PAK ARMY

PAK ARMY

Share

Emaan, Taqwa, Jihad fi Sabilillah Pakistan

12/08/2025
07/05/2025

ہندوستان کے نام ایک پیغام ۔۔۔

30/11/2024

الســـلام علیــــکم ورحمــۃ الـلـہ وبــرکاتــہ

میـــــرے ہمـوطنـــو : میرا نام عـــــــبدالـلـہ محـمــــــدی ہے میں اپنے بھائیوں سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں امید ہے کسی کو یہ بات پسند آئے گی اور کسی کو ناپسند !

میں بھی پی ٹی آئی کا حامی ہوں لیکن میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جتنا زور یہ اس کام میں لگا رہے ہیں اگر اتنا ہی زور پی ٹی آئی فلسطین غزہ کے لیے لگا لے تو ان شـــاءالــلـہ غزہ کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔۔۔۔

ن لیگ بھی جاہلوں کا ٹولہ اور پی ٹی آئی بھی کوئی فرق نہیں رہا اب ،
ان کی سیاست میں انسانیت ہی تباہ ہوگئی ہر جانب افرا تفری کا عالم آپ جانتے ہیں ان حالات کا ذمے دار کون " عوام یا حکمران ؟
پاکستان کو ان حالات تک پہچانے میں عوام کا بہت بڑا کردار ہے ۔۔۔
ہم لوگ ہی ہیں جو ان کو پروان چڑھاتے ہیں پھر ہم ہی بغاوت کے لیے کھڑے ہو جاتے ہیں آخر کیوں ؟

ہم لوگ بھی تھے پابندیاں لگی گرفتاریاں ہوئیں لیکن اس کے باجود ہم کیوں نہیں اداروں کے خلاف کھڑے ہوئے کیوں نہ حکومت سے بغاوت کی ۔۔۔ کیونکہ ہمارے پیارے نبى كريم صلى اللہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میرے بعد تم پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں تم پر دوسروں کو مقدم کیا جائے گا اور ایسی باتیں سامنے آئیں گی جن کو تم برا سمجھو گے ۔۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت ہمیں آپ کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو حقوق تم پر دوسروں کے واجب ہوں انہیں ادا کرتے رہنا اور اپنے حقوق اللہ ہی سے مانگنا ( یعنی صبر کرنا اور اپنا حق لینے کے لیے خلیفہ اور حاکم وقت سے بغاوت نہ کرنا )

(صحیح بخاری: حدیث نمبر-3603)( صحیح مسلم : حدیث 1843)

ایک اور حدیث آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حاکم وقت کی سنو اور اس کی اطاعت کرو ، اگرچہ تمہاری پیٹ پر مارے اور تمہارا سارا مال لے لے ، سنو اور اطاعت کرو ۔

(صحیح مسلم: حدیث نمبر-1847)

میرے ہم وطنو ۔۔۔ دلائل تو بہت ہیں لیکن میں نے بات سمجھانے کے لیے دو احادیث حوالہ کے ساتھ پیش کی تاکہ بات سمجھ آجائے کہ دشمن ہم سے کیا چاہتا ہے ۔۔۔ یہی چاہتا ہے جو ہم اس وقت کر رہے ہیں ہر جانب فسادات اداروں کے خلاف پاک فوج کے خلاف پولیس حکومت کیخلاف خدارا یہ ظلم بند کرو کیونکہ ہم دشمن کے نشانے پر ہیں ۔۔۔۔
پاکستان میں اس طرح کے ڈرامے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے کیونکہ ہمیں کوئی سربراہ صحیح ملا ہی نہیں اللہ تعالٰی ہمارے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ ہو جیسا حکمران عطا فرمائے ۔۔۔ اللھم آمین یا رب العالمین
غزہ فلسطین میں تباہی ہے معصوم بچے عورتیں بوڑھے اور نوجوان شہید ہو رہے ہیں ۔۔۔
کسی بچوں کے والدین نہیں تو کسی والدین کے بچے نہیں کسی کا سب کچھ ختم اللہ کی قسم قیامت کا منظر بنا ہوا ہے اور یہاں پاکستان میں موج مستیاں ہو رہی ہیں ہمیں شرم آنی چاہئے ۔۔
یہ زندگی ہمشہ رہنے والی نہیں ہے اسی صدی میں ہم سب کا خاتما ہے اور ہم قبر میں ہونگے پھر پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ،
میرے ہموطنو! اٹھو فلسطین غزہ کے لیے اور اپنے ان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ ۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

آپ کا بھـائـی عــــبدالـلـہ محمـــدی ۔۔۔

{ پـاک فــوج زنـدہ بــاد ،،، پـاکســتان پائنــدہ بـاد }

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore