Pakistan Railways Police

Pakistan Railways Police

Share

Federal LEA working on entire Railway Network of Pakistan.

14/05/2026

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو ریلویز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا، ملزم نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی، ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Photos from Pakistan Railways Police's post 09/05/2026

ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں گیسٹ اسپیکر جسٹس (ر) انوار الحق پنوں کا خطاب

لریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں زیر تربیت ریلویز پولیس ٹرینیز کے لیے ایک خصوصی لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عزت مآب جسٹس جناب انوار الحق پنوں (ریٹائرڈ) نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔ معزز گیسٹ اسپیکر پرنسپل والٹن رانا ارسلان اور چیف لاء انسٹرکٹر فیصل بوصال کی خصوصی درخواست پر آئے۔

جسٹس (ر) انوار الحق پنوں نے اپنے خطاب میں انصاف، قانون کی حکمرانی، معاشرے میں قانون کی بالادستی اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ انہوں نے زیر تربیت اہلکاروں کو اپنے فرائض دیانتداری، پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔

لیکچر کے دوران ٹرینیز نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کے اساتذہ اور زیر تربیت اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں جسٹس (ر) انوار الحق پنوں سے نہایت معلوماتی اور بہترین لیکچر سننے کا موقع ملا۔ شرکاء کے مطابق ان کے تجربات اور رہنمائی مستقبل میں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے جسٹس (ر) انوار الحق پنوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) انوار الحق پنوں نے کہا کہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں آکر لیکچر دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

02/05/2026

ریلوے سفر کے دوران پیش آنے والا ایک چھوٹا سا واقعہ میرے لیے ایک بڑی مثبت مثال بن گیا — اور یہ شیئر کرنا بنتا ہے۔

فیصل آباد سے ٹرین روانہ ہو چکی تھی، اور کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ میرے بیٹے کے ایئر بڈز گاڑی میں ہی رہ گئے ہیں۔ بظاہر ایک معمولی چیز… مگر بچوں کے لیے قیمتی، اور والدین کے لیے ذمہ داری۔

کافی دیر گزرنے کے بعد میں نے ریلوے پولیس کے ایس پی آفس لاہور کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا۔ سچ کہوں تو زیادہ امید نہیں تھی… لیکن آگے جو ہوا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔

کنٹرول روم میں موجود آپریٹر “قاسم” نے نہ صرف تحمل سے بات سنی بلکہ فوراً ایکشن لیا۔ چند ہی لمحوں میں گشت پر موجود اہلکار تک اطلاع پہنچی، بوگی چیک کی گئی، اور ہمارے ایئر بڈز محفوظ تحویل میں لے لیے گئے۔

کچھ دیر بعد کال آئی:
“آپ کی امانت مل گئی ہے، آپ کل فیصل آباد سے وصول کر سکتے ہیں۔”
میں اسلسلے میں ایس ایچ او ریلوے تھانہ فیصل اباد کنورعمیر ساجد اور اہلکار حافظ ظفر کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے یہ امانت میرے بیٹے کے حوالے کی۔

یہ صرف ایک چیز کے ملنے کی کہانی نہیں…
یہ ذمہ داری، ایمانداری اور بروقت کارروائی کی کہانی ہے۔

سب سے متاثر کن بات؟
نہ کوئی سفارش، نہ تعارف، نہ کوئی دباؤ — صرف ایک عام شہری کی درخواست… اور فوری عمل۔

ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے اداروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو خاموشی سے اپنا کام بہترین انداز میں کر رہے ہیں۔

ریلوے پولیس کے ان تمام اہلکاروں کے لیے دل سے احترام — خاص طور پر قاسم صاحب، جنہوں نے ایک چھوٹی سی درخواست کو اہم سمجھا۔

اگر کبھی سفر میں کوئی مسئلہ پیش آئے، تو ہچکچائیں نہیں — درست طریقے سے اطلاع دیں، آپ کی مدد ضرور کی جائے گی۔

یہ ہے اصل “پبلک سروس” — خاموش مگر مؤثر۔

ملک عمران شاہد بیورو چیف پاکستان ٹیلیویژن نیوز سکھر
0300-9316450




01/05/2026

ریلوے پولیس محنت کش مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جن کی محنت قوم کی ترقی کا ذریعہ ہے۔

29/04/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس

Photos from Pakistan Railways Police's post 28/04/2026

Railways Police IG holds video conference

Lahore: An important video link conference was held at the Central Police Office Railways under the chairmanship of IG Railways Police, Muhammad Wisal Fakhar Sultan. The conference reviewed in detail key issues including crimes reported over the past six months, prevention of railway material theft, anti-encroachment operations, smuggling, under-investigation cases, and the arrest of police and court absconders. The conference was attended by DIG Munir Ahmed Sheikh, AIG Admin Syed Hammad Haider, and SPs of all divisions.

During the conference, the IG Railways Police emphasized the need for strict and effective measures to curb railway material theft, anti-encroachment violations, and smuggling. He stated that operational railway material such as signal wires, track equipment, and coach components are not only valuable national assets but are also critical for the safety and timely operation of trains. Therefore, preventing such crimes must be treated as a top priority.

The IG directed that indiscriminate and strict legal action be taken against organized groups involved in railway material theft. He stressed that not only should such elements be arrested, but their effective prosecution must also be ensured to secure convictions. Furthermore, even after sentencing, these individuals should remain under surveillance to prevent their re-involvement in such activities.

He further directed that all forms of encroachments on railway land—whether commercial, agricultural, or residential—must be eliminated through vigorous anti-encroachment operations. In close coordination with railway authorities, illegal occupations should not only be removed but unlawful constructions must also be completely demolished to prevent re-encroachment. Additionally, verification of railway quarters should be completed at the earliest. Wherever subletting or illegal occupation is found, the quarters must be vacated immediately and legal action should be taken against those responsible.

Regarding smuggling, the IG instructed that effective operations be carried out against the transportation of illegal weapons, narcotics, and currency, with special focus on sensitive routes such as Peshawar, Karachi, and Quetta. He noted that preventing the use of the railway network for smuggling is a critical requirement for national security.

He also emphasized that the safety and security of railway passengers and their belongings must be ensured at all costs, as passengers are the most valuable asset of the railway system. Security measures at trains, platforms, and waiting areas should be further strengthened, and proactive steps must be taken to prevent any untoward incidents.
The IG directed all SPs to adopt a comprehensive strategy for ensuring train security and to maintain effective coordination with district police and district administration to further strengthen the overall security framework. He also stressed the importance of ensuring the safety of foreign nationals, whether they are engineers working with Pakistan Railways or tourists, and directed that their security be ensured through all possible means.

The IG Railways Police further highlighted that the success of any force depends on strict discipline, and there will be no compromise on discipline. He made it clear that corruption will not be tolerated under any circumstances. Officers demonstrating good performance will be encouraged, while strict and immediate action will be taken against those involved in violations. He added that special attention is being given to financial empowerment and welfare initiatives to transform Railways Police into a model, people-friendly force, enabling personnel to perform their duties more effectively.

18/04/2026

ریلویز پولیس نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 12 سالہ عشال کو اس کی حقیقی والدہ سے ملوا دیا

پانچویں کلاس کی طالبہ عشال گھر والوں سے ناراض ہوکر ریلوے اسٹیشن ڈومالہ سے ٹرین لاثانی ایکسپریس میں سوار ہوگئی تھی۔ ریلویز پولیس کو اطلاع موصول ہونے پر ٹرین لاثانی ایکسپریس میں موجود ٹرین اسکارٹ کے جوانوں نے لڑکی کو تلاش کرلیا اور لاہور پہنچایا گیا۔

انچارج ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور انیلہ رحیم نے کمسن لڑکی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر اس کے ورثاء کے ساتھ رابطہ کیا اور عشال کو بحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کیاگیا۔

ریلویز پولیس کی بروقت کارروائی نے کمسن بچی کو درپیش معاشرتی خطرات سے بچا لیا۔ لڑکی کے ورثاء نے ریلویز پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

18/04/2026

ریلویز پولیس نے بذریعہ ٹرین ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

ریلوے مسافر کے قبضے سے 1 ارب 70 کروڑ مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد

ملزم نے ایرانی کرنسی کھجور کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی

ملزم ایرانی کرنسی بذریعہ ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے لاہور اسمگل کرنا چاہتا تھا

ریلویز اسٹیشن کوئٹہ پر دوران چیکنگ ایس ایچ او محمد شہباز نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش

آئی جی ریلویز کا ایس ایچ او کوئٹہ اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان

بذریعہ ٹرین کسی بھی قسم کی اسمگلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی ریلویز پولیس

16/04/2026

ریلویز پولیس کی 15 روزہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کی رپورٹ جاری

مختلف ڈویژنز میں مجموعی طور پر 27 اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کئے گئے

دوران آپریشنز 485 ملین کی 16 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کروائی گئی

83 دوکانوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر سیل کیا گیا

اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کے نتیجے میں 1.7 ملین کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی

سکھر ڈویژن 12 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کروا کر سرفہرست رہی

اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز میں ریلوے عملہ کے ساتھ ریلویز پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

ریلوے اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی جی ریلویز پولیس

ریلویز پولیس کے قیمتی ریلوے اراضی کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات، محمد وصال فخر سلطان

ریلوے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز پہلے سے تیز اور بہتر بنائے جائیں گے، آئی جی ریلویز

10/04/2026

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی خصوصی ہدایات پر کروڑوں مالیت کی قیمتی ریلوے اراضی واگزار

گڈز اپروچ روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 15 پختہ دوکانوں کو مسمار کیا گیا

واگزار کروائی گئی 2 کنال ریلوے اراضی کی مالیت تقریباً 12 کروڑ روپے تھی

آپریشن میں ریلوے عملہ کے ساتھ ریلویز پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

ریلوے اراضی پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، آئی جی ریلویز

ریلوے اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، محمد وصال فخر سلطان

ریلوے اثاثوں کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے، آئی جی ریلویز پولیس

06/04/2026

ریلویز پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو کا معاملہ

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا سخت ایکشن

ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج

ویڈیو کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل راولپنڈی میں نوسر بازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پایا گیا

ملزم مختلف دوکانوں سے بھاری مقدار میں سامان خریدتا اور ادائیگی کئے بغیر فرار ہو جاتا تھا

معاملہ آئی جی ریلویز پولیس کے نوٹس میں آنے پر سخت ایکشن لیا گیا

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کے سخت احکامات پر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں کیس کی شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا اور سخت سزا دلوائی جائے گی

محکمہ میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی، نوسر بازی یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی ریلویز

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی جی ریلویز پولیس

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


93-Mcleod Road, Near Australia Chowk
Lahore
54000