دل کرتا ہے اُس شخص کے پاس جاؤں اُسکا ہاتھ پکڑوں اسے اپنے پاس بیٹھاؤں اُور اُس سے پوچھوں کے میں نے کیا بگاڑا تھا اُس کا کیوں وہ مُجھے آدھے رستے میں اکیلا چُھوڑ کر چلا جاتا ہے کیوں جب مُجھے اُس کا ساتھ چاہے ہوتا ہے وہ تنہا کر جاتا ہے کیوں میرے آنسو اُس پر اثر نہیں کرتے
اُس کے گلے لگوں اُور بہت روؤں بہت رووُں اتنا کے میرے آنسو میری تکلیف اُسے جھنجھوڑ دے اور اسے احساس ہو کہ کسی کی مُحبّت کے بدلے اُسے مُحبّت دی جاتی ہے اتنی تکلیف اُور دُکھ نہیں اُور جیسے ہی اُسے احساس ہو وہیں میری رُوح پرواز کر جاۓ۔ وہ عمر بھر میرے ساتھ کو ترستی رہے جیسے میں ترستا رہا…
Novels Are My Life
This group is for posting different type of novels including islamic,horror,romantic,informative,logical.and also for posting poetry,lines,short stories.
سنو تمیں پتہ ہے میں رات کیسے گزارتا ہوں اب؟
میں، ہمارے درمیان کی گئی باتیں خود سے ہی کرتا رہتا ہوں، وہ تمہارا مجھے بھلانا، وہ میرا تمہیں تنگ کرنا، وہ تمہارا نارض ہونا پھر میرا منانا...
بس یہ آوازیں کانوں میں گونجتی رہتی ہیں، آنسوؤں بہتے رہتے ہیں اور میں سو جاتا ہوں…
20/01/2023
20/01/2023
تم تو کہتے تھے چھوڑ دی سگريٹ
پھر بھی کہتے ہو، آخـری سگريٹ
نیند کو ہم نے کــــــر دیا رخصت
بند کمرے میں پھر جلی سگریٹ
پاس میرے تو دس روپـے ہی ہیں
ان سے آئے گی ایک ہی سگریٹ
سونگھ آتی ہے بُو مرے منہ سـے
دیکھ لگتا ہے میں نے پی سگریٹ
جو بھی دیکھے گا کیا کہـــے گا وہ
اُس نے کہہ کر یہ چھین لی سگريٹ
تیری یادوں کـــــو اس طرح پھونکا
جیسے جلتی ہوئی کوئی سگريٹ
میں تو پیتا ہوں دوســرے والی
تُو یہ لایا ہے، کونسی سگریٹ
رات کاٹی ہے اس طــرح میں نے
ایک سگریٹ سے دوسری سگریٹ
ہونٹ لگتے ہی چیخ اٹھتی ہـــــے
تیرے جیسی ہے سرپھری سگريٹ🚬
کوئی لڑکا کسی شہر کے خاص ریسٹورینٹ کی خاص میز پر گھنٹوں سگریٹ پیتے گزار دیتا ہے کیونکہ یہاں کسی نے اس سے آخری ملاقات کی تھی
کوئی نئی نویلی دلہن ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر کے سینے سے لگی کسی ایسے لڑکے کے لئے آنکھیں نم کئے بیٹھی ہے جو اس سے کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا.
کوئی عورت اپنے بچے کو سکول چھوڑنے جاتے وقت بچوں کی بھیڑ میں اس بچے کی ایک جھلک دیکھنے رک جاتی ہے جس کے باپ نے کبھی اس کا چہرہ ہتھیلیوں میں بھر کر کہا تھا، ہمارے بچے کی ناک تمہاری طرح ہوگی اور آنکھیں میری طرح ہوں گی!!
کوئی بڑھیا گھر والوں سے نظر بچا کر اپنے صندوق کی تہہ میں رکھے چند پیلے بوسیدہ خط نکال کر جلاتی ہے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہے.
کوئی بوڑھا صرف اس وجہ سے ایک پرانی گلابی رنگ لگی چادر کو برسوں سے سنبھالے ہوئے ہے کہ کسی نے اسے اپنے سرخ دوپٹے کے ساتھ دھو ڈالا تھا ۔
آہ محبت ___ تم سب کے لئے سرخ گلاب نہیں ہو...!!
🍂✨👑
وہ جب ناراض ہوتا ہے !🥀
میں اکثر اس سے کہتی ہوں
ہزاروں عیب ہیں مجھ میں
تو رشتہ توڑ لو نہ تم
مجھے پھر چھوڑ دو ناں تم🥀
وہ کچھ لمحے تو بالکل چپ !
امڈتے اشکوں کو اپنے
چھپا کر پلکوں کے پیچھے
دبا کر درد سینے میں
بڑے ہی پیار سے بے ربط لہجے میں
مرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر تھپکتا ہے
وہ کہتا ہے !
دوبارہ ہجر کی باتیں نہ کرنا تم !
مرا دل ایسی باتوں سے دھڑکنا بھول جاتا ہے
مری سانسیں اٹکتی ہیں
زمیں رکتی ہوئی معلوم ہوتی ہے !🥀
مری جاں یاد رکھنا تم !
میں زندہ ہوں فقط جو ساتھ ہے تیرا
ضروری پیار ہے تیرا
میں یہ بھی جانتا ہوں جاں
ذرا ہوں تیز غصے کا
مگر تم ہو جنوں میرا
یہ ہے معلوم تم کو بھی
ہو حاصل زندگی کا تم!
چلو مانا کہ تم کو چھوڑ دیتا ہوں
میں رشتہ توڑ لیتا ہوں !🥀
مگر بولو !
مرے بن رہ سکو گی تم ؟
نہ کوئی خواب ٹوٹے گا ؟
لبوں پہ درد کا نغمہ نہیں ہو گا
میں سن کے ساری باتوں کو
بہت حیران ہوتی ہوں...!
کہ میری کیفیت سے کس قدر ہی آشنا ہے وہ
میں سر اپنا خموشی سے لگا کر اس کے کاندھے سے
میں آنکھیں موند لیتی ہوں !
مجھے پھر دیکھ کر یوں مسکراتا ہے !
اُسے اپنے سوالوں کے سبھی حل مل گئے جیسے...🖤
🌺🥀مُحَبَت🥀🌺
🥀محبت انا نہیں ہوتی
🥀محبت جھگڑا نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت سجدہ ہوتی ہے💕
🥀محبت حساب نہیں ہوتی
🥀محبت کتاب نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت بے نیاز ہوتی ہے💕
🥀محبت حزن نہیں ہوتی
🥀محبت ملال نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت توکل ہوتی ہے💕
🥀محبت حبس نہیں ہوتی
🥀محبت موسم نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت ابد ہوتی ہے💕
🥀محبّت شکایت نہیں ہوتی
🥀محبّت عادت نہیں ہوتی
🥀محبّت ہونے پہ آے تو
🥀محبّت فطرت ہوتی ہے💕
🥀محبّت بدگمان نہیں ہوتی
🥀محبّت پریشان نہیں ہوتی
🥀محبّت ہونے پہ آے تو
🥀محبّت دھیان ہوتی ہے💕
🥀محبت تنہا نہیں ہوتی
🥀محبت شکستہ نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت فتح ہوتی ہے💕
🥀محبت نحیف نہیں ہوتی
🥀محبت ناتواں نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت طاقت ہوتی ہے💕
🥀محبت غافل نہیں ہوتی
🥀محبت کاہل نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت جاوداں ہوتی ہے💕
🥀محبت مردہ نہیں ہوتی
🥀محبت افسردہ نہیں ہوتی
🥀محبت ہونے پہ آے تو
🥀محبت شہید ہوتی ہے💕
مجھے یادوں سے نفرت ہے
مجھے باتوں سے نفرت ہے
سبھی دعووں سے نفرت ہے
قسم وعدوں سے نفرت ہے
ہر اس لمحے سے نفرت ہے,
جو تیری یاد میں گذرے
ہر اس خواہش سے نفرت ہے
جو تیری چاہ میں ابھرے
ہر اس آنسو سے نفرت ہے
جو تیرے غم میں بہتا ہے
مجھے اس دل سے نفرت ہے
جو تیرے درد سہتا ہے
اور
جو سارے درد سہہ کر بھی
ابھی تک کیوں دھڑکتا ہے
مجھے نفرت دلیلوں سے, جوازوں سے, حوالوں سے
مجھے نفرت مثالوں سے, جوابوں سے, سوالوں سے
ضوابط اور اصولوں سے...
یہ سب جھوٹے دلاسے ہیں
یہ سب ہیں کھوٹ نیت کا..
مجھے نفرت اناؤں سے, خطاؤں سے, جفاؤں سے
مجھے نفرت دعاؤں سے, وفاؤں سے, صداؤں سے
مجھے مقہور رہنا ہے, مجھے مجبور رہنا ہے
مجھے نفرت اجالوں سے, گھٹاؤں سے, ہواؤں سے
مجھے تاریکیاں دے دو, مجھے محبوس رہنا ہے,
مجھے بارش سے نفرت ہے
کہ عادت تشنگی کی ہے
بہاروں سے بھی نفرت ہے
کہ میرے دل کے آنگن میں
خزاں کےبعد پھر سے اک خزاں کا دور آتا ہے,
وہی سورج, وہی ہے چاند
میری روشن محبت کے , کبھی جو استعارے تھے
مجھے ان سب سے نفرت ہے, مجھے یوں تونے گہنایا,
مجھے نفرت ہے محفل سے, تکلم سے, تبسم سے,
مجھے تنہائیاں دے دو, مجھے خاموش رہنا ہے
مجھے نفرت بصارت سے, جو تیری دید کی پیاسی
مجھے نفرت سماعت سے, تجھے سننے کو جو ترسے
لبوں سے مجھ کو نفرت ہے, جو تیری آہ بھرتے ہیں
سبھی جذبوں سے نفرت ہے, جو تیری چاہ کرتے ہیں
مجھے نفرت ہے منزل سے, مجھے نفرت سفر سے ہے
مجھے نفرت بھٹکنے سے, تڑپنے سے, سسکنے سے,
میرا رخت سفر نفرت, مجھے پر درد رہنا ہے
مجھے آنکھوں سے نفرت ہے
یہ تیرے خواب جب دیکھیں
مجھے خوابوں سے نفرت ہے
گر ان میں تو نظر آۓ
مجھے نیندوں سے نفرت ہے
تیرے سپنے یہ لاتی ہیں
بےخوابی سے بھی نفرت ہے
ترے غم جو جگاتی ہے
سبھی گیتوں سے نفرت ہے
جو تیرے سنگ گاۓ تھے
سبھی اشعار سے نفرت ہے
جب آپ پورا دن بات کرنے کیلئے انتظار کریں کسی بہت اپنے کا اور وہ آئیں بس دو باتیں کر کے سو جانےکا کہہ کر ڈیٹا آف کر دیں اور چلے جائیں.. سامنے والے کے جواب کا انتظار کیے بغیر اپنی ہی سنا کر بات ختم کر دیتے ہیں نا.... تب ایسا فیل ہوتا ہے کہ جیسے آپ کسی کے در پہ جائیں اور وہ آپ کے منہ پر دروازہ بند کر کے آپ کو حیران چھوڑ جائے🙂😌
اور تب کوئی بھی یہ نہیں جان پاتا کہ دل پہ کیا گزری
اور یہ بھی نہیں کہہ پاتا کہ تھوڑی سن تو لیتے تھوڑی بات تو کر لیتے.. اور یہ بھی نہیں کہ منتظر تھے ہم😌
مانو😇🙂
آج میں نے دل سے پوچھا ''محبت'' کیا ہوتی ہے 🙄
دل نے بڑے احترام سے جواب دیا ۔🤨
میرا کام ہے خون supply کرنا 😒
باقی بے غیرتیاں تسی ایجاد کیتیاں 😝🤣🙊😂🤣😀
پہلی سیٹی میں عورت کو اپنی طرف متوجہ کرنا 😒
.
.
دوسری سیٹی میں عورت کو اپنی طرف دھیان دینے پر مجبور کرنا 😧
.
.
اور تیسری سیٹی میں عورت کو اپنے پاس بلا لینا 😮
.
.
یہ ہُنر کسی اور کے پاس نہیں بلکہ 🙉🙈👇🙊
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
پریش کوکر کے پاس ہوتا ھے 😐🤨
اپنا زہن ساف رکھا کریں نالائقوں 😂🤣😂😂😂😂
ناولز پڑھنے والوں کی بہت سی اقسام دیکھی ہیں مگر ”نیکسٹ“ والوں کا لیول ہی الگ ہے۔ یہ مخلوق احساسات و جذبات سے عاری بس ہر پوسٹ کا نیکسٹ پارٹ چاہتی ہے۔ ان کی بلا سے ہیرو ہیروٸن بچھڑ جاٸیں یا مر جاٸیں انکو بس نیکسٹ چاہیے۔
اگر کوٸی راٸٹر اسنیک پیک پوسٹ کرتا ہے تو اسکا بھی انکو نیکسٹ چاہیے۔
اور اگر کوٸی بھولا بھٹکا معصوم پریشان ریڈر کسی کہانی کا اتا پتا پوچھنا چاہتا ہو تو بھی یہ اسکو نیکسٹ کہتے۔ او بھاٸی پہلے اسے تو ڈھونڈ لینے دو۔
انہیں نیکسٹ کی اس قدر لت پڑ چکی ہے کہ آخری قسط کے نیچے بھی نیکسٹ ہی لکھ دیتے۔
اور اخیر تو تب ہوتا جب یہ راٸٹر کی طرف سے بےعزتی والے نوٹس پر بھی نیکسٹ لکھ دیتے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
