Ch. Asad J

Ch. Asad J

Share

#free Palestine�
أَلَا بِذِكْرِ اللَّهَ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ�
سورة الرعد - الآية : ۲۸
یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی
دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے

16/10/2025
31/07/2025

اور ہم تاریخ سے، پوری تلخی، درد اور اپنی امت کے تمام افراد کے سامنے یہ کہتے ہیں:

اے اسلامی و عربی امت کے قائدین، اے اس کے چنیدہ لوگو، بڑی جماعتو اور علما! تم ہمارے خلاف اللہ کے حضور خصم ہو۔ تم ہر یتیم بچے، ہر روتی ماں، ہر بے گھر، ہر بے سہارا، ہر زخمی اور لاش کے شریک ہو۔

یقین رکھو کہ تمہاری گردنیں ان ہزاروں معصوموں کے خون سے بھاری ہیں جنہیں تم نے اپنی خاموشی سے تنہا چھوڑ دیا۔
یہ نازی مجرم دشمن یہ نسل کشی نہ کرتا اگر تمہاری مدد پر اسے امید نہ ہوتی۔ اسے سزا سے تحفظ ملا، تمہارے سکوت نے اسے اعتماد دیا، تمہاری بے حسی نے اس کا حوصلہ بڑھایا۔

ہم کسی کو بھی اس بہتے خون کی ذمہ داری سے بری نہیں کرتے…
اور ہم کسی کو مستثنیٰ نہیں کرتے جو اپنی حیثیت اور اثر کے مطابق کچھ کر سکتا ہے۔

— ابو عبیدہ
18 جولائی 2025

14/07/2025

اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں ایک اور ہولناک دن رقم کر دیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اتوار کی صبح وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے نے پانی تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا، جس میں 10 افراد شہید ہوئے۔ فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق یہ حملہ جان بوجھ کر بے گھر افراد کے علاقے پر کیا گیا۔ ہفتے کو رفح میں غزہ ہیومنٹیرین فنڈ کے متنازع امدادی مرکز پر حملے میں مزید 34 افراد شہید ہوئے، جو امداد کے انتظار میں تھے۔ نصیرات کیمپ اور المواسی کے بے گھر افراد کے خیموں پر حملوں نے انسانی المیے کو مزید گہرا کر دیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 58,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

14/06/2025



06/06/2025

06/06/2025

یہ ہیں خان یونس کے فرید ابو موسیٰ۔ علاقے کے سارے کنوویں اسرائیلی فوج نے تباہ کردئے لیکن فرید صاحب کا کنواں محفوظ رہا جہاں سے سارا علاقہ فائدہ اٹھارہا ہے۔ فرید صاحب اس کنوویں کی اسطرح حفاظت و نگہداشت کرتے جیسے کوئی گود کا بچہ ہو۔ اللہ نے اس کنویں کو برکت بھی ایسا عطا کی ہے کہ دن رات پانی کشید کرنے کے بعد بھی اسکی سوتیں خشک نہ ہوئیں
ایک ڈرون حملے میں جناب ابوموسیٰ بھی اپنے رب کے پاس پہنچ گئے۔ ہر وقت مسکرانے والا فرید ابو موسیٰ اپنے کفن میں بھی مسکرا رہا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ ابوموسیٰ کی جنت آمد پر ساقی کوثر بھی اپنے اس امتی کو دیکھ کر مسکرا رہے ہونگے. #اللہ ゚

20/05/2025

غزہ کے بچوں کا یہ کہنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں جا کر شکایت کریں گے امت نے ہمیں کٹنا اور مرتا چھوڑ دیا تھا۔۔۔۔کیا کوئی جواب ہے؟


Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Punjab
Lahore
51840