We Love Punjab Police - Unofficial
اپنی پولیس
اپنا سمجھیں
's
31/03/2026
سرفراز خان گاڈی
ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ تعینات
31/03/2026
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال مرزا تنویر بیگ نے سی روز ویگن اسٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے ڈرائیور حضرات اور اسٹینڈ مالکان کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے بالخصوص ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کو مقررہ قوانین کے مطابق رکھیں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کریں اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرامن سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ساہیوال
31/03/2026
آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے انسپیکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی اور ان کی محنت، دیانت اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
31/03/2026
ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے چیک پوسٹ شاہ والی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورانِ ڈیوٹی ہر وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
31/03/2026
ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور متعلقہ افسران کو سائلین کی درخواستوں کو مقررہ مدت میں حل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔
31/03/2026
کسان کی 6 ماہ کی محنت گندم کی فصل بس تیار ہی ہونے والی ہے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ
سگریٹ دھیان سے پھینکیں گاڑی کے اندر ہی سگریٹ بھجا دیں جلتی سگریٹ باہر نا پھینکیں کہیں فصل میں آگ نہ لگ جائے۔
31/03/2026
پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ پر قربان،
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا لاہور کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی سی سی ڈی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت، سی سی ڈی اہلکار کی شہادت، دیگر اہلکاروں کو زخمی کرنے میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، شہید کانسٹیبل رزاق ڈوگر کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دیکھ بھال اور ویلفیئر اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم
😀😀😎
01/12/2025
دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ایسے نظارے بغیر سختی کے مل سکتے تھے؟؟
برابری کا قانون۔۔۔
ٹریفک رولز سب کے لیے برابر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Lahore
