Novels ki choti duniya

Directions Contact the organization

Novels ki choti duniya Novels ki choti duniya 📖 | 21k+ readers | Open for brand collaborations & sponsored posts | DM for rates/rates sheet.

  S3 of Bloody Love  🔥By  Episode 32.. 3rd generation of executioners ❤️وائیٹ پیلس کے لان میں جھولے کی پشت سے ٹیک لگائے ...
03/10/2026

S3 of Bloody Love 🔥
By
Episode 32.. 3rd generation of executioners ❤️
وائیٹ پیلس کے لان میں جھولے کی پشت سے ٹیک لگائے وہ آنکھیں موندے ٹیک لگائے بیٹھا تھا۔ منہ میں سنیمن چبا کر اس کی تلخیاں اپنے اندر اتاریں۔ اس سنیمن کے ذائقے کی طرح اس کی زندگی بھی بہت تلخ ہو گئی تھی۔ چہرے پر حزن و ملال تھا۔ کل شام خضر نے اسے چند میسجز بھیجے تھے اور ابراہیم ہاؤس میں کچھ اسپیشل ارینج کرنے کو بولا تھا۔ اس کے آدمی تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر اندر وہ اسپیشل ارینجمنٹس کر آئے تھے۔ وہ خود وہاں نہیں گیا تھا۔ دل سے ہر خواہش مر چکی تھی جیسے۔
جب خواہشات مر جاتی ہیں تب صرف سمجھوتے رہ جاتے ہیں پھر آپ خوش ہو یا اداس کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسی لئے اب اسے بھی کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا۔ اسے صبر آیا تھا دل سے ہر ارمان کا جنازہ بڑی سج دھج سے نکلا تھا۔ تبھی کسی بھی چیز کی تمنا باقی نہیں رہی تھی۔
وائیٹ پیلس میں آج غیر معمولی سی ہلچل تھی۔ پاشا ابراہیم ، سوہم خان اور کبیر کے ساتھ دیا وائٹ پیلس کے طویل وعریض لاونج میں داخل ہوئی تو دیا کی بڑی بڑی سبز نگاہیں حیرت سے پھیل گئیں تھیں۔
ایسا نہیں تھا کہ خیل حویلی میں ٹی وی موجود نہیں تھا۔ وہ بڑے بڑے اسلامی چینلز پر اسلام کے بڑے بڑے علماء اور سکالرز کے بیانات سنا کرتی تھی۔ اور آج وہ بڑی بڑی چار شخصیات وائیٹ پیلس میں اس کے سامنے موجود تھیں۔ ان میں ڈاکٹر محمد صالح ، ڈاکٹر محمد فاخر نائیک ، قاری محمد طیب، مولانا سید حفیظ شامل تھے۔
سوہم خان اس کا ہاتھ تھام کر ان کے سامنے لایا تھا۔ دیا پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹے تھے۔ وہ گھبرائی ہوئی سی ان کے قریب آئی تو انھوں نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا۔
جیتی رہو بیٹی،، بیٹھو یہاں سامنے بیٹھو،،، ڈاکٹر صالح نے بہت شیریں لہجے میں کہا تو وہ ان کے سامنے صوفے پر بیٹھ گئی۔ دیا کو ان اتنی بڑی شخصیات کا وائیٹ پیلس میں آ کر اس سے ملنے کا مقصد ابھی تک سمجھ نہیں آیا تھا۔
کیا نام ہے تمھارا بیٹی،،،؟
ڈاکٹر فاخر نے میٹھے سے لہجے میں پوچھا۔
نن،،،،،،،،،نورِ ایماں،،، میرا مطلب ہے دیا،،،
دیا نے بتایا۔ انھوں نے مسکرا کر اس کی جانب دیکھا۔
ہمیں جانتی ہو بیٹی،،،
ایک سوال پھر آیا تو دیا نے اثبات میں سر ہلا دیا۔
جو تمھیں تمھارا اصلی نام لگتا ہے وہ بتاؤ بیٹی جو تمھیں لگتا ہے تمھاری پہچان ہے،،
پھر سوال پوچھا گیا۔
نور پاک بی بی،،،
دیا نے نگاہیں جھکا لیں۔
تمھارا مذہب کیا ہے،،؟ جناب قاری طیب کی جانب سے کافی سخت سا سوال آیا تو وہ بلبلا کر رہ گئی۔
اسلام،،،
بلا جھجھک جواب دیا گیا۔
تم اپنی پہچان نور پاک بی بی بتاتی ہو جسے قرآن مجید کی نسبت سے تمھارا نام رکھا گیا نعوذباللہ،، تم اپنے آپ کو قرآن مجید کی بیوی سمجھتی ہو ،، ہمارے مزہب اسلام میں تو ایسا کچھ تصور بھی نہیں،، تو تم کونسے اسلام کی بات کر رہی ہو بیٹی،،؟ اگر خواتین میں سے کسی کو یہ درجہ ملتا تو انھیں پیغمبر یا رسول بھی بنا کر بھیجا جاتا،، مگر ان کے دین میں نقص ہے،، ( سات دن کی ناپاکی) انھیں پیغمبر یا رسول نہیں بنایا گیا ہاں اپنے شوہر کی فرمانبرداری کے بعد اولاد پیدا کرنے کی عظمت پر جنت ان کے پیروں تلے بچھا دی گئی،،، تو جب کسی خاتون کو پیغمبر یا رسول نہیں بنایا گیا تو اس خاتون کو قرآن مجید کی بیوی کا درجہ کیسے مل سکتا ہے جبکہ آج سے صدیوں پہلے ہمارا دین مکمل ہو چکا ہے،، نا قرآن مجید میں نا حدیث میں کہیں بھی اس کفر و بدعت کی رسم کا ذکر نہیں ہے تو تم کیسے کہہ سکتی ہو کہ تم قرآن مجید کی بیوی نور پاک بی بی ہو،،،؟
ایک سوال، اور دیا میڈم چاروں شانے چت۔ آنکھیں پانیوں سے بھر آئیں اور وہ پٹھی پھٹی نگاہیں لیے اپنے خالی ہاتھوں کو گھورتی رہی تھی۔ اتنے بڑے علماء کرام اسے صاف صاف بتا رہے تھے کہ قرآن و حدیث میں ایسا کوئی تصور نہیں ہے تو زندگی کے اتنے برس کیا اس نے پرہیز گاری کی زندگی گزارنے کی بجائے کفر و بدعت کی زندگی گزاری تھی؟
اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں‘‘
بس یہ ہے ہمارا مکمل اسلام، باقی ارکان اسلام تو آپ اچھی طرح جانتی ہوں گی،، اس کے علاؤہ اور کچھ نہیں،، ہمارا آسان ترین دین کلمے اور اراکین پر ممکل ہے،، ہمیں ہمارے اولیاء کرام سے عقیدت و محبت سکھائی گئی ہے،، اس کے علاوہ باقی تمام چیزیں کفر و بدعت ہیں،، اللہ تعالیٰ نے حوا کی بیٹی کو بہت عظمت و حرمت عطا کی ہے،،
پیغمبر اور رسول نا ہونے کے باوجود مرد کی جنت اس کے قدموں میں رکھ دی،، اس سے بڑھ کر ایک خاتون کی شان اور کیا ہو سکتی ہے،،
محمد صالح میٹھے سے لہجے میں بولتے گئے اور دیا کے آنسو ٹپ ٹپ اس کے ہاتھوں پر گرتے رہے۔
بیٹی ابھی آپ نے بتایا آپ خود کو نورِ ایماں بول رہی تھی مگر آپ کے والدین نے تو آپ کا نام دیا رکھا ہے،، اور آپ کی اصل پہچان وہ ہے جو آپ کو آپ کے والدین نے عطا کی ہے،، تو اس لحاظ سے تو آپ دیا ہی ہوئیں،،
محمد صالح صاحب نے اسے پھر سمجھایا۔ اب کی بار محمد حفیظ صاحب اس کی جانب متوجہ ہوئے تھے۔
بیٹی ہم نے سنا کہ آپ کا نکاح کافی برسوں پہلے ہو گیا تھا،، حوا کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے اسلام میں آپ کے اوپر آپ کے شوہر کے کیا حقوق ہیں وہ جانتی ہیں آپ؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ اگر روئے زمین پر کسی انسان کو کسی انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو وہ حکم بیوی کے لیے ہوتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے،، روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ عورت پر سب سے بڑا حق اس کے شوہر کا ہے اور مرد پر سب سے بڑا حق اس کی ماں کا ہے‘‘ (مستدرک حاکم) ایک اور حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ اگر میں کسی کو کسی مخلوق کے لئے سجدے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے‘‘ (ترمذی)۔ کسی مخلوق پر کسی دوسری مخلوق کا زیادہ سے زیادہ حق بیان کرنے کے لئے اس سے زیادہ بلیغ اور مؤثر کوئی دوسرا عنوان نہیں ہوسکتا جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں بیوی پر شوہر کا حق بیان فرما کر اختیار فرمایا ہے،، اس حدیث کا مطلب اور مدعا یہی ہے کہ کسی کے نکاح میں آجانے اور اس کی بیوی بن جانے کے بعد عورت پر اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑا حق اس کے شوہر کا ہوجاتا ہے،، اس لئے اسے چاہئے کہ اس کی فرمانبرداری اور رضا جوئی میں کوئی کمی نہ کرے ،اور ہمہ وقت اس کی خدمت کو عبادت سمجھے،، ہمارے سمجھانے کا یہ مقصد ہے عبادات اپنی جگہ مگر شوہر کا وہ مرتبہ ہے دین اسلام میں کہ اس کی مرضی اور خواہش کے بغیر یا اس کی نافرمانی کرتے ہوئے تو خاتون کو نفلی عبادت کرنے کا بھی حکم نہیں ہے،،
محمد حفیظ صاحب بول کر خاموش ہوئے تھے۔ دیا مسلسل روئے جا رہی تھی۔
اور اب آتے ہیں اس قبیح عمل پر جو وہ لوگ اتنے برسوں تک آپ سے کرواتے رہے ہیں،،، ہمیں اس بارے میں کچھ زیادہ علم نہیں کہ آپ کس قسم کی نوعیت کا دم درود کرتی رہیں ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ تعویذ گنڈے کرنے اور کروانے والے کو دائرے اسلام سے خارج ہو جانے کی سخت وعید سنائی گئی ہے،،
ڈاکٹر فاخر نائیک صاحب کے کہنے کی دیر تھی کہ وہ اب پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔ وہ لوگ جو جان بوجھ کر اس لیکچر کے دوران ادھر ادھر ہو گئے تھے سوہم خان نے آ کر اسے اپنے حصار میں لیا۔ سوہم اسے اب اس کے کمرے میں لے گیا تھا۔۔ تمام علماء کرام نے کافی وقت وائیٹ پیلس میں دیا کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو کرتے ہوئے گزارا۔ شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
ان کے رخصت ہونے کے وقت پاشا ابراہیم خود انھیں وائیٹ پیلس کے باہر گیٹ تک چھوڑنے آئے۔
آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے ہمیں اپنے اتنے قیمتی وقت سے نوازا،،
پاشا ابراہیم نے عقیدت سے ڈاکٹر صالح صاحب کا ہاتھ چوما۔
بلکل نہیں بلکہ یہ تو خوش قسمتی ہے ہماری کہ ہم اس نیک بچے کے خاندان سے ملے جس قاری کی تلاوت کی آواز ہمیں سات سمندر پار اس سرزمین تک کھینچ لائی،، اب ہم اسی سے ہی ملیں گے،، آپ امن کے دادا ہیں تو بہت خوش قسمت ہیں،، آپ کے پوتے نے پورے یورپ میں آپ کا نام روشن کیا ہے،، اور ویسے بھی جس نوعیت کے کام کی شروعات آپ نے پاکستان میں شروع کی ہے،، جس چیز کی بنیاد آپ نے ڈالی ہے وہ تو ہے ہی قابل تعریف،، لیکن اگر اسے آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا ہے تو وہ آپ کا پوتا ہے،، جزا ٹرسٹ اس کی جیتی جاگتی مثال ہے،، ہمیں فخر ہے اس بچے پر جس کی تلاوت کی آواز پورے یورپ میں گونجتی ہے اور دلوں میں ایمان تازہ کر دیتی ہے،،،
ڈاکٹر صالح صاحب کے ایک ایک قیمتی لفظ پر پاشا ابراہیم کا سینا چوڑا ہوا تھا۔ آنکھیں رشک و فخر کے احساس سے نم ہو گئیں۔
آپ لوگ جزا ٹرسٹ جا رہے ہیں،،
پاشا ابراہیم آج اس پوتے کے لیے تڑپ اٹھا جس نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔
جی ہم وہیں جا رہے ہیں،، بچے نے ایک کانفرنس منعقد کروائی ہے،، جس میں ہم شامل ہوں گے اس کی تلاوت سنیں گے،، اور پھر واپسی کے لیے رخت سفر باندھے گیں،،،
ڈاکٹر فاخر کے کہنے پر پاشا ابراہیم کو دھچکا سا لگا۔ کیا وہ اتنا ناراض ہے کہ اس نے انھیں اس کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کو کہا تک نہیں۔
ہم بھی آپ کے ساتھ چلتے ہیں،،،
پاشا ابراہیم نے خود کو کہتے سنا۔ ڈاکٹر صالح صاحب مسکرا کر اثبات میں سر ہلایا وہ لوگ کانفرنس کے لیے نکلے تھے۔ ______________________________
علیزے کی آنکھ تقریباً آدھی دوپہر کو کھلی تھی۔ اس کے پہلو سے لگا وہ شخص گہری نیند میں تھا۔ اور وہ جس حال میں جس کے حصار میں تھی سر تا پیر سرخ پڑتی آہستگی سے اس کا حصار توڑ کر واش روم گئی۔ خضر جبران کبیر بہت تیز رہا اس معاملے میں۔ پہلے سے ہی تمام انتظامات مکمل کر کے بیٹھا تھا جیسے پہلے ہی سوچ رکھا ہو کہ رخصتی ہونی ہی ہے تبھی علیزے کے بہت خوبصورت ڈریسز اور ہر چیز پہلے سے یہاں موجود تھی۔
وہ فریش ہو کر باہر آئی۔ میرون کلر کی مخملی (ویلوٹ)کی کرتی کے ساتھ ویلوٹ کا ہی ٹراؤزر پہنے وہ ڈریسنگ تک آئی۔ خضر ہنوز گہری نیند میں تھا۔ گیلے بالوں پر ٹاول باندھے وہ بیڈ کے قریب آئی اور اس کے سرہانے بیٹھی۔
خضر،،، خضر،، اٹھو یار پلیز،،،
علیزے نے اسے پکارا تو وہ جو گہری نیند میں تھا مندی مندی آنکھیں کھولیں۔ اور اس کی جانب کروٹ لی۔ جو پھر سے تازہ گلاب بنی مہکی کھِلی کھِلی سی اس کے قریب بیٹھی تھی۔ خضر نے کروٹ بدل کر اس کی گود میں سر رکھ لیا اور اس کے پہلو میں منہ چھپا دیا تو علیزے بری طرح بوکھلائی۔ کچھ رات کی خماری نیم وا آنکھوں میں سرخ ڈوروں نے اب تک ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔
خضر،،،
جی خضر کی جان،،،
اس نے جس انداز سے کہا تو علیزے اچھی طرح سمجھ گئی کہ وہ جاگ گیا ہے اور یونہی اس کو تنگ کر رہا ہے تو علیزے نے اپنے ناخن اس کے کسرتی بازو میں گاڑھے۔ مگر وہ یوں لیٹا رہا جیسے اس پر پھول برسائے جا رہے تھے۔
اچھی کوشش ہے،، ایک مرتبہ پھر کریں،، مزا آیا تھا،، اس نے اطمینان سے کہا تو علیزے کلس کر رہ گئی۔
خضر،،،
اس نے پھر جھلا کر پکارا۔
ہمممم،،،
پہلو سے آواز آئی۔
مجھے ہاسپٹل جانا ہے خضر،، ڈیڈ سے ملنا ہے ،، وہ ناراض ہوں گے انھیں منانا ہے،، اور اپنا سسپینش بھی کینسل کروانا ہے،، خضر اٹھو اور مجھے ہاسپٹل لے کر چلو،، پلیز،،
اس کی روہانسی سی آواز پر وہ شرٹ لیس گھنے بالوں میں ہاتھ پھیرتا اٹھ بیٹھا۔
وصل کا دن اور اتنا مختصر
دن گِنے جاتے تھے اس دن کے لیے
خضر نے سرد آہ بھر کر شعر پڑھا تو علیزے متحیر سی اسے دیکھے گئی۔ اس آدمی نے ساری رات اسے پل بھر کو بھی سکون کا سانس نہیں لینے دیا اور ابھی وہ یہ پل مختصر بتا رہا تھا۔
تم خضر،، تم انتہائی فضول آدمی ہو،،
علیزے نے دانت پیس کر کہا تو وہ گہرا مسکرا دیا۔ ہاتھ بڑھا کر مہکے بھیگے بالوں سے ٹاول کھینچ لیا۔
کیوں مجھ معصوم سے کیا خطا سرزد ہو گئی،،،
اسے اپنے پرتپش حصار میں لیتے اس نے پھر گھمبیر لہجہ اختیار کیا۔
بس بہت دیکھ لی تمھاری معصومیت،، اب جو میں کہہ رہی ہوں اس پر عمل کرو،،
وہ حسب معمول اب اسے گھورتی حکمیہ بولی تو خضر نے اس کی آنکھوں میں جھانکا۔
اتنی مشقت کرنے سے آپ تھک گئیں ہوں گی تو آج کے دن آپ آرام کریں،، کل کو چلیں گے ہاسپٹل،،
اس نے شرارتی لہجہ اختیار کر کے اسے ٹالنا چاہا مگر علیزے کسی صورت نہیں بہل رہی تھی۔
نہیں مجھے آج ہی ڈیڈ سے ملنا ہے خضر،،
وہ روہانسی ہوئی۔
چھوٹے پاپا آپ سے بہت ناراض ہیں علیزے اور انھوں نے مجھے سختی سے کہا ہے کہ جب تک اس ڈوز کا اثر آپ کے جسم سے ختم نہیں ہو جاتا آپ کو یہاں سے باہر نکلنے ہی ناں دوں،،،
خضر نے اب کی بار رسانیت سے اسے سمجھایا تو وہ اپنے ڈیڈ کی ناراضگی کا سن پھر سے رو پڑی۔ خضر اس کے آنسو دیکھ تڑپ گیا۔ اور اسے کھینچ کر اپنے سینے میں بھینچا۔
آپ فکر مت کریں نا علیزے،، کچھ تو وقت دیجیۓ مجھے،، میں سب ٹھیک کر دوں گا،،،
خضر نے اس کی کمر سہلائی۔
خضر،، میں ڈیڈ کی ناراضگی برداشت نہیں کر سکتی،،، وہ آنسو بہائے گئی۔
تو آپ کو کیا لگتا ہے چھوٹے پاپا سکون میں ہوں گے،، کتنی تکلیف پہنچائی علیزے آپ نے انھیں،، وہ کتنی تکلیف میں ہوں گے جانتی ہیں ناں آپ،،
خضر کے کہنے کی دیر تھی اس کے رونے میں اضافہ ہی ہوا۔
خضر پلیز مجھے ڈیڈ کے پاس لے جاؤ،،،
اس نے اس کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ملتجی لہجہ اختیار کیا۔ خضر نے نرمی اور عقیدت سے اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھے۔ اور وہ قیمتی موتی اپنے لبوں سے چنے۔
علیزے آپ رونا بند کریں،، یہ آنسو آپ کے چہرے پر نہیں مجھے اپنے دل پر گرتے محسوس ہوتے ہیں،، تو آنسو بہانہ بند کیجئے،، میں کرتا ہوں چھوٹے پاپا سے بات،، اگر مزید انھیں ناراض نہیں کرنا تو اب آپ کو ان کی بات ماننی ہی پڑے گی،، ان کی پرمیشن کے بغیر آپ ادھر سے باہر نہیں نکلیں گی،، آئی بات سمجھ میں،،،
خضر نے اسکا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرا تو وہ اثبات میں سر ہلا گئی۔
چلیں اب اچھی بچی کی طرح اپنے شوہر کو مارننگ کس دیں،، غریب کی دعا لگے گی آپ کو،، اور آپ کے تمام مسائل چٹکیوں میں حل ہو جائیں گے عامل بابا کی دعا سے،،
اسنے گردن اکڑا کر کہا تو روتے روتے علیزے کی بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی۔ خضر نے بغور وہ ہنسی کی جلترنگ سے اپنی روح میں کلیوں کو چٹختے محسوس کیا۔
جہڑا رنگ پتاسے دا
اوہی رنگ تیرے ہاسے دا
خضر مسکرایا۔ اور شعر پڑھتے خمار آلود نگاہوں سے اسے تکتے اپنے انگوٹھے سے اس کا نچلا لب رب کیا۔
مارننگ کس نہیں مارننگ مکے کی کمی ہے اس عامل بابا کو،،،
وہ اس کے پہلو میں مکا رسید کرتی بولی تو اپنی جگہ سے اچھلا۔ مگر پھر بھی زبان کے جوہر دکھانے سے باز نہیں آیا۔
میرے من کے سنہری دھاگے
اے میری تابناک رُوح کے اہم جزو
میرے تخیل کی دھیمی
خوشبو میں تو اندر کہیں مہکتا ہے
تجھے کیا خبر اے عطرِ پاش
تیرے مسحور کن رویے کی پاداش میں
جانے کتنی دیر میری آنکھیں تجھے
دیکھنے کی چاہ میں سُلگتی رہتی ہیں
اے میرے تخیل کی خوشنما بہار
تُو میرے تخیل کیطرح میرے قریب رہا کر
تیرے ہونے سے میرے ہونے کا وجود قائم ہے
خضر نے جزب کے عالم میں نظم پڑھ کر اسے اپنا حال دل سنا ڈالا۔ علیزے نے نگاہیں جھکائیں اور یہ لہجہ یہ الفاظ ان الفاظ میں چھپا جنون پوری شدت سے محسوس کیا۔ اس کا لہجہ، لمس، قربت اور جنون نے علیزے کو بھی اس سے محبت کرنے پر اکسا دیا تھا۔ تبھی پہلی پیش قدمی کرتے اس نے اس کے گال پر اپنے لب رکھے تھے۔ خضر گہرا مسکرایا۔ علیزے نے اس کا ایک ایک وجاہت بھرا نقش چوم لیا۔ وہ سکون سے بیٹھا یہ پیش قدمی قبول کیے گیا۔
مگر جب لبوں کی باری آئی تو وہ گھبرا کر پیچھے ہٹنے لگی مگر خضر نے اسے یہ گستاخی کرنے نہیں دی۔
ادھورا کام مکمل کریں مسز،، نہیں تو ناں آج آپ کہیں جا پائیں گی اور نا میں یہاں سے ہل پاؤں گا،،
خضر نے اطمینان سے کہا تو علیزے کی گھبراہٹ میں اضافہ ہی ہوا۔
خضر تنگ مت کرو اور اٹھو پلیز،،
وہ روہانسی ہوئی۔
بلکل نہیں مارننگ کس،،،
وہ ڈھیٹ بنا۔ علیزے بری طرح جھنجھلائی۔ تب اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اس نے نرمی سے ان عنابی لبوں کو چھوا اور فورا پیچھے ہٹی۔ مگر خضر نے اسے پیچھے ہٹنے نہیں دیا اور ایک مرتبہ پھر اس کی سانسوں پر دسترس حاصل کی۔
آ بیل مجھے مار کے مترادف علیزے اس کے قریب آ کر ہی پچھتائی تھی تب سیراب ہو کر وہ پیچھے ہٹا تھا۔
علیزے نے اس کے سینے پر مکے برسائے تو وہ قہقہ لگا کر ہنس پڑا۔
اب اٹھو فریش ہو جاؤ،،،
وہ تلملائی۔
میں تو فریش ہو کر ہی دوبارا لیٹا تھا مسز ،، اب اس سے پہلے میری دوبارا آپ پر نیت خراب ہو کچن میں جائیے کچھ کھانے پینے کا بندوبست کیجئے میں اتنا چھوٹے پاپا سے بات کر لوں،،
وہ لاپروائی سے بولا تو علیزے کا دل کیا اس کا سر پھاڑ دے۔ جو اتنی دیر سے اسے بس پریشان کر رہا تھا مطلب وہ اس سب پہلے کا جاگا ہوا تھا اور ابھی کچھ دیر پہلے ہی دوبارا آنکھ لگی ہو گی اس کی۔ علیزے نے اس کے گھنے بال مٹھی میں جکڑ کر کھینچے اور کچن میں بھاگ گئی۔
وہ پہلے تو بوکھلایا مگر پھر دل میں اس بات کا بھی بدلا لینے کا ارادہ کرتا ایشان کا نمبر ڈائل کرنے لگا۔۔
____________________________
مس فریال نے اسے فون کر کے بلایا تھا۔ وہ اپنے کمرے میں تیار ہو رہی تھی۔ ہلکا سا دروازہ کھول کر شفا اندر داخل ہوئی تو اسے سر تا پا دیکھا۔ عجیب پھیکا سا حلیہ تھا۔ ہاف وائیٹ سادہ سے ٹراؤزر شرٹ میں ہاف وائیٹ ہی دوپٹے کے اوپر بلیک شال۔ شفا اندر داخل ہوئی تھی۔
کیا کر رہی ہو معجزا،،؟
ڈاکٹر فریال نے بلایا ہے مما،، ہاسپٹل جا رہی ہو،،، ہاتھوں پر لوشن لگاتے وہ مصروف سے انداز میں بولی۔
جو سمیع بابا نے کپڑے دئیے تھے رحاب مما نے بھیجے تھے وہ سب کدھر ہیں معجزا،،
شفا اس کے قریب چلی آئی۔
وہ تو ڈریسنگ میں پڑے ہیں،، میں بابا سے ناراض ہو گئی تو وہ تو کھول کر بھی نہیں دیکھے،،،
وہ نگاہیں جھکا کر شرمندہ سی بولی۔
اچھا مجھے بتاؤ کدھر ہیں،،؟ شفا نے آگے بڑھ کر اس کی ڈریسنگ کھولی۔ تو دیوار گیر ڈریسنگ کے ایک کونے میں وہ ڈھیر سارے شاپنگ بیگز پڑے تھے۔ شفا نے انھیں کھول کر دیکھا اور چھوٹتے ہی اس میں سے ایک سرخ رنگ کی فراک نکالی۔
معجزا جاؤ یہ پہن کر آؤ بیٹا،،،
شفا نے اس کی جانب وہ ڈریس بڑھایا تو معجزا وحشت زدہ سی ہو کر ایک قدم پیچھے ہٹی۔
مما مجھے یہ رنگ نہیں پسند،، مجھے وحشت ہوتی ہے اس رنگ سے،،،
وہ لب بھینچ کر بولی۔
بیٹا سب رنگ اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں،، کوئی بھی برا یا وحشت زدہ نہیں ہوتا،، کتنی بری بات ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی تخلیق شدہ چیز میں چاہے وہ رنگ ہی کیوں نا ہو نقص نکالتے پھریں،،
شفا نے اسے سمجھایا تو اس نے چپ چاپ وہ فراک تھام لی۔ واش روم گئی اور وہ لباس زیب تن کر کے آئی۔
شارٹ سی فراک کے نیچے چست پاجامہ اور گلے پر سلور ہلکا سا کام، اس کے ساتھ کی سرخ شال پر سلور رنگ کی بہت خوبصورت لیس لگی ہوئی تھی۔ وہ کنفیوز سی تھی۔ شفا نے دیکھا اس کے ڈریسنگ پر سنگھار نام کی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔ صرف لوشن، ہئیر برش پیٹرولیم جیلی کے علاؤہ کچھ تھا ہی نہیں۔ شفا نے افسوس سے سر ہلایا اور آخر انھیں شاپنگ بیگز کو ہی کھول کھال کے چیک کیا۔
صد شکر کہ کچھ تو سامان میسر آ ہی گیا۔
شفا نے اس کے سادہ شفاف چہرے پر کریم لگا کر چاکلیٹ براؤن بڑی بڑی آنکھوں میں ہلکا سا کاجل ڈالا۔ جب ہونٹوں کی باری آئی تو وہ مچل گئی۔
مما پلیز،، مجھے یہ سب اچھا نہیں لگتا،،
لگنے لگے گا انشاء اللہ،،، مجھے تو اپنی بہو کو بنے سنورے دیکھنا ہے ناں،،
شفا نے اس کے نا نا کہنے کے باجود ہلکا سا پنک گلوز اس کے لبوں پر سجا دیا۔ بس اتنی سی تیاری میں ہی وہ چاند اور چاکلیٹ مکس ٹکڑا لگ رہی تھی۔ تیاری مکمل تھی وہ اس سادگی میں بھی آسمان سے اتری اپسرا لگ رہی تھی یا شاید شفا اسے اپنے بیٹے کی نگاہ سے دیکھ رہی تھی۔ وہ جلدی سے شال اوڑھ کر باہر نکلی۔ وہ کنفیوز سی تھی مگر پھر بھی جزا ٹرسٹ کا گراؤنڈ پار کر کے ہاسپٹل کے طویل وعریض ہال میں داخل ہوئی۔
سامنے سے ڈاکٹر انعم آتی دکھائی دیں تو اسے دیکھ کر اپنی جگہ پر قدم منجمد ہوئے تھے۔
ڈاکٹر انعم کیا آپ نے میم فریال کو کہیں دیکھا ہے،،؟ معجزا نے سامنے سے آتی ڈاکٹر انعم سے ہی پوچھ لیا مگر وہ تو ٹکٹکی باندھے آج اسے دیکھنے میں مصروف تھی
(یہ آج ہر کوئی اسے اس شخص کی نگاہوں سے کیوں دیکھ رہا تھا۔)
وہ کانفرنس روم کی جانب گئی ہیں،،،
ڈاکٹر انعم نے جان بوجھ کر اسے کانفرنس روم کی جانب بھیجا۔ ڈاکٹر انعم کی سوچ کے مطابق آج اس شخص کی محبت کو وہ کچھ دیکھنا ہی چاہیے جس کی وجہ سے سامنے کھڑی نازک دل لڑکی کے دل سے اس کا خوف ہمیشہ کے لیے جاتا رہے گا۔
بہت شکریہ،،
معجزا کہتی اپنی بکس اور نوٹ بکس لیے کانفرنس روم کی جانب گئی۔ کوریڈور سے گزرتے وہ بری طرح ٹھٹھکی تھی۔ وہ تلاوت کی روح پرور آواز تھی۔ وہ جانتی تھی یہ وہی ہے جو تلاوت کر رہا ہے۔ مگر اس کے قدم پھر بھی رکے نہیں تھے۔ وہ کانفرنس روم تک آئی تھی اور وہاں بڑی گلاس وال کے پار ایک عجیب اور حیرت انگیز نظارا دیکھنے کو ملا۔
وہ اسلام کے عظیم الشان علماء کرام اور سکالرز تھے جو ڈائس کے پاس پڑے ٹیبل کی چئیرز پر بیٹھے اس کی تلاوت آنکھیں بند کر کہ پوری وجدانیت سے سن رہے تھے۔ سورت محمد کی تلاوت کی جا رہی تھی۔ وہ چپکے سے کانفرنس روم میں داخل ہو کر کرسیوں کی سب سے پچھلی رو میں بیٹھ گئی۔ معجزا کی آنکھیں بھی خود بخود بند ہو گئیں تھیں۔ اور وہ لوگ تلاوت یوں سن رہے تھے جیسے ان کی زندگی کے آخری لمحات ہوں اور وہ یہ تلاوت اپنی روح میں بسا کر آخری رخت سفر باندھنا چاہتے تھے۔ پہلی رو میں بیٹھے پاشا ابراہیم کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہہ رہے تھے۔ رقت آمیز تلاوت قرآن پاک تھی۔ سورت محمد مکمل ہوئی تو فضا سبحان اللہ ماشااللہ کی صدائوں سے مہک گئی۔
امن نے مسکرا کر اپنے استاد محترم جناب ڈاکٹر محمد صالح کی جانب دیکھا۔ بلیک ڈنر سوٹ میں سرخ و سفید رنگت مردانہ وجاہت کا شہکار نورانی چہرہ، اور سر پر آج گرے کلر کی جالی دار ٹوپی پہنے ہوئے وہ عام دنوں سے بہت بہت خاص لگ رہا تھا۔
ماتھے پر محراب بڑی شان سے ایستادہ اپنی پاکیزہ چھب دکھلا رہا تھا۔
اب سب علماء کرام باری باری امن کے بارے میں کوئی نا کوئی دلچسپ بات یا واقع سنا رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد صالح نے بتایا کہ وہ ان کا چہیتا طالب علم رہا ہے۔ ڈاکٹر فاخر نے بتایا کہ کس طرح علم کی تلاش میں وہ ان کے ساتھ ملکوں ملکوں پھرا سفر کیا۔۔ سب اس کے اخلاق و کردار اور پرہیز گاری سے متعلق تعریفوں میں رطب اللسان تھے۔
تب قاری محمد طیب نے امن کی جانب دیکھ کر اپنے مائیک میں کہا۔
یار دیر تو بہت ہو رہی ہے،، مگر کیا کریں خوبصورتی ہی اتنی ہے کہ دل نہیں بھرتا،، اب یہاں آئیں ہیں اور تمھاری آواز میں آذان نہیں سنیں،، ایسا تو ہو نہیں سکتا،، ایک بس میری فرمائش پر آذان سنا دو،، پھر بس رخصت لیں گے،،،
اتنے میٹھے لہجے میں فرمائش کی گئی تھی کہ سب مسکرا دئیے امن نے دھیمے سے اثبات میں سر ہلایا اور گلا کنکھار کر ایک نگاہ اپنے قارئین پر دوڑائی۔ اس کا دل دھک سے رہ گیا جب پہلی رو میں پاشا ابراہیم پر نظر پڑی اور انھیں کے پیچھے آخری قطار میں سر تقریباً بہت نیچے جھکائے اس معصوم وجود پر۔
امن کی اپنی آنکھیں نم ہوئیں تھیں۔ تب بہت ہی زیادہ رقت آمیز لہجے میں اس نے اذان دینا شروع کی۔ ایسا روح پرور محفل تھی کہ سب کے رونگٹے سے کھڑے ہو گئے تھے اور سب کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی تھی۔
اذان مکمل ہوئی۔ سب نے بے اختیار ماشاءاللہ کہا تھا۔ اور درود وسلام پڑھا۔
کانفرنس اختتام پزیر ہوئی۔ سب علماء کرام آپس میں خوش گفتاری میں مصروف تھے۔ آہستہ آہستہ سب ڈاکٹرز نرسز جنھوں نے کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی واپس جانے لگے۔
معجزا جیسے اپنی سیٹ پر ہی ساکت ہو گئی تھی۔ حیرت در حیرت تھی۔ اگر صرف تلاوت کی بات ہوتی تو وہ اس دن سے اس بات کو جان بوجھ کر قبول ہی نہیں کر پا رہی تھی کہ وہ جو اس کا گناہ گار تھا وہ اتنا متقی و پرہیز گار ہو سکتا تھا کہ اس کی تلاوت کی آواز سے ہی وہ عشق کر بیٹھے۔ مگر اب جو آپنی آنکھوں سے دیکھا اور سنا تھا معجزا تو یوں گویا کاٹو تو بدن میں لہو نہیں والا حساب تھا۔
پاشا ابراہیم اپنی جگہ سے اٹھا تو نظر سر جھکائے بیٹھی معجزا پر پڑی۔ وہ تیزی سے اٹھ کر معجزا تک آیا تھا۔۔
گڑیا،،، پاشا نے پکارا۔
بڑے پاپا،،، وہ بوکھلائی تھی۔
تب پاشا نے اس کا ہاتھ تھاما اور اسے لے کر چھوٹے سے سٹیج کی جانب آیا۔
امن نے پاشا ابراہیم اور ان کے پیچھے آتی اس رگ جاں کو ملاحظہ کیا۔ جس کا رنگ و روپ آج اسے چاروں خانے چت کر گیا تھا۔ وہ جانتا تھا وہ اس سے ڈرتی ہے اسی لیے اپنی نگاہوں کو کنٹرول میں کیے رکھتا مگر آج اس پر سے نگاہیں ہٹانا امن آریان پاشا کو دنیا کا مشکل ترین کام لگ رہا تھا۔
پاشا ابراہیم اسے لئے علماء کرام تک آئے جو سٹیج سے نیچے اتر کر اب واپسی کے لیے امن سے الوداعی کلمات ادا کر رہے تھے۔
اس سے ملیں ڈاکٹر صالح صاحب،، یہ آپ کے چہیتے شاگرد کی بیوی ہے،، آپ کی بہو،،، دعا دے دیجئے کہ یہ ہمیشہ خوش رہے،،
پاشا ابرہیم نے کہا تو سب اس کی جانب متوجہ ہوئے جو حجاب سٹائل سرخ دوپٹہ لیے نگاہیں جھکائے پاشا ابراہیم کے پہلو میں کھڑی تھی۔ سب علماء نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا اور خوش رہنے کی دعا دی۔
بہت خوش قسمت ہو بیٹی جو اتنا پرہیز گار شوہر نصیب ہوا ہے،، تم تو روز ہی اس سے تلاوت سن لیتی ہوگی ہمیں دیکھو یہ موقع کبھی کبھار ہی ملتا ہے،، ڈاکٹر صالح نے کہا تو معجزا نے پہلو بدلا۔ قاری طیب نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا۔
اللہ نصیب اچھے کرے،، نیک اولاد سے نوازے،، اور بیٹی ہر نماز میں دعا مانگا کریں کہ آپ کے بچے بلکل اپنے والد جیسے بنیں،،
سب نے یک زبان ہو کر آمین کہا تھا۔ امن بلیک ڈنر سوٹ میں اپنی پینٹ کی پاکٹس میں ہاتھ ڈالے اپنے بوٹ کو گھورے گیا۔
آئیے میں آپ کو باہر تک چھوڑ دوں،،
پاشا، سوہم خان اور کبیر ان کے ساتھ باہر کی جانب بڑھے۔ ۔
معجزا کو سمجھ نا آیا وہ کیا کرے۔ وہ وہیں کھڑی اپنے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتی رہی اس انتظار میں کہ شاید وہ وہاں سے خود چلا جائے۔ وہ کہاں جائے؟ آخر کہاں
کیا اس دنیا کا کوئی ایسا کونہ کھدرا تھا جہاں پہ جا کر وہ اس ہولناک واقع کو بھول جاتی جس نے اس کی پوری زندگی برباد کر دی تھی۔ اسے مکمل طور پر تباہ و برباد کر ڈالا تھا۔ کاش کوئی ایسی جگہ ہوتی۔ اس کے گلے میں ایک پھندا سا اٹکا تھا۔ وہ خود کو دنیا کی نگاہوں سے اوجھل کر لینا چاہتی تھی۔
مگر اس دیوانے کی پھر نگاہیں بے اختیار ہوئیں تھیں۔ وہ اس دشمن جان کا دایاں رخ دیکھ سکتا تھا۔
کوکومو،، کیا تم یہ دعا مانگو گی کہ ہمارے بچے،،،
امن کی روانی سے چلتی زبان کو یک دم بریک لگی۔
"میرا مطلب ہے کہ کوئی انسان میرا جیسا ہو،،
(امن اس کے گلابی ہاتھوں کی بے چین سی حرکت پر نگاہیں جمائے ہوئے سنجیدگی سے پوچھ بیٹھا۔ امن نے اس کی روح پر لگے ٹانکوں کا ایک سرا پکڑا اور تمام بخیے ادھیڑ ڈالے تھے۔) معجزا کی آنکھوں کے سامنے دھند سی چھائی تھی۔ اب یہاں ٹہر پانا عذاب تھا تبھی وہ وہاں سے تیزی سے نکلی تھی۔ مگر آنکھوں کے سامنے چھائی دھند کے باعث بے ترتیب ہوئی کرسیوں میں الجھ کر زمین پر گری۔ پاؤں کی چھوٹی انگلی پر اس شدت کی ٹھوکر لگی تھی کہ خون بہنے لگا تھا۔
معجزا،،،،،،
امن نے بے چین ہو کر پکارا۔ بغیر سوچے سمجھے آج اس کی کمر کے گرد بازو حمائل کر کے اسے زمین سے اٹھایا تھا۔
چچ،،چھوڑہں مجھے،،،،،
معجزا خوف سے سفید پڑ گئی۔ امن نے اذیت کی انتہا سے اپنے جبڑے بھینچ لیے۔
جاری ہے۔۔۔

  S3 of Bloody Love  🔥By  Episode 31.. 3rd generation of executioners ❤️ایشان اپنے کیبن میں بیٹھا کسی پیشنٹ کی فائل کھول...
03/10/2026

S3 of Bloody Love 🔥
By
Episode 31.. 3rd generation of executioners ❤️
ایشان اپنے کیبن میں بیٹھا کسی پیشنٹ کی فائل کھولے اس کی کیس ہسٹری چیک کر رہا تھا کہ دروازے پر ہلکی سی دستک ہوئی۔
کم ان،،
ایشان نے اجازت دی تو دروازے پر خضر کو دیکھ کر اسے حیرت ہوئی۔
آؤ خضر،،، کوئی کام تھا،،،
ایشان اس کی جانب متوجہ ہوا۔
نہیں چھوٹے پاپا خیرت تو بلکل بھی نہیں ہے،،،۔ خضر نے بے حد سنجیدگی سے ایشان کو کہا تو ایشان بے تحاشا چونکا تھا۔ خضر جو کہ وائیٹ پیلس سب سے زیادہ شرارتی اور چلبلا تھا ہر وقت ہنستا ہنساتا اس کے چہرہ پر اتنے سرد و سپاٹ تاثرات تھے کہ ایشان بھی کچھ لمحوں کے لیے تو پریشان ہی ہو گیا۔
آؤ بیٹھو،، کیا بات کیا ہے بتاؤ مجھے،،،
ایشان نے فائل بند کی۔ خضر سامنے کرسی پر بیٹھا۔اس کے ہاتھ میں ایک پیپر بھی تھا۔
آپ سے ایک چھوٹا سا سوال پوچھنے کی گستاخی کرنا چاہتا ہوں چھوٹے پاپا،، مجھے آپ بتائیں کہ اس وقت آپ کی صاحبزادی پر سب سے زیادہ کس کا حق ہے،،،
ایشان نے اس عجیب وغریب سوال پر خضر کی جانب حیرت سے دیکھا جس کے لہجہ میں ایک ان دیکھی تپش سی تھی مگر وہ ادب سے ٹیبل پر نگاہیں جمائے بیٹھا تھا۔
ظاہر ہے تمھارا یعنی اس کے شوہر کا اس پر سب سے زیادہ حق ہے،، اب ایک سوال میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ تمہید باندھنے کا یا گھما پھرا کر بات کرنے کا کیا مقصد ہے خضر،، یار تکلف چھوڑو اور ٹو دی پوائنٹ بات کرو ،، ہوا کیا ہے آخر،،؟
میں صرف اتنی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ میرے علم میں لائے بغیر آپ نے اس چیز کی اجازت دے کیسے دی علیزے کو،،،
خضر نے وہ پیپر ایشان کے ہاتھ میں تھمایا جسے ایشان نے تھام کر بڑی تیزی سے کھول کر دیکھا۔ مگر اگلے لمحے ایشان کی آنکھیں حیرت سے پھیل چکیں تھیں اور خضر سمجھ گیا کہ اس کا اندازہ بلکل درست ہے کہ یقینا اس بات کا علم ایشان کبیر کو بھی نہیں تھا۔۔
اس پیپر پر میرے سائن موجود ہیں،، مگر یہ اس پیپر پر کیسے آئے مجھے علم نہیں،، یعنی یہ سائن نقلی ہیں،، اور مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا،، یہ مجھے ابھی پتہ چلا جس کے لیے میں علیزے کو کبھی معاف نہیں کروں گا،،، وہ میڈیسن کا ایک ڈوز لے چکی ہے باقی کے دو باقی ہیں،، مجھے اس سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اپنے بڑوں کے ہوتے ہوئے اتنی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرے گی،،
سیکنڈز لگے تھے ایشان کے ماتھے کی رگیں پھولنے میں۔ سوچا نہیں تھا وہ جو اپنی چھوٹی سے چھوٹی بات اس سے شئیر کرتی تھی اب یوں ایشان کبیر کے نقلی سائن لے کر اپنی پوری زندگی سے کھیل جائے گی۔
چھوٹے پاپا،، میں اب اس معاملے کو اپنے طریقے سے ہینڈل کرنا چاہتا ہوں اور میں یہ ہینڈل کر بھی لوں گا،، مگر مجھے آج ہی بلکہ ابھی ،اسی وقت رخصتی چاہیے،،،
خضر نے کہا تو ایشان نے خطرناک حد تک سنجیدگی لیے ہوئے چہرے کے ساتھ اپنا فون نکال کر ایک نمبر ڈائل کیا۔
اسلام وعلیکم ڈیڈ،، خیریت،،،
علیزے کی مصروف سی آواز آئی۔
ہاں میرے کیبن میں آؤ،، ابھی اور اسی وقت،،
یس ڈیڈ،،،
علیزے کا ماتھا ٹھنکا۔ مگر فون رکھ کر فورا فارمیسی سے ایشان کے کیبن کی جانب نکلی۔ اتنی دیر میں خضر نے ارشن کو ایک چھوٹا سا میسج سینڈ کیا تھا جس پر اوکے کی مہر لگا دی گئی۔ تقریباً پانچ منٹ میں وہ ایشان کے کیبن میں تھی۔ مگر وہاں خضر کی موجودگی اور ان دونوں کے چہرے کے اتنے عجیب تاثرات دیکھ کر وہ چونکی ضرور مگر نارمل رہی۔
خضر ایک نظر اسے دیکھا جو ٹی پنک پاجامے کے اوپر ٹی پنک شارٹ سی فراک میں ڈاکٹری کورٹ پہنے سکارف گلے میں باندھے منہ پر ماسک لگائے کافی فریش فریش سی لگنے کی کوشش کر رہی تھی۔
یس ڈیڈ،،،
علیزے میں نے تمھیں تین منتھ کے لیے تمھاری جاب سے سسپینڈ کیا،، اور ابھی اور اسی وقت تمھارے شوہر کو تمھاری رخصتی دی،، خضر لے جاؤ اسے یہاں سے،،،
الفاظ تھے کہ بم دھماکے۔ علیزے اپنی جگہ پر جم سی گئی تھی۔
لیکن ڈیڈ،،،
وہ بلند آواز میں بولنے لگی جب اتنی ہی تیزی سے ایشان نے اس کی بات کاٹ دی۔ مگر وہ علیزے کی جانب متوجہ نہیں تھا۔
خضر مجھے ایک سیریس پیشنٹ کی کیس ہسٹری چیک آؤٹ کرنی ہے،، اور بھی بہت سارے کام ہیں،، اپنی بیوی کو لے جاؤ یہاں سے،، ٹائم نہیں میرے پاس بحث کا،،،
ایشان نے دانت پیس کر خضر سے کہا تو وہ اپنی جگہ سے اٹھا۔
ڈیڈ یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ،، سسپینڈ،، میں نے کیا کیا ہے آخر،،،
وہ چلائی۔ ایشان نے خضر کو گھورا۔ وہ اٹھ کر علیزے کی جانب بڑھا۔
اے خبردار،، دور ہٹو،،میں کہیں نہیں جاؤں گی،، ڈیڈ بتائیں مجھے ہوا کیا ہے،،
خضر لے جاؤ اسے یہاں سے ،،میں شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا اس کی،،
ایشان دھاڑا۔ علیزے جو ایشان کے قریب آئی تھی اچھل کر ایک قدم پیچھے ہٹی۔ خضر نے اس کی کلائی دبوچی اور اسے لے کر باہر نکلتا چلا گیا۔ وہ احتجاج کرتی رہی۔ ہاسپٹل تھا زیادہ شور تو نہیں مچا پائی مگر جیسے ہی خضر نے اسے اپنی گاڑی میں دھکیلا۔ وہ بلبلا اٹھی۔
خضر تمھارا دماغ خراب ہو گیا ہے،،،، ہمت کیسے ہوئی تمھاری مجھے یہاں لانے کی،، میں تمھاری جان لے لوں گی،،، کیا کہا تم نے ڈیڈ سے،، مجھے کیوں سسپینڈ کیا انھوں نے،،،
وہ خضر کے دست گریبان ہوئی۔
خضر نے سنجیدگی سے اسے واپس گاڑی میں دھکیلا اور جلدی سے آ کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ۔ اس سے پہلے وہ روتی جھلاتی پھر گاڑی سے اترتی۔ خضر نے گاڑی سٹارٹ کی تھی۔ گاڑی اب ہائی وے پر رواں دواں تھی۔ اور وہ سسپینڈ کیے جانے اور اپنے ڈیڈ ایشان کی اس ناراضگی کی وجہ سے سسکتی رہی۔ اس نے بارہا خضر سے پوچھا کہ بات کیا ہے مگر وہ اپنے ہونٹوں پر خاموشی کے قفل لگائے بیٹھا تھا۔ مجال ہے جو بول کہ دیا ہو۔ بلکہ جان بوجھ کر اسے اگنور کر رہا تھا۔
خضر کی کوشش تھی کہ وہ اپنا غم وغصہ ضبط کر جائے جو کسی صورت کنٹرول میں رہنے کا نام نہیں لے رہا تھا تبھی وہ خاموش تھا بہت خاموش۔
مگر یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کے آنے سے پہلے کی خاموشی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتی تھی۔
گاڑی ایک جھٹکے سے رکی تھی۔ علیزے نے سر اوپر اٹھا کر دیکھا تو ایک مرتبہ پھر خود کو ابراہیم ہاؤس کے باہر پایا۔
اترئیے،،، سنجیدگی سے کہا گیا۔
نہیں مجھے یہاں نہیں جانا،، مجھے شرافت سے وائیٹ پیلس چھوڑ کر آؤ خضر،،،
وہ غرائی۔
دماغ خراب مت کیجیے علیزے،، اترئیے،،،
وہ دانت پیس کر بولا تھا۔ اور گاڑی سے اترا۔ مگر علیزے ٹس سے مس نا ہوئی۔ خضر نے گاڑی کا دروازا کھولا۔
باہر آئیں گاڑی سے،،،
خضر نے کہا۔ علیزے نے تیزی سے گاڑی سٹارٹ کی اور دروازہ لاک کرنے کی کوشش کی جو کہ خضر نے آسانی سے ناکام بناتے ہوئے علیزے کو گاڑی سے باہر گھسیٹا۔ وہ اب جارحانہ تیور لیے اسے کلائی سے دبوچ کر اندر لایا اور لاونج میں دھکیل کر ڈور لاک کر کے واپس چلا آیا۔
علیزے جانتی تھی ابراہیم ہاؤس کا سکیورٹی سسٹم کوئی نہیں توڑ سکتا ہے۔ اس نے پرانے پاسورڈ لگانے کی کوشش کی مگر وہ تبدیل کر دئیے گئے تھے۔ اب اس کا یہاں سے جائے فرار ڈھونڈ پانا ناممکن تھا۔
_______________________________
یہ آج سے ہفتے بھر پہلے کی بات تھی جب ہاسپٹل میں ایک تھیلیسیمیا کی پیشنٹ آئی۔ وہ تیرہ چودہ سال کی چھوٹی سی بچی تھی۔ وہ سب ہاسپٹل میں موجود تھے۔ اور بچی کی جان بچانے کو خون کی اشد ضرورت تھی۔ تب بچی کا خون صرف علیزے کے خون او نیگٹو سے میچ کیا۔
اس وقت خضر ہاسپٹل میں موجود تھا مگر یہ بات علیزے کے علم میں نہیں تھی۔
بات تو تب بگڑی جب علیزے نے تمام ڈاکٹرز کے سامنے خون دینے سے صاف صاف منع کر دیا اور بہانہ یہ گھڑا کہ وہ کافی کمزوری محسوس کر رہی ہے۔ یہ بات خضر کے دل و دماغ میں آکٹوپس کی طرف چمٹ گئی تھی کہ ایک مرتی ہوئی مریضہ کو علیزے نے خون دینے سے انکار آخر کیوں کیا؟
کیونکہ وہ تو لیڈی ایکسکیوشنر تھی اگر بس چلتا تو اپنی سانسیں بھی کسی کو بچانے کی خاطر دان کر دیتی۔
اس کے بعد ہاسپٹل میں ہی دو تین دفع وہ چکرا کر گرتے گرتے بچی۔ اور جب ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کرنے کی کوشش کی تو وہ وہاں سے صاف آئیں بائیں شائیں کر کے بہانہ کر کے بھاگ نکلی۔
اب تو خضر کو یقین ہو چکا تھا کہ ضرور کچھ گڑبڑ ہے۔ تب اس نے بڑی خاموشی سے رات کو اسے نیند میں سوتے ہوئے بیہوش کر کے اس کے خون کے سیمپل لیے تھے۔ پھر اس کا مکمل ٹیسٹ کروائے۔
اس کے سر پر یہ انکشاف بم بن کر گرا کہ علیزے کے خون میں کسی میڈیسن کی ڈرگ کے سیمپل موجود تھے۔
مزید انکوائری کرنے پر پتہ چلا کہ محترمہ نے کسی فارما انٹرنیشنل کمپنی کی میڈیکل ٹیم کو ایڈز جیسی خطرناک بیماری کے لیے بنائی گئی اینٹی ڈوٹ میڈیسن کو خود پر ٹیسٹ کرنے کے لیے خود کو ڈونیٹ کر دیا ہے۔ جانوروں پر تو وہ ٹیسٹ ہو چکے تھے اور میڈیسن کامیاب بھی ہو چکی تھی مگر وہ میڈیسن کسی انسان پر ابھی ٹیسٹ نہیں ہو پائی تھی۔ وہ میڈیسن اثر انداز ہو نا ہو۔ مگر اس کے بہت سارے سائیڈ افیکٹس بھی ہو سکتے تھے۔ وہ جان سے جا سکتی تھی۔ اس ڈونیشن پیپر جس پر اس کے اور اس کے گارڈین کے سائن ہونے تھے اجازت نامے کے طور پر اس پر صاف صاف لکھا تھا کہ وہ اس ٹیسٹ سے جان سے بھی جا سکتی تھی۔ یا کسی اور سائیڈ ایفیکٹ کی صورت میں کبھی ماں نا بن پاتی۔ کوئی اور خون کی خرابی ۔ یا سر کے سارے بال گر جاتے۔
یا ایسا کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ تین ڈوز میں سے وہ ایک ڈوز بغیر کسی کو بتائے، بغیر کسی کے علم میں لائے جعلی سائن کر کے بڑی آسانی سے لے چکی تھی۔
خضر نے علیزے کا سائن شدہ وہ ایگریمنٹ حاصل کر لیا تھا وہ پیپر اور اس کی میڈیکل رپورٹ جو کچھ دیر پہلے ایشان کو دکھائے تھے۔
ان کے ہاسپٹل کی فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ہونے کی وجہ سے اتنی غیر زمہ داری کا ثبوت دینے پر ایشان نے اسے سسپینڈ کر دیا تھا۔ اور خضر نے زبردستی ہی سہی رخصتی لے ہی لی۔۔ اب اس نے اپنے طریقے سے اس کا مزاج درست کرنے کی ٹھان لی تھی۔۔ _____________________________
ایشان نے ایک میڈیکل ٹیم خضر کے ساتھ ابراہیم ہاوس بھیجی تھی۔ رات کے تقریباً دس بجے کا وقت تھا وہ اندر لاونج میں داخل ہوئے تو وہ جو سامنے صوفے پر گھٹنوں میں منہ دئیے بیٹھی تھی خضر کو اور جانے پہچانے چہروں کو اندر آتا دیکھ بری طرح چونکی۔
وہ لوگ اسی کے قریب آئے تھے۔ ایک ڈاکٹر نے اپنی کٹ نکال کر ایک انجیکشن نکالا۔
یہ سب کیا ہو رہا ہے خضر،،،
علیزے چونکی تھی۔ مگر اسے کچھ بھی کہنے اور سننے کا موقع دئیے بغیر خضر نے علیزے کو پکڑا تھا۔
یہ کیا ہو رہا ہے خضر چھوڑو مجھے،،
وہ مچلی۔ مگر خضر کی پکڑ میں اس قدر سختی تھی کہ وہ اس کے بازوؤں میں پھڑپھڑا کر رہ گئی۔ ڈاکٹر نے علیزے کے بازو میں انجیکشن لگایا اور اوکے کا سگنل دیا۔ خضر نے اثبات میں سرہلا کر انھیں چلے جانے کی اجازت دی۔ علیزے پھٹی پھٹی نگاہوں سے خضر کو دیکھے گئی جو اب کچن کی جانب گیا تھا۔ اور پیکڈ فوڈ گرم کر کے ٹرے تیار کر کے لایا۔
خضر مجھے جانے دو یہاں سے نہیں تو آج میں تمھارا خون پی جاؤں گی،،،
خضر نے ٹرے ٹیبل پر رکھی اور علیزے نے آ کر اس کی شرٹ اپنی مٹھیوں میں دبوچی۔
پی جائیں،، اور ویسے بھی میں چاہتا ہوں کہ آج رات آپ میری شہہ رگ جتنے قریب آ جائیں،،،
چہرہ بے تاثر تھا مگر لہجہ اس قدر معنی خیز اور سرسراتا سا تھا اوپر سے خضر کی شہادت کی انگلی نے اس کی کنپٹی سے لے کر گردن اور پھر دل کے مقام تک کا سفر کیا تو علیزے کرنٹ کھا کر اس سے دور ہٹی تھیں۔
مگر خضر نے اس کی کلائی دبوچ کر اسے صوفے پر بٹھایا تھا۔
کھانا کھائیں،،،
مجھے نہیں کھانا،،
لگتا ہے آپ میری قربت کے لیے کچھ زیادہ ہی مچل رہی ہیں تبھی آپ کو روم میں جانے کی جلدی ہے اور اسی لئے ہی شاید کھانا بھی اچھا نہیں لگ رہا،،،
ایک مرتبہ پھر خضر نے اسی لہجے میں ٹونٹ مار کر علیزے کو سر تا پا سلگا کر راکھ کیا تھا شاید۔
خضر اپنی حد میں رہو،،،
وہ چلائی۔
میری حدود آپ کے وجود کے پیر کے ناخن سے شروع ہو کر سر کے بالوں پر ختم ہوتی ہیں تو یقین رکھیں میں اپنی حدود میں ہی ہوں ان سے تجاوز کبھی نہیں کروں گا،،،
خضر نے پھر پینٹ کی پاکٹس میں ہاتھ ڈالے سکون سے کہا تھا۔ صبح کی بھوکی پیاسی اس سے منہ ماری کر کر اور ہلکان ہوئی تو چپ چاپ ٹرے آگے کھسکائی۔ وہ بھی اس کے پاس بیٹھ گیا اور لاتعلق سا بنا خاموشی سے کھانا کھانے لگا تھا۔ کھانا کھا کر وہ کچن میں جا چکا تھا۔
علیزے کھانا کھا چکی تو ٹرے لے کر کچن میں گئی اور اب کی بار اس نے صلح جو لہجہ اختیار کیا تھا۔
خضر مجھے وائیٹ پیلس لے چلو مجھے ڈیڈ سے پوچھنا ہے کہ انھوں نے مجھے سسپینڈ کیوں کیا،،،
کافی پئیں گی،،
سوال گندم جواب چنا کے مترادف خضر نے اطمینان سے پوچھا۔
نہیں،،، تم مجھے وائٹ پیلس لے کر چلو ابھی اور اسی وقت مجھے ڈیڈ سے پوچھنا ہے،، وہ پھر چیخی۔
مجھ سے پوچھ لیں میں بتا دوں گا آپ کو،،، خضر نے کافی کا مگ ہاتھ میں تھاما۔
تم خضر،، تم ایسا کیوں کر رہے ہو میرے ساتھ،، علیزے رونے لگی تھی۔ تب وہ اسے کلائی سے تھام کر اپنے کمرے میں لایا تھا۔ اور اس کمرے کا ماحول دیکھ کر علیزے کی سانس ساکت ہو گئی تھی۔ خضر اسے بیڈ پر بٹھا کر سامنے صوفے پر جا بیٹھا اور کافی پینے لگا۔
تازہ گلابوں سے لدا پھندا وہ کمرا۔ فسوں خیز ماحول۔ بیڈ پر بکھری پتیاں کمرے میں جا بجا رکھی سینٹڈ کینڈل۔ علیزے کو تو تلوؤں پر لگی سر پر بجھی۔ وہ غصے سے تنتناتی اٹھی تھی اور کمرے کی ہر چیز تہس نہس کرنے لگی۔
خضر اطمینان سے صوفے پر براجمان ٹانگ پر ٹانگ رکھے گھونٹ گھونٹ کافی کے تلخ گھونٹ اپنے اندر انڈیل رہا تھا۔ جبکہ وہ چیختی چلاتی روتی سسکتی تازہ پھولوں سے سجائی گئی سیج و مسہری کو تہس نہس کرنے میں مصروف تھی۔۔ کاش کوئی ایسا اسم، کوئی تعویذ ہوتا جو اس پاگل لڑکی کا دل بدل دیتا۔

کوئی ایسا اسمِ اعظم پڑھ !!!
جو اشک بہا دے سجدوں میں !!
اور جیسے تیرا دعویٰ ہے !!!
محبوب ہو میرے قدموں میں !!
پر عامل رک!! اک بات کہوں..!!!
یہ قدموں والی, بات ہے کیا..؟؟؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر !!!
مجھ !! پتھر کی, اوقات ہے کیا.؟؟
خضر نے سرد سی آہ بھری۔ خضر کا یہ اطمینان برقرار رہتا اگر وہ شعلہ جوالا بنی اس کی جانب نا لپکتی۔ ہاتھ کی ایک ضرب سے کپ زمین پر گر کر چکنا چور ہوا تھا۔ اور اس نے بہت اچانک خضر کو گریبان سے گھسیٹ کر اپنے روبرو کھڑا کیا تھا۔
تمھاری ہمت کیسے ہوئی خضر جبران،، ہاؤ ڈئیر یو،، ہوئی کیسے ہمت تمھاری ڈیڈ سے رخصتی کے لیے بولنے کی،، مجھے ابراہیم ہاؤس کے اپنے اس بیڈ روم میں لا کر پھینکنے کی،، نہیں مانتی میں یہ رخصتی،،تو کیا؟ کیا کرو گے تم،،؟ ہاں،، بلکہ مجھے ابھی کہ ابھی ڈائیورس،،،،،
علیزے کے الفاظ نے منہ میں ہی دم توڑا تھا جب سامنے والے شخص نے پچھلی گردن سے اس کے بال اس سختی سے اپنی مٹھی میں جکڑے کہ ایک مرتبہ تو علیزے بھی شاکڈ سٹیٹ میں پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھیں گئی۔
جس کی سرد تاثرات اور پتھریلی نگاہوں نے اسے اپنی جگہ پر ساکت کیا تھا۔ علیزے جھٹپٹائی مگر وہ اسے یونہی بالوں سے کھینچ کر بیڈ کی سائیڈ دراز تک لایا تھا۔ اس میں سے ایک پیپر نکال کر اس کے سامنے لہرایا۔
علیزے کی نگاہ اس پیپر پر پڑی تو وہ سانس لینا بھول گئی تھی یوں اس کا راز کھل جائے گا کسے معلوم تھا۔
اب آپ مجھے بتائیں گی علیزے کہ یہ کیوں کیا آپ نے،، آپ کی جرات کیسے ہوئی یہ کرنے کی،،
وہ حلق کے بل چلایا تھا اور علیزے کو لگا وہ بے جان ہو جائے گی۔ علیزے پل بھر میں جھاگ کی طرح بیٹھ گئی تھی۔ کافی سکون سے خضر کا ہاتھ اپنے بالوں سے ہٹایا تھا۔ خضر کے ہاتھ میں اس کا سائن شدہ پیپر اور میڈیکل رپورٹ تھی۔
میں نے وہی کیا خضر جو ہمارے بڑے کرتے آئے ہیں،، میں نے وہی کیا جو ہم خود کو فراموش کر کے دوسروں کے لیے کرتے ہیں،،
شٹ اپ علیزے جسٹ شٹ اپ،،، یہ تو آپ بھی اچھی طرح جانتی ہیں کہ ہمارے بڑے جو کرتے آئے ہیں وہ سراسر دوسروں کے لئے ہوتا ہے مگر وہ اس سب میں خود کو یا خود سے جڑے رشتوں کو فراموش نہیں کرتے،، آپ کو کیا لگتا ہے آپ کے اس وجود پر صرف آپ کا حق ہے،، بلکل نہیں،،، آپ سے بھی زیادہ آپ کے وجود پر اب میرا حق ہے،، اور آپ یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں،، پھر ہمت کیسے ہوئی چھوٹے پاپا کے نقلی سائن کر کے مجھ سے پوچھے بغیر اتنا بڑا سٹیپ لینے کی،، اپنا پورا وجود ہی ڈونیٹ کرنے کی،،
خضر کے سرد تاثرات اور تلخ لہجہ ملکیت اور حق کی باتیں علیزے کو ہضم نہیں ہو رہیں تھیں۔ مگر اب وہ ہائپر نہیں ہو رہی تھی۔
سمجھنے کی کوشش کرو خضر اگر یہ میڈیسن کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ انسانیت کے لیے کتنا بڑا کام،،،،،،،،،
شٹ اپ علیزے،، آپ یہ سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کر رہی کہ آپ کے وجود پر آپ کے علاؤہ سب سے زیادہ حق آپ کے اپنوں کا ہے، میرا ہے اور سب باتیں ٹھیک ،، وہ ٹھیک باتیں جائیں بھاڑ میں مگر میں آپ کو اپنی زندگی سے کھیلنے کی بلکل اجازت نہیں دوں گا،، بات یہیں پر ختم،،
نہیں بات یہاں ختم نہیں ہوئی خضر میں باقی کی بھی دو ڈوز لینے والی ہوں اور تم مجھے نہیں روکو گے،،،
علیزے نے شہادت کی انگلی اٹھا کر اسے وارن کیا۔
خضر کی برداشت کی ہر حد پار ہوئی تھی۔ تب اس نے آگے بڑھ کر اس کی کمر کے گرد بازو حمائل کیے تھے اس گرفت میں اس قدر شدت اور سختی تھی کہ علیزے بوکھلا گئی تھی۔
وہ کہتے ہیں ناں علیزے کہ اگر دنیا کہ تمام اندھوں کو بینائی دے دی جائے پھر بھی اس دنیا پر دو اندھے رہ جائیں گے،، ایک آپ جنھیں میری محبت میرا عشق میرا جنون نظر نہیں آتا دوسرا میں خود اندھوں کا سردار جسے آپ کے سوا کچھ نظر نہیں آتا،،،
خضر کے شکستہ لہجہ بھیگ چکا تھا۔ اس کے کان میں کہتے اس کے لہجے میں نمی گھلی تھی خضر کے لبوں نے اس کی کان کی لو کو چھوا تو علیزے کی روح فنا ہوئی جیسے۔
خضر چھوڑو مجھے،،، اور اب یہ مت بولنا کہ تم نے یہ سب ڈیڈ کو بھی بتا دیا اسی لئے انھوں نے مجھے سسپینڈ کیا اور ڈانٹا،،،
علیزے نے بے بسی کے احساس سے اس کے کندھے پر مکے برسائے۔
میں ایسا کر چکا ہوں علیزے،،،
خضر کی کہنے پر علیزے کے آنسو خضر کے کندھے پر گرے تھے۔
تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا خضر آئی ہیٹ یو،،،
علیزے اس کی بانہوں میں مچلی اور سسکتی بولی۔
آپ کونسا مجھے پھولوں کے ہار پہنا رہی ہیں علیزے بٹ سٹل آئی عشق یو،،،
خضر نے مزید اسے خود میں بھینچا بے بسی سے اپنے لب کچلتے ہوئے کہا۔
خضر ڈیڈ مجھ سے ناراض ہیں وہ مجھ سے بات نہیں کریں گے،،، وہ مزید رو دی۔ خضر نے اس کی پچھلی گردن کے گرد ہاتھ لپیٹا اور اس کا چہرہ اوپر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں جھانکا تھا۔
اور اگر ایسا ہو کہ میں آپ سے بات نا کروں علیزے اور آپ سے ناراض ہو کر آپ کو اپنی شکل تک نا دکھاؤں،، پھر؟؟؟
کیا تھا ان نگاہوں میں چاہت ،جزبوں اور محبت کا ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندر جن میں علیزے ڈوب ڈوب گئی۔
پھر میں اپنے ہاتھوں سے تمھاری جان لے لوں گی خضر،،،
علیزے نے اس کا گریبان پکڑا اور غرا کر کہا تبھی وہ تلخیہ سا مسکرایا۔
وہ تو آپ لینے ہی والی تھیں علیزے اپنی جان سے کھیل کے،، اچھا ایک بات بتائیں کیا میری محبت، میرا وجود آپ کے لیے اتنا ہی ارزاں ہے کہ آپ نے اتنا بڑا فیصلہ لیتے ہوئے میرے بارے میں سوچا تک نہیں،، ایسا کیوں ہے علیزے؟ کیا میری محبت نے آپ کے پتھر دل پر زرا سا بھی اثر نہیں کیا،، کیا میرے جزبے آپ کے لیے کوئی حثیت کوئی اہمیت نہیں رکھتے،،، کیا میں آپ کے لیے کچھ نہیں ہوں ،، کیا میرے ہونے نا ہونے سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا،، میری محبت سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا،،؟؟
خضر آج اس کی آنکھوں میں جھانک کر پوچھ رہا تھا۔ جزبوں سے چور بھاری بوجھل گھمبیر لہجہ علیزے کو کمزور بناتا چلا گیا۔ یسے بھی وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ کیسے بول سکتی تھی کہ وہ اس کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کے ہونے نا ہونے سے علیزے کو فرق نہیں پڑتا تھا۔ علیزے نے نگاہیں جھکائیں تھیں۔
خضر کو اس کے سوال کا جواب مل چکا تھا تبھی پھر دل کا مدعا کہنے کی ہمت کر پایا۔
یہ آپ کا وجود آپ کے لیے ارزاں ہوگا علیزے،، مگر مجھ سے پوچھئیے اس کی قیمت،، میں بتاؤں کہ میرے لیے کتنی انمول، کتنی خاص، کتنی اہم اور ضروری ہیں آپ،، خود کو دان کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ وجود اس محبت کو دان کیجئیے جسے آپ کے بغیر سانس تک نہیں آتا،،، خود کو اس کے حوالے اس کے سپرد کیجئے ناں جو آپ کے بغیر ایک پل بھی زندہ نہیں رہنا چاہتا،،،
خضر کے بوجھل لہجے نے آج علیزے کو چاروں شانے چت کیا تھا۔ تبھی منہ سے تو کچھ نہیں بول پائی کہ یوں محسوس ہوتا تھا جیسے زبان تالو سے چپک گئی ہے مگر اس کے اگلے عمل نے خضر کی رگ و پے میں سرشاری سی بھر دی تھی کہ وہ خود سپردگی کے عالم میں اس کے سینے میں منہ چھپا گئی تھی۔
خضر نے اسے خود میں بھینچا تھا۔ کافی دیر اسے سینے سے لگائے محسوس کرنے کے بعد خضر نے اسے اپنی بانہوں میں بھرا اور بیڈ پر لٹایا تھا۔ خود اس کے قریب نیم دراز ہو کر اس پر پوری طرح جھکا۔ خضر نے اس کے چہرے کا ایک ایک نقش اپنے لبوں سے محسوس کیا تھا۔ علیزے آنکھیں بند کیے وہ شدت بھرے لمس خود پر محسوس کیے گئی۔
خضر نے ان نرم گلابی لبوں کو دیکھا جنھوں نے اس کے سینے میں ایک پیاس سی بھڑکا دی تھی۔ علیزے نے اس کی شرٹ اپنی مٹھیوں میں دبوچی تھی۔ علیزے کی اتھل پتھل ہوتی سانس کے بیچ اس نے خضر کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے خود سے دور کرنے کی کوشش کی۔
مگر بے سود، اب تو وہ خود بھی خود کو نہیں روک سکتا تھا تبھی خضر نے اس کی ہاتھوں کی انگلیوں میں اپنی انگلیاں پھنسا کر انھیں بیڈ سے لگایا تھا۔ بھر پور طرح سے سیراب ہو کر وہ خود ہی نرمی سے پیچھے ہٹا تو علیزے کا سانس دھونکنی کی طرح چل رہا تھا۔
خضر پلیز،،،، اس کے ہونٹ اپنی بیوٹی بون پر محسوس کر کے علیزے روہانسی ہوئی۔ مگر آج خضر اس کی سننے کے موڈ میں ہر گز نہیں تھا۔ وہ جھکا اور اس کی گردن میں منہ دیا۔ اس کی سلگتی قربت اور شدت بھرے لمس علیزے کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہو رہے تھے۔ کیونکہ اب اس نے اس کی کمر کو تھام کر زرا سا اوپر اور ایک ناقابلِ فہم جسارت کی۔۔۔
خضر،،،
علیزے نے پھر بے حال ہوتے پکارا۔ مگر وہ پھر سے اس کی آواز کا گلا گھونٹتا اپنی من مانیوں پر اتر آیا تھا۔
خضر نے اس کی شرٹ کندھوں سے نیچے کھسکائی تو علیزے کو لگا وہ بے جان ہو جائے گی۔ جب اس کے ہونٹوں گہرائیوں میں اترنے لگے تو علیزے کی خود کی جان لبوں پر آ گئی۔۔ علیزے نے اسے خود سے دور کر کے جھٹکے سے کروٹ بدلی۔ تب خضر کے لبوں نے اس کی کمر کی نرماہیں پوری شدت سے محسوس کیں۔ علیزے نے شیٹ مٹھیوں میں بھینچیں تھی۔ خضر کا ہاتھ سانپ کہ طرح اس کے پہلو سے لپٹا تھا۔
آج اس منہ زور طوفان کو روک پانا نا ممکن تھا تبھی وہ علیزے کے وجود میں ڈوبتا چلا گیا۔
رات بہت گہری اور پرسکون تھی۔ رات کی بےرنگیوں میں دو محبت کرنے والے ایک دوسرے میں گم محبت کی معراج کو چھوتے ایک دوسرے کی ذات کی تکمیل کرنے میں مگن تھے۔
_____________________________________
زی ،،، اوووو زی،،،
وہ صوفے کی پشت پر بیٹھا ایک ٹانگ پشت کی دائیں بائیں لٹکائے اسے ہورس بنائے حلق پھاڑ رہا تھا۔ فلزہ جسے آج اس نے پاستے کی فرمائش کر کے عجیب پخ میں ڈال دیا تھا برے برے منہ بناتی کچن سے باہر آئی۔
کیا بات ہے داشوو کیوں شور مچا رہے ہو،،
فلزہ نے اسے گھورا۔
ہیے یہ اپنی فروگ جیسی آئیز سے مجھے مت گھورو،،،،
یو داشو تم نے ابھی ایک اور بار بھی میری آنکھوں کو فروگ جیسی آئیز کہا تو دیکھنا،، وہ چٹخ کر بولا۔
اوکے رائٹ اب نہیں بولوں گا،، بٹ گرین پیرٹ تو بول سکتا ہوں ناں،،،
وہ لاپروائی سے کندھے آچکا کر بولا۔ فلزہ کو صدمہ ہی تو لگا۔
مطلب طوطا چشم۔
اس سے اچھا تو گرین فروگ ہی تھا داشو کے بچے،،، وہ دانت پیس کر بولی۔
ہیں،، کدھر ہیں داشو کے بچے،، داشاب نے صدمے سے ادھر ادھر دیکھا۔
زی تم کب پریگننٹ ہوئیں،، کب ہاسپٹل گئیں،، کب وہاں سے بےبی لے کر آئیں،، مجھے تو کسی نے بتایا ہی نہیں،،،
اس نے روٹھا ہوا منہ بنا کر اپنی ہی ہانکی تو فلزہ کا دل کیا ماتھا پیٹ لے۔ بول کر خود ہی شرم سے پانی پانی ہو گئی تبھی پیر پٹختی کچن میں واپس چلی گئی۔۔
کوئی معنی خیز سا بہت گہرا مسکرایا تھا۔ وہ جیسے تیسے پاستا بنا چکی تھی۔۔ وہ اس کے پیچھے ہی کچن میں آیا تھا۔ مگر یہ دیکھ کر کہ اس بے وقوف لڑکی نے اپنے سکارف سے پکڑ کر چولہے سے کوئی چیز اتاری ہوگی کیونکہ سکارف آگ پکڑ چکا تھا۔ اور اس نے وہ سکارف کا پلو یونہی اپنی پشت پر گرا لیا۔ داشاب نے تیزی سے آگے بڑھ کر بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنی پوری طاقت سے اس کے گلے سے سکارف کھینچا تھا۔ وہ جو اپنے دھیان میں تھی یوں سکارف کھینچے جانے پر جھٹکے سے پیچھے مڑ کر شدت سے اس کے سینے سے ٹکرائی تھی۔ خوشبوؤں میں رچے اس وجود نے کسی کے دل میں ہلچل سی مچائی تھی۔ دوسری طرف فلزہ کو پھر آج اس کی طاقت محسوس کر کے حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا۔
یہ دیکھو اندھی زی،،، آگ لگا لیتی ابھی،، اور جل کر یہ ناک پکوڑے جیسی ہو جاتی،،،
داشوو نے پہلے اس کے سکارف کی جانب اشارہ کیا پھر اس کی چھوٹی سی ناک دبائی۔
اوہہہہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا،، وہ سکارف کی جانب متوجہ ہوئی۔ وہ سٹل اسے اپنی بانہوں کے حصار میں بھرے کھڑا تھا۔
ایہہہہہہہ،،، پاستا جل جائے گا داشو ہٹو پیچھے،،، وہ چیخی۔ جیسے تیسے وہ سبزیوں کا مکسچر کم کچومر زیادہ پلیٹ میں ڈالا۔
یہ لو داشو کے،،،،
فلزہ کی زبان پھر پھسلنی چاہی مگر وہ دانتوں تلے لب دبا گئی۔
یہ لو میں نے اتنی محنت سے بنایا ہے اب پورا کھانا ہو گا اسے،،،
فلزہ نے اسے ڈائننگ چئیر پر بٹھایا۔
باہر احان کی گاڑی شیر ولا میں داخل ہوئی تھی۔ وہ گاڑی سے اتر کر لمبے لمبے ڈگ بھرتا اندر آیا تھا۔ کچن سے آتی آوازیں سن کر کچن میں ہی چلا آیا۔
اسلام وعلیکم،،
وعلیکم السلام،، احان کب آئے،،
فلزہ اٹھ کر اس کے گلے لگی۔ کسی کو یہ نظارا ایک آنکھ نا بھایا تھا مگر آنے والا مرد فلزہ کا تقریباً ہم شکل تھا تو یہ سوچ کر تسلی ہوئی کہ وہ یقیناً فلزہ کا بھائی ہو سکتا ہے۔
زی یہ کون ہیں،، داشاب نے آنے والے کو سر تا پا دیکھا
داشوو یہ میرے بھائی ہیں،، سے ہیلو،،
ہیلو،، اس نے سکون سے ہیلو بولا تو احان نے سر ہلا کر جواب دیا پھر اس کے مخصوص اشارے پر فلزہ نے ہیڈ فون نکال کر داشو کے فون سے اٹیچ کر کے داشاب کے کانوں پر لگائے۔
داشوو تم یہ ویڈیوز دیکھ لو اوکے،، فلزہ نے کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا۔ مگر فلزہ کے احان کی جانب متوجہ ہوتے ہی وہ فون کی وائس آف کر چکا تھا۔ اور بظاہر فون کی جانب متوجہ ہوا۔ فلزہ اسے چھوٹے چھوٹے چمچ پاستے کے کھلاتی رہی۔
احان ڈائننگ پر ہی اسکے ساتھ والی چئیر پر بیٹھ گیا۔
تعجب کی بات ہے فلزہ،، ہر طرح سے چیک کرنے کے بعد،، سی سی ٹی وی کیمرا،، گلی کے تمام کیمراز کی فوٹیج چیک کرنے کے بعد بھی کوئی کلو ہاتھ نہیں لگا کہ وہ بندہ کون تھا اور یہاں کیسے کہاں سے اور کیوں آیا،، جیسا حلیہ تم بتا رہی تھی اس حلیے کو بھی پورے ایریے میں سرچ کرنے کے بعد بھی کچھ ہاتھ نہیں لگا،،،
احان نے بتایا تو فلزہ سچ مچ پریشان ہوئی۔
احان اب،،
اب کچھ نہیں،، ہم اس گھر پر نظر رکھیں گے اور وہ جو کوئی بھی ہے اس کی تلاش جاری رکھیں گے،، تم ڈرنا مت،،
نہیں ڈر کون رہا ہے،، میں تو بس داشاب کے لیے فکر مند ہوں،، کہ اسے کوئی نقصان نا پہنچا دے،،
فلزہ نے فکر مندی سے کہا تو احان نے حیرت سے اس کی جانب دیکھا پھر کچھ سوچ کر فلزہ کی جانب دیکھا۔
فلزہ میں سوچ رہا تھا کہ اب تو شیر خان اور اس سب کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور یہ بھی ہر طرح سے پروٹیکٹ ہے تو تم کیوں اس بوجھ سے نجات حاصل نہیں کر لیتی،، میرے کہنے کا مطلب کے اس کی کئیر تو اب دوسری طرح میڈ وغیرہ بھی کر سکتی ہیں تو اس پیپر میرج کو ختم کیوں نہیں کر لیتیں،،
احان نے کہا تو فلزہ کے چہرے پر ایک سایہ سا آکر لہرایا جبکہ یہ سن کر وہاں بیٹھا ایک شخص بھی دم سادھ گیا تھا۔
ایکچوئلی احان اب یہ ناممکن ہے،،، فلزہ نے ٹیبل ناخن سے کھرچتے اس طرح کہا کہ احان چونک گیا۔
تمھیں پتہ ہے احان میں اس کے اپنے دل میں ایک سافٹ کارنر محسوس کرتی ہوں،، بلکہ میں پوری طرح ایکسیپٹ کرتی ہوں کہ مجھے اس سے محبت ہے،، یہ محبت کس طرز کس نوعیت کی ہے یہ تو خود بھی نہیں جانتی،، چاہے کئیر کرنے کی ہے چاہے اس کی فکر میں گھلنے کی میری محبت بے غرض اور بے لوث ہے،،اور مجھے یہ بہت عزیز ہو گیا ہے اور ویسے بھی میں اپنے پروفیشن کے اس موڑ پر ہوں جہاں ، فیملی خاندان، بچے ،، عائلی زندگی بنانا میرے لیے ناممکن ہے،، نا ہی میں ان جھنجھٹوں میں پڑ سکتی ہوں نا پڑنا چاہتی ہوں،، اسے لئے میرے لیے یہی پرفیکٹ ہے،، میں اپنی جان لگا دوں گی اسے نارمل کرنے کے لیے،، نا بھی ہوا تو میں پوری زندگی اس کے ساتھ ایسے گزارنے کے لیے بھی تیار ہوں،، اسی لئے میں وہ نکاح ختم نہیں کرنا چاہتی،،
فلزہ نے کہا تو احان اس کی جانب دیکھے گیا۔ کیا تھے یہ لوگ۔ اپنی زندگیوں کو دوسروں کے لیے دان کر دینے والے۔
جبکہ وہ جو موبائل میں مصروف تھا اس کی یہ باتیں سن کر سانس لینا تک بھول گیا۔
اوکے،، چلتا ہوں،، جیسی تمھاری مرضی فی الحال مجھے کام ہے یہ بحث پھر کبھی سہی،،
احان نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا۔ اور وہاں سے نکلتا چلا گیا۔ فلزہ پھر اس کی جانب متوجہ ہوئی جو موبائل کی آواز پھر آن کر چکا تھا۔
یہ اسی شام کی بات تھی۔ جب فلزہ اپنے لیپ ٹاپ پر مگن تھی اور باہر سے بہت اچانک فائرنگ کی آواز آئی۔ فلزہ چوکنی ہوئی۔ تب تک بہت سارے قدموں کی دھمک اندر آتی سنائی دی۔ وہ جو بھی لوگ تھے انھیں ڈرانے کو ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ فلزہ باہر لاؤنج کی جانب تیزی سے لپکی جہاں وہ اس وقت موجود ٹی وی دیکھ رہا تھا۔ وہ لوگ اندر تک گھسے چلے آئے تھے اور فائرنگ کر رہے تھے۔
فلزہ فائرنگ کی بوچھاڑ میں اسے بجلی کی سی تیزی سے صوفے کے پشت پر لائی تھی۔ کندھوں سے دبوچ کر اسے صوفے کی اوٹ میں بٹھایا تھا۔
"داشوو میری بات غور سے سنو بےبی،،، تم یہاں سے باہر نہیں نکلو گے،، بلکل نہیں ہلو گے یہاں سے،، نا کوئی آواز نکالو گے رائٹ،،
فلزہ کے چہرے پر آج پہلی مرتبہ ہوائیاں اڑی ہوئیں تھیں۔ (اپنی خاطر تو بلکل نہیں بس اس کی خاطر جو اپنی حفاظت نہیں کر سکتا تھا)
وہ تیزی سے اپنی پسٹل میں بلٹ فکس کر رہی تھی۔
سامنے والا اسے سنجیدگی سے بغور دیکھ رہا تھا۔ فلزہ سمجھی وہ کنفیوز ہے۔
دیکھو تم یہ ہیڈ فون لگا کر فنی ویڈیز دیکھو،، آئی ول ٹیک کئیر آف یو،، میں تمھیں کچھ بھی نہیں ہونے دوں گی،،
فلزہ کے ہاتھ بجلی کی سی تیزی سے چل رہے تھے۔ موبائل میں تیزی سے ویڈیوز لگا کر اس کے کانوں پر ہیڈ فون لگائے۔
وہ اب گن لے کر اکڑوں چلتی صوفے سے باہر نکلی تھی۔ آدمی چونٹیوں کی طرح رینگتے اندر آ رہا تھا۔ فلزہ کی گن سے نکلتی گولیوں کی بوچھاڑ سے جا بجا خون کے دھبے لگ رہے تھے۔ حملہ کرنے والے زیادہ تھے۔ وہ اندر تک گھس آئے تھے۔ اور فلزہ پر بھاری پڑ رہے تھے۔ وہ کافی دیر مقابلہ کرتی رہی مگر وہ بہت زیادہ تعداد میں تھے۔
(کوئی پیچھے سے اپنی نیلی آنکھوں سے یہ منظر اطمینان سے دیکھ رہا تھا۔ اپنی پینٹ کی سیکرٹ پاکٹ سے اس نے ایک چھوٹی سی سٹک نکالی اور اپنے منہ میں دبا کر ایک زور دار پھونک ماری۔ )
اس سے پہلے فائرنگ کی دوسری سائیڈ کی برسات فلزہ کا سینا چھلنی کرتی اسے پاؤں میں سوئی سی چبھتی محسوس ہوئی تھی۔ اس کا جسم جیسے پیرائلائز ہوا تھا۔ وہ بہیوش ہو کر دھڑام سے زمین بوس ہوئی تھی۔
وہ صوفے کے پیچھے سے اطمینان سے نکل کر باہر آتا اپنے لبوں میں سگریٹ دباتا باہر نکلا تھا۔
آدمی اب قطار در قطار اس کے سامنے آ کر کھڑے ہوئے تھے۔ وہ ٹانگ سے چئیر کو ٹھوکر مارتا اسے ٹھیک فلزہ کے پاس رکھتا چئیر پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا تھا۔
میڈم مہارانی نے کہا ہے ہمیں یہ لڑکی آج ہی چاہیے بلکہ انھوں نے تو کہا ہے اسے بے لباس کر کے ہی ان کے پاس لے کر جانا ہے اور اس کی تمام ویڈیو کلپس بھی تو ساحر صاحب ہمیں اس کی ویڈیو کلپس دے دو ،،،
ہممممم،،،،، وہ سگریٹ پیتا سوچنے کی ایکٹنگ کرتا بلکل کوئی سائکو لگا۔
تم لوگوں کے سامنے پڑی ہے،، لے جاؤ،،، ساحر سکون سے بولا۔ ان کے سرغنہ نے ایک آدمی کو اشارہ کیا۔ وہ آگے بڑھا۔ ابھی وہ نیچے بے ادب پڑی اس لڑکی کو ہاتھ لگاتا جب فضا میں ایک فائرنگ کی آواز گونجی اور اس جھکے آدمی کا بھیجا اڑ کر ادھر ادھر بکھری گیا۔
ان کے سرغنہ نے خونخوار نگاہوں سے اس کرسی پر بیٹھے پاگل آدمی کو گھورا جس نے بے نیازی سے کندھے آچکا دیے جیسے کہنا چاہتا ہو ہمت ہے تو لے جاؤ۔
ایسا کیوں کیا تم نے ساحر،، مہارانی کا چمچہ چلایا۔
یہ اب دراصل میرا مال ہے تو اسے میرے علاؤہ کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا،، ساحر نے شان بے نیازی سے کہا
اس غدار کے بھی بازو اور ٹانگیں توڑ دو اسے بھی مہارانی کے سامنے پیش کیا جائے گا،،
سرغنہ چلایا۔
اور سامنے والا گہرا پراسرار سا مسکرایا تھا۔ اس نے اس نے اس کرسی کے نیچے ہاتھ ڈال کر کچھ نکالا تھا۔
پھر وہ ایک ساتھ اس پر حملہ آور ہوئے تھے۔ سامنے والا بجلی کی سی رفتار سے سے باریک فلیکسیبل تلوار چلاتا اٹھا تھا اور بہت جلد وہاں لاشوں کا ڈھیر لگ چکا تھا۔
یہ تم ٹھیک نہیں کر رہے،،
اب انھوں نے فائرنگ کی تھی۔ مگر اس کے جوابی وار پر سب موت کی نیند سو چکے تھے۔ اب وہ اس سرغنہ کی جانب بڑھا تو جو اپنا دایاں ہاتھ کٹوا کر زمین پر پڑا تڑپ رہا تھا۔ اس کے سینے پر پاؤں رکھ کر بوٹ سے مسلا۔۔
تمھیں زندہ چھوڑ رہا ہوں اس لئے کہ جا کر بول دینا اپنی میڈم سے،، جو چیز ساحر کی ہو اس پر کوئی دوسرا نظر ڈالے تو اس کی آنکھیں کچھ اور دیکھنے کے قابل نہیں رہتیں،،،
وہ بول کر اس کی جانب متوجہ ہوا تھا۔ اپنی شرٹ میں لگا ایک بٹن پش کر کے اس نے ایک ہی ہاتھ اس کی نازک کمر میں ڈال کر اسے اپنے کندھے پر گرایا تھا۔
کچھ پراسرار سے نقاب پوش قطار در قطار وہاں جانے کہاں سے چلے آئے تھے۔
یہ گند یہاں سے صاف کرو،، اور ہمارا اٹلی جانے کا بندوبست کرو،،
یس سر،،،
وہ اطمینان سے لبوں میں سگریٹ دبائے اسے لئے اپنے کمرے میں چلا آیا۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️جاری ہے

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Novels ki choti duniya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Novels ki choti duniya:

Shortcuts

Share

Category