21/05/2026
A detailed meeting on Sanatzar Budget Allocation was chaired today by Secretary Social Welfare Saira Omer with all Divisional Directors. The meeting focused on identifying operational, financial, and administrative challenges affecting implementation and progress. Divisional Directors were encouraged to adopt practical and result-oriented measures to improve efficiency and overall performance.
19/05/2026
*انسدادِ گداگری مہم، پنجاب بھر میں آگاہی پروگرامز اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی جاری*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی ہدایات کے مطابق، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سائرہ عمر اور ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی زیرِ نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں انسدادِ گداگری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کے تحت مختلف اضلاع میں آگاہی سیمینار، واکس، پمفلٹس کی تقسیم، کونسلنگ سیشنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کریک ڈاؤن کی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔
تحصیل تاندلیانوالہ فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام مریم پبلک سکول میں انسدادِ گداگری آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو پیشہ ور گداگری کے سماجی و قانونی اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے زور دیا کہ مستحق افراد کی معاونت مستند فلاحی اداروں کے ذریعے کی جائے تاکہ پیشہ ور گداگری کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
نوشہرہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پولیس کے تعاون سے انسدادِ گداگری کریک ڈاؤن میں حصہ لیا جس کے دوران ایک پیشہ ور گداگر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح بھکر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین کی خصوصی ہدایات پر “نو نیٹ کیش ٹو بیگرز” مہم کے تحت مختلف آگاہی سرگرمیوں، واکس، پمفلٹس کی تقسیم اور تربیتی کونسلنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل سوشل سروسز یونٹ (MSSU) کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیر والا میں انسدادِ گداگری کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جہانیاں میں انجمن اصلاحِ معاشرہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آگاہی واک منعقد کی گئی، جس میں مقررین نے گداگروں کو ایک منظم مافیا قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور اپنی زکوٰۃ و صدقات مستند فلاحی اداروں کے ذریعے مستحق افراد تک پہنچائیں۔
لودھراں اور دنیا پور میں مختلف فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے انسدادِ گداگری آگاہی سرگرمیوں اور پمفلٹس کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ الرحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن دھنوٹ کے زیر اہتمام شہریوں کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ پیشہ ور گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کے لیے اجتماعی شعور اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ناگزیر ہے۔
فیصل آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ عثمان حبیب اور سوشل ویلفیئر آفیسر رائے اسد اقبال نے الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے تعاون سے مکوآنہ، بنگے پنڈ، اواگت اور جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی مہم چلائی۔ اس دوران شہریوں کو پیشہ ور گداگری کے منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا جبکہ پیشہ ور گداگروں کی کونسلنگ بھی کی گئی تاکہ انہیں باعزت روزگار کی جانب راغب کیا جا سکے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ گداگری مہم کے تحت آگاہی، بحالی، کونسلنگ اور قانون کے نفاذ پر مشتمل جامع حکمت عملی کے ذریعے معاشرے کو اس سماجی برائی سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
18/05/2026
A briefing on the Management Information System (MIS) was held under the chairpersonship of the Secretary Social Welfare, Saira Omar in which the progress of the MIS project was discussed. During the meeting, deadlines were finalized, and the concerned teams were directed to expedite the process and ensure its timely completion as soon as possible.
15/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی ہدایات کی روشنی میں، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سائرہ عمر اور ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی زیرِ نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے میڈیکل سوشل سروسز یونٹس (MSSUs) صوبہ بھر میں مستحق مریضوں کی معاونت اور خصوصی افراد سمیت دیگر نادار طبقوں کو طبی اور فلاحی خدمات کی فراہمی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیکل سوشل سروسز یونٹ الائیڈ ہسپتال ون کے زیر اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیبہ محبوب کی نگرانی میں صحت کے شعبے سے وابستہ مختلف این جی اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں غریب اور نادار مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے لیے باہمی اشتراک کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف فلاحی تنظیموں، طبی ماہرین اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈونر تنظیموں کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں تک سہولیات پہنچائی جائیں گی۔
اسی سلسلے میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے او پی ڈی میں ٹی بی اور دیگر متعدی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے انفرادی کونسلنگ سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن میں مریضوں کو حفاظتی تدابیر، ادویات کے باقاعدہ استعمال، متوازن غذا اور علاج مکمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری میں منعقدہ میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ کے اجلاس میں 70 سے زائد خصوصی افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹ کے اجراء سمیت دیگر طبی و سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے سفارشات مرتب کی گئیں۔
محکمہ کی جانب سے عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیصل آباد میں ایم ایس ایس یو انفارمیشن ویلفیئر ڈیسک کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہیلتھ ویک کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں میڈیکل سوشل سروسز یونٹس کی خدمات کے حوالے سے خصوصی آگاہی ڈیسک قائم کیا گیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کو ذہنی صحت کی اہمیت، بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر تحریک خدمتِ انسانی (رجسٹرڈ) ہسپتال جڑانوالہ میں نرسنگ اسٹاف کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے شرکت کرتے ہوئے نرسنگ اسٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل سوشل سروسز یونٹس کے ذریعے مستحق مریضوں، خصوصی افراد اور کمزور طبقات کو طبی، سماجی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد حکومتی فلاحی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔
13/05/2026
A high-level review meeting chaired by Secretary Social Welfare Saira Omer discussed key points presented during the JICA delegation visit, including strengthening Women Protection Centers and Transitional Homes, psychosocial support for GBV survivors, vocational training and economic empowerment initiatives, child care and rehabilitation services, digital and accessible reporting mechanisms, infrastructure improvements, and future collaboration opportunities in social welfare, assistive technologies, and survivor-centered support systems.
13/05/2026
سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر نے کوریائی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں الیکٹرانک وہیل چیئرز کی ضروریات، پنجاب میں اسمبلنگ/مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں معاون ٹیکنالوجیز اور سماجی بہبود کے شعبے میں مستقبل کے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
13/05/2026
Secretary Social Welfare Saira Omer chaired a high-level meeting with the Korean coordination delegation on 12 May 2026 to discuss electronic wheelchair requirements, need assessment, and the potential establishment of an assembly/manufacturing unit in Punjab. Both sides explored future collaboration opportunities in assistive technologies and social welfare support.
12/05/2026
A meeting on the performance of the Anti-Beggary Action Plan was held under the chairpersonship of the Secretary Social Welfare, Saira Omar, attended by the Divisional Directors from all divisions. During the meeting, the Secretary directed all concerned officers to further improve their performance and ensure effective implementation of the action plan. The Secretary also instructed that weekly progress reports be submitted regularly in order to closely monitor the progress and outcomes.
12/05/2026
Secretary Social Welfare Saira Omer chaired a high-level review meeting with departmental heads and PITB to evaluate the progress of key Chief Minister initiatives. During the session, PITB briefed attendees on the "CM Himmat Card for Students of Special Education," prompting the Secretary to direct expedited card issuance through inter-departmental collaboration. Additionally, she issued directives to ensure the timely disbursement of the third tranche of Himmat Card payments for persons with disabilities while securing funds for the fourth. The meeting concluded with a progress review of the "Dhee Rani" and "Student Devices" programs, with a strict mandate for all departments to complete pending tasks within the stipulated timelines.
11/05/2026
*پنجاب بھر میں انسدادِ گداگری مہم مزید تیز، آگاہی سرگرمیوں اور کریک ڈاؤن میں اضافہ*
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ صوبہ بھر میں آگاہی سرگرمیوں، سیمینار، واکس اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔
سرگودھا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محترمہ نادیہ مثال اور محترمہ اسناء فیصل کی زیر صدارت ہیلتھ این جی اوز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مستحق افراد کی معاونت اور انسدادِ گداگری آگاہی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں این جی اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آگاہی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کریں اور بروقت رپورٹس جمع کروائیں۔
خوشاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پولیس کے تعاون سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران چار گداگروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اسی طرح نورپور تھل اور نوشہرہ میں بھی پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے انسدادِ گداگری کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
دنیا پور کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاحی تنظیموں کے تعاون سے انسدادِ گداگری آگاہی واکس اور سیمینار منعقد کیے گئے جبکہ کبیر والا کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ ساہیوال میں انجمن اسلامیہ کے اشتراک سے آگاہی واک اور پمفلٹ تقسیم کرنے کی سرگرمی بھی منعقد ہوئی۔
ملکوال میں جناح ویلفیئر سوسائٹی اور گورنمنٹ ہائی سکول کے اشتراک سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلبہ کو پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی، مستحق افراد کی معاونت اور زکوٰۃ و صدقات مستند فلاحی اداروں کے ذریعے دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ سیمینار کے بعد آگاہی واک اور مقامی بازار میں پمفلٹس کی تقسیم بھی کی گئی۔
بہاولپور میں بابا فرید دربار کے اطراف محکمہ سوشل ویلفیئر، پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے مشترکہ کریک ڈاؤن آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کا مقصد پیشہ ور گداگری کی حوصلہ شکنی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور زائرین کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا تھا۔ متعلقہ حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور مستحق افراد کی معاونت فلاحی ذرائع کے ذریعے کریں۔
تاندلیانوالہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام انسدادِ گداگری آگاہی واک منعقد کی گئی، جبکہ شورکوٹ میں این جی اوز کے ساتھ اجلاس اور دربار روڈ پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا تاکہ عوام میں پیشہ ور گداگری کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ گداگری مہم کے تحت آگاہی، بحالی، فلاحی معاونت اور قانون کے نفاذ پر مشتمل مربوط حکمت عملی کے ذریعے اس سماجی ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔