Aashyana-e-Mera

Aashyana-e-Mera

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aashyana-e-Mera, Public Service, Lahore.

13/03/2026

بچے کیوں ڈرتے ہیں؟

دو سال پہلےجب جمال صاحب میرے یہاںتشریف لائے تو وہ بہت پریشان لگ رہے تھے۔ اُن دنوں جمال صاحب ایک نجی ادارے میں جنرل منیجرکے عہدے پر فائز تھے اور خوش و خرم زندگی گزاررہے تھے۔ سلام دُعا سے فارغ ہونے کے بعدانھوں نے اپنا مسئلہ بیان کیا اور کہنے لگے، ”میری بیٹی سعدیہ۸ سال کی ہے۔وہ بات بے بات جھجکتی ہے۔ ہر وقت کسی نہ کسی خوف اور اندیشے کا شکار رہتی ہے۔ خود سے کام کرنے سےبہت گھبراتی ہے، اور اکثر رات کو بھی ڈر کر اُٹھ جاتی ہے۔اب تو اسکول جانے سے بھی کترانے لگی ہے۔”

میں نے پوچھا:”سعدیہ بیٹی کی یہ کیفیت کب سے ہے؟”
جمال صاحب نے جواب دیا ،”ڈرتی تو وہ پہلے بھی تھی لیکن جب سے یہ APS پشاوروالا واقعہ ہوا ہےاس کے بعد سےتو وہ بہت زیادہ خوف زدہ رہنے لگی ہے۔”
میں نے پوچھا ،”ذرا یہ تو بتائیے،چھٹی کے دن سعدیہ کے کیا معمولات ہوتے ہیں؟”
”چھٹی کے دن ہم دیر تک سوتے ہیں اور گیارہ بجےتک اُٹھتے ہیں۔ پھر ناشتہ کرتے ہیں۔ ناشتے کے بعد سعدیہ ٹیبلٹ لے کر بیٹھ جاتی ہے۔” جمال صاحب نے بتایا۔ میں نے ٹوکا، ” اتنی دیر سے کیوں اُٹھتے ہیں؟”کہنے لگے ، ”ہفتے کی رات اکثر ہم کوئی نہ کوئی فلم دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے رات سونے میں دیر ہو جاتی ہے۔”
میں نے پوچھا،” آپ کس طرح فلمیں دیکھتے ہیں؟”
”میں تو انگلش فلمیں ہی دیکھتا ہوں۔”جمال صاحب نے جواب دیا۔
میں نے پوچھا، ” کِس قسم کی؟مزاحیہ، سائنس فکشن یا ایکشن وغیرہ۔”
موصوف فرمانے لگے، ”ہم توڈرائونی اور خوفناک Horror فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ہاں کبھی کبھار ایکشن مووی بھی دیکھ لیتے ہیں۔”
” بچے بھی آپ کے ساتھ فلمیں دیکھتے ہیں؟” میں نے پوچھا۔جواب آیا، ”جی ہاں ،
کبھی کبھار وہ بھی ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔ ویسے توہم لوگ صاف ستھری فلمیںہی دیکھتے ہیں۔لیکن اگر ایسے ویسے مناظر آجائیںتو ہم انھیں آگے بڑھادیتے ہیں ۔”
یہ سُن کر میرا شک یقین میں بدلنے لگا۔میں نے کہا، ” آپ بچی کا روٹین بتا رہے تھے۔ اچھا یہ بتائیے کہ دوپہر کے بعدوہ کیا کرتی ہے؟”
جمال صاحب کہنے لگے، ” اس بارے میںتو آپ کوکچھ زیادہ نہیں بتا سکتا، کیونکہ دوپہر ہوتے ہی میںتو دوستوں میں نکل جاتاہوں۔ہاں جب شام میں واپس آتا ہوں تو اس کے ہاتھ میں ٹیبلٹ ہوتا ہے ،اور رات میں وہ TV پر CID ڈرامہ ضرور دیکھتی ہے۔”
یہ سن کر میں مسکرایا اور کہا، ”برادر،بچوں کو خوف دکھائیں گے تو اُن میں خوف ہی پیدا ہوگانا۔”
وہ کچھ نہ سمجھنے کے انداز میں میری طرف دیکھنے لگے۔ میں نے کہا، ”آپ کی بیٹی خوفناک مناظر دیکھ دیکھ کر لاشعوری طور پر کسی خطرے کا انتظار کرنے لگی ہے۔ خوف بچوں کی ساری خود اعتمادی ختم کر دیتا ہے۔ اسی لیے وہ خود سے بڑھ کر کوئی کام نہیں کرپاتی ۔خوفناک ڈرامے اور ڈرائونی فلمیں بچوں کو انجانے خوف میں مبتلا کردیتے ہیںاور اُن میں کم ہمتی اور بزدلی پیدا ہوجاتی ہے۔ APS کی خبر بھی اُس نے ٹی وی پرکئی بار دیکھی ہوگی؟” میں نےپوچھا۔
جمال صاحب نے سر ہلا کر میری بات کی تائید کی۔میں نے کہا، ” اس کا مطلب ہے APS کے واقعے نے اس کے انجانے خوف کو حقیقت کا روپ دے دیاہے اور اب خوف اس کے لاشعور سے نکل کر شعورتک پہنچ گیا ہے۔ خوف کےمناظر بار بار دیکھنے ، اُن کا تذکرہ سننے اور خوف کے احساس کا تجربہ کرنے سے سعدیہ میں بزدلی ،کم ہمتی، اور جھجک پیدا ہوگئی ہے۔آپ فوری طور پر Horror اور ڈرائونی فلمیںدیکھنا بند کردیجیے اور کوئی ایسا TV سیریل یا ڈرامہ جس میں قتل وغارت، ڈکیتی اور دہشت گردی کے مناظر یا جن بھوتوں کی کہانیاں ہوں بچوں کو ہر گز نہ دکھائیے۔
جمال صاحب کہنے لگے، ”پھرہم بچوں کوکیا دکھائیں؟”
میں نے کہا، ”اوّل تو بچوں کو فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کی عادت ہی نہیں ہونی چاہیےاور اگر کچھ دکھانا ہی مقصود ہو تو آپ مزاحیہ فلمیں دکھائیے، تاکہ بچوں میں جو خوف پیدا ہوگیا ہے اُس کو مزاح کے ذریعے سے نارمل کر لیا جائے۔ باتوں باتوں میں سعدیہ سے اُن چیزوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کیجیے جن سے وہ خوف زدہ ہوتی ہے۔ گاہے بگاہے اُن باتوں کا مذاق اُڑائیے، تاکہ بچی اِن چیزوں کو حقیقت نہ سمجھے اور اُن سے وابستہ خوف بھی اُس کے دل سے دورہوجائے۔
APS کے واقعے کے اثرات کو زائل کرنے کے لیےبچوں کو جنت کی حقیقت اور اُس کی نعمتوں کے بارے میں بتائیے ۔انھیں سمجھائیےکہ جنت کتنی حسین جگہ ہے، اور اس میں لوگ کتنے خوش رہتے ہیں۔ اپنی مرضی سے کھاتے پیتے ہیں۔ بہترین موسم ہوتا ہے۔ کوئی ذمہ داری بھی نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ۔ پھر یہ بتائیے کہ اس واقعے میں شہید ہونے والے بچے جنت میں ہیں ۔ بظاہر وہ ہم سے بچھڑ گئے ہیں لیکن وہ جنت میںیہاں سے زیادہ پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔”
میں نے مشورہ دیاکہ جس طرح آپ ہر ہفتے اپنے دوستوں کے پاس جاتے ہیں، اسی طرح آپ اپنی فیملی کو بھی ہفتے میں ایک بار سیرو تفریح کے لیے لے جایا کریں اور وہاںان کے ساتھ خوب ہنسی مذاق اور گپ شپ کیا کریں۔بچوں کو اپنے طرز عمل سے اس بات کا احساس دلائیے کہ باپ ہونے کی حیثیت سے آپ ہر مسئلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اُن کےکھیل کود میں حصہ لیجیے۔انھیںبہادری کے قصے سنایئے۔ بچوں کے ساتھ باپ کے بے تکلف ہونے کی وجہ سے بچوں میں احساسِ تحفظ پیدا ہوتا ہے۔ ”
یہ سُن کر جمال صاحب نےمیراشکریہ ادا کیا اور جانے کی اجازت چاہی ،جاتےوقت ان کی آنکھوں میں نمی تیر رہی تھی۔جسے دیکھ کر مجھے اندازہ ہو گیاکہ آخر کار انھوں نے اپنے گھر کے ماحول کو بدلنے کی ٹھان لی ہے

08/03/2026

Dajjal Gadhay par ayega

22/02/2026

13/01/2026

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں پر چیخنا ان کے تناؤ کے نظام کو جسمانی سزا کے برابر ہی متحرک کرتا ہے۔ 😱 دماغ ان دونوں میں فرق نہیں کر سکتا، اور اس سے کورٹیسول جیسے تناؤ کے ہارمونز متاثر ہوتے ہیں۔ پھر بھی معاشرہ اکثر چیخنے کو بے ضرر سمجھتا ہے۔

Reference: Studies like those by Dr. Dan Siegel and the American Academy of Pediatrics highlight the impact of verbal aggression on young children's emotional and psychological development.

10/01/2026

🚫 Big Changes Coming to Social Media in France!

Following in the footsteps of Australia, France is officially moving forward with a landmark plan to ban social media for children under the age of 15. 🇫🇷🇦🇺
President Emmanuel Macron’s government has introduced a draft bill aimed at protecting young teens from the risks of excessive screen time, cyberbullying, and harmful content. If passed, the ban is expected to take effect in September 2026.
But that’s not all—the proposal also includes a total ban on mobile phones in high schools to help students stay focused and improve mental health. 📵✨

What do you think? Is a "digital age of majority" the right way to protect our kids, or is it too hard to enforce? Let’s discuss in the comments! 👇

09/01/2026

A fascinating aspect of the Japanese education system, where the focus for young children is placed on character development and social responsibility rather than academic testing.
🏫 Manners Before Math
In Japan, students often do not take major exams until they reach the fourth grade. The goal is to establish a strong foundation of discipline, respect, and community service—such as cleaning their own classrooms—before pivoting to intensive academic subjects.
Facebook Post Description:
Did you know that in Japan, children aren't given exams until they reach the 4th grade? 🇯🇵📚 The philosophy is simple: teach manners, ethics, and self-discipline first. By focusing on character building and responsibility—like the daily tradition of students cleaning their own schools—they create a foundation for a respectful and hardworking society. Manners before math! 🧹✨

30/11/2025

👶 Asad Siddiqui's View on Early Schooling
​Actor Asad Siddiqui has criticized the current trend of putting children into school too early. He described schools as simply "money-making machines."

​Speaking on a show, he suggested that parents should wait until their children are seven years old before sending them to school. He mentioned this is based on the Finland education model and scientific advice.

​Asad added that very young children, like his 1.5-year-old daughter Noor Jahan, are too sensitive and learn best when they are at home. He believes that parents are the best people to give children a strong start in life, not schools.

اداکار اسد صدیقی نے بچوں کو بہت جلد اسکول میں داخل کرانے کے رجحان پر تنقید کی ہے اور اسکولوں کو "پیسہ کمانے کی مشینیں" قرار دیا ہے۔
​ایک شو پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ والدین کو سات سال کی عمر سے پہلے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہیے، جس کے لیے انہوں نے فن لینڈ کے ماڈل اور "سائنسی طور پر ثابت شدہ" رہنما اصولوں کا حوالہ دیا۔
​انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی نور جہاں جیسے چھوٹے بچے بہت نازک ہوتے ہیں اور گھر پر سب سے بہتر سیکھتے ہیں۔ اسد کا ماننا ہے کہ والدین، نہ کہ ادارے، ابتدائی بنیاد سب سے مضبوط فراہم کر سکتے ہیں۔



Disclaimer: This content is for informational purposes only. Background Image is AI Generated and is just for reference.

04/11/2025
27/10/2025

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore