیس کی وردی میں ملبوس دو اہلکار سنار کی دکان پر آئے، ان کے ساتھ وہی چور شیخ تھا جس کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ۔سنار اسے دیکھتے ہی پہچان گیا۔

ایک پولیس والا سنار کے پاس آکر پوچھنے لگا کیا آپ اس چور کو جانتے ہیں؟ کیونکہ آپ کی گواہی سے ہی قاضی اسے سزا سنا سکتا ہے۔ سنار نے کہا کیوں نہیں اس نے فلاں فلاں طریقہ واردات سے مجھے بے ہوش کرکے میری دکان لوٹ لی تھی۔
پولیس والا شیخ کے پاس گیا اور اس کی ہتھکڑی کو کھولتے ہوئے کہنے لگا، تم نے جس طرح دکان لوٹنے کا جرم کیا تھا ٹھیک اسی طرح وہ ساری کارروائی دہراؤ تاکہ ہم طریقہ واردات کو لکھ کر گواہ سمیت قاضی کے سامنے پیش کرکے تم پر فرد جرم عائد کروا سکیں۔ شیخ نے بتایا کہ میں اس اس طرح داخل ہوا اور یہ کہا، اور میری مددگار لڑکی آئی اس نے فلاں فلاں بات کی، پھر میں نے رومال نکال کر دکاندار کو دیا۔
پولیس والے نے جیب سے ایک رومال نکال کر شیخ کو تھمایا، شیخ نے سنار کے پاس جاکر اسی طریقے سے اسے رومال پیش کیا تو پولیس والا سنار سے کہنے لگا، جناب آپ بالکل ٹھیک اسی طریقے سے رومال کو چہرے پر پھیریں جیسے اس دن پھیرا تھا۔ سنار نے ایسا ہی کیا اور وہ پھر سے بے ہوش ہوگیا۔ شیخ نے اپنے دوستوں کی مدد سے دوبارہ دکان لوٹ لی جنہوں نے پولیس والوں کا بھیس بدل رکھا تھا۔

آج ہمارے ملک کا بالکل یہی حال ہے، ہر چار سال بعد چور بھیس بدل کر ہمارے پاس آتا ہے اور چکنی چپڑی باتوں سے ملک اور عوام کا سامان لوٹ کر پتلی گلی سے نکل لیتا ہے... ہر دفعہ ایک نیا منظر، نیا لباس، نیا بہروپ ، نئی شکل اور نیا حربہ جس سے عوام دھوکہ کھا کر اعتبار کرتی ہے اور، اور آخر میں محافظوں سمیت نکلتا وہی چور۔

16/02/2023
06/02/2023

Plz share in your circles, groups and with friends

06/02/2023

باوجود Covid کے عوام کے حالات زندگی بہت بہتر ہو رہے تھے اور ملک آہستہ آہستہ ترقی کی منزل کی طرف اوپر جا رہا تھا۔ اور اب سارا PDM کا ٹولہ کہہ رہا ہے کہ ہم اس لئیے کچھ نا کر سکے کیونکہ عمران خان economy کا بیڑہ غرق کر گیا۔ یعنی یہ وہ کہہ رہے ہیں جو ایک ایک figure کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ بہت خوب👏👏👏
اسے کہتے ہیں “آنکھوں میں دھول جھونکنا”
ان فراڈ یوں کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اب لوگوں کو شریفوں ، زرداریوں، فضلو ملا کے ٹولے، کرپٹ جنرلز اور کرپٹ عدلیہ کا پتہ چل گیا ہے۔ اور ان سب کے اصلی چہرے دکھانے کا سہرا عمران خان پر جاتا ہے۔

20/01/2023

اس شخص کا دماغ نہیں ہے۔ بغیر سوچے سمجھے بولتا رہتا ہے۔ اب یہ شخص کس منہ سے موڈی سے کشمیر پر بات کریگا۔
او باجوہ ۔۔!!! یہ تو اس ملک کے ساتھ کیا کر گیا ہے۔ ؟
باجوہ پر ۹-۱۰ اپریل ۲۲ کے ایکشن پر آرٹیکل ۶ کی تحت سزا ہونی چاہئیے۔

18/01/2023
29/12/2022

Khabees Pagil

20/12/2022

باجوہ کے PTI پر احسانات ہیں —پرویز الہی

‏باجوہ کے احسانات:
‏📌2018 الیکشن میں PTI کی جیتی جا رہی سیٹوں کو RTS بند کروا کر صبح ہروا دیا تاکہ PTI کو اتحادیوں کے ذریعے کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
‏📌اعظم سواتی نے جب RTS ناکامی کی تحقیقات کرنا چاہی تو اپنے بندے بھجوا کر تحقیقات بند کروائیں

‏ 📌عمران خان سے سفارش کر کے 'نیوٹرل' الیکشن کمیشنر لگوایا

‏📌عمران خان کو اتحادیوں کے ذریعے بلیک میل کروا کر علیم خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوانا چاہا

‏📌نواز شریف کو جیل سے نکلوا کر، جعلی میڈیکل رپورٹس بنا کر، میڈیا کے بغل بچوں سے پروپیگینڈا کروا کر ملک سے فرار کروایا

📌نیب میں چوروں کے کیسز کو نیب کے وکلاء کے ذریعے کمزور بنایا
‏📌وزیراعظم عمران خان سے اجازت اور دستخط لیے بغیر نواز شریف کی جعل ساز بیٹی کی فرمائش پر DG-ISI کے عہدے کا تبادلہ کر دیا
‏📌چور سیاستدانوں سے GHQ میں خفیہ ملاقاتیں فرمائیں، ڈگی میں چھپا کے شہباز شریف کو لایا گیا تا کہ عمران کو نہ معلوم ہو سکے
‏📌اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ روکا

📌الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کا راستہ روکا

‏ 📌عدم اعتماد کے آنے سے پہلے انصار عباسی جیسے صحافیوں کو فیڈ کر کے خبریں لگوائی کہ ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں (یعنی آپ عدم اعتماد لائیں ہماری طرف سے گرین سگنل ہے)
📌سندھ ہاوس اور میریئٹ ہوٹل کے پانچویں فلور پر PTI کے منحرف اراکین کو پیسہ، شراب اور مساج جیسی سہولیات دی گئیں مگر
وزیراعظم عمران خان کو اس سازش کی تفصیلات سے بےخبر رکھا

📌امریکی مراسلہ پہلے وزارت خارجہ میں چھپانے کی کوشش کی جب شاہ محمود نے مراسلہ حاصل کر کے IK تک پہنچا دیا اور IK نے اپنے قریبیوں کیساتھ اس پر بات کی تو اسکی ریکارڈنگ سننے کے بعد ایک تقریب میں باجوہ نے مجبوراً IK سے اس مراسلے کا ذکر کیا

📌عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ سے پہلے ریڈ زون کو کنٹینرز سے سیل کیا تاکہ PTI کے سپورٹرز احتجاج کیلئے نہ آ سکیں

‏📌رجیم چینج کی رات ججوں تک اپنی برخاستگی کا خوف پہنچا کر عدالتیں کھلوائی گئیں اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئیں

‏📌اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈرایا اور دھمکایا گیا کہ پوری زندگی کے لئے جیل میں رہو گے
‏ 📌بلآخر رجیم چینج کامیاب کرائی گئی، چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط کیا گیا

‏📌اسی رات PTI کے راہنماوں کے نام ECL میں
ڈلوائے

‏📌اسی رات تحریک انصاف کے لوگوں اور سوشل میڈیا ورکر ز کے گھروں پر چھاپے
پڑوائے

‏📌25 مئی سے قبل رات کو تحریک انصاف کے ساڑھے چار ہزار کارکنوں کے گھروں میں بلا وارنٹ گُھس کر پولیس گردی کروائی اور
25 مئی والے دن عورتوں، بچوں اور بوڑھوں تک
پر تشدد کیا

📌کابینہ اور وزیراعظم ہاوس کے فون ٹیپ کئے اور بعد میں لیک کیے

‏📌IK کا فون چوری کرایا

‏📌شیریں مزاری کوگرفتارکیا

‏📌رجیم چینج آپریشن کو ایکسپوز کرنے والے صحافیوں کو دھمکایا اور ان پر تشدد کیا

‏📌TV چینلز کو بند کروایا

‏📌ARY بندش کیخلاف عدالتی احکام تک کی دھجیاں بکھیریں

📌مسٹر X اور مسٹر Y کے ذریعے پنجاب ذمنی الیکشن میں دھاندلی کیلئے منصوبے بنائے جنہیں عوام نے ناکام کیا

‏📌شہباز گل، اعظم سواتی اور دیگر پر جنسی تشدد کروایا اور ننگی ویڈیوز کا گھناؤنا کھیل کھیلا

‏📌ارشد شریف پر پرچے کٹوائے، دھمکیاں دے کر ملک سے نکلوایا، دبئی احکام کے ذریعے دبئی سے نکلوایا اور پھر کینیا میں قتل ہوا۔ میڈیا پر حادثہ کی خبريں چلوائیں
📌ڈی جی آئی ایس پی آر اور ISI چیف سے
بدنام زمانہ پریس کانفرنس کروائی

📌مگر ارشد کی ماں کو FIR تک کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

📌بنی گالہ کے ملازموں کو خرید کر IK کے بیڈروم کے جاسوسی کروانا چاہی (مگر پکڑی گئی)
‏📌تحریک انصاف میں IK کے ارد گرد فیصل واوڈا جیسے جاسوس چھوڑے
‏📌فیصل واوڈا سے ارشد شریف قتل پر جھوٹا بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی
‏📌عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا جسکی سازش کافی پہلے ہوئی۔۔۔۔

TO BE CONTINUED………

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lahore