01/06/2026
#کوہاٹ
آئی ایس ایف کوہاٹ کے سابق صدر کامران اورکزئی کے حجرہ میں آئی ایس ایف کے بیشتر سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی اہم بیٹھک۔
جس میں آئی ایس ایف ضلعی و ریجنل تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں سابق سابق صدر آئی ایس ایف ضلع کرم ملک عادل محمد، سابق ضلعی صدر فرہاد آفریدی، سینئر رہنما عصمت خٹک، سابق سیکرٹری جنرل ضلع کوہاٹ عاقب شاہ، صدر آئی ایس ایف کوہاٹ یونیورسٹی فضل مجید و دیگر کارکنان شریک تھے۔
شرکاء نے تنظیمی امور پر مفید اور مثبت گفتگو کو سراہتے ہوئے بہترین میزبانی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سابق ضلعی صدر کامران اورکزئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔
21/05/2026
خیبر پختونخوا کے نٸے وزراء, مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے۔
ایک دفعہ پھر سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔
19/05/2026
عمران خان سے ملاقات کا دن!
آج سابق صدر آئی ایس ایف ضلع کرم ملک عادل محمد کا قائد عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ تھے، مگر پنجاب پولیس نے جگہ جگہ راستے بند کرکے اڈیالہ روڈ پر روک دیا۔
رکاوٹیں ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتیں، ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔
16/05/2026
خیبر پختونخواہ کابینہ میں توسیع،
تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔
6 نئے وزراء!!
نذیر احمد عباسی
شکیل احمد
محمد عدنان قادری
محمد عارف احمدزئی
طارق محمود آریانی
شفیع اللہ جان (موجودہ معاون اطلاعات)
4 نئے مشیر!!
پیر مصور خان
لیاقت علی خان
ہمایوں خان اور
میاں محمد عمر
8 نئے معاونین خصوصی!!
طارق سعید
محمد عثمان
طفیل انجم
افتخار اللہ جان
سمیع اللہ خان
ملک عدیل اقبال
محمد خورشید
محمد اسرار
🇧🇫
12/05/2026
نصرٌ من اللہِ و فتحٌ قریب
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان جنرل الیکشن کے لیے ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان
انشاءاللہ عوامی طاقت، نظریاتی جدوجہد اور چیئرمین عمران خان کے ویژن کے ساتھ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔
گلگت بلتستان کے باشعور عوام 7 جون کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی تبدیلی کا انتخاب کریں گے۔
08/05/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف افریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس ایف خیبر پختونخوا 9 مئی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائے گی۔
تمام کارکنان اور عہدیداران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کریں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طلباء کے سامنے 9 مئی کے اصل حقائق اور مقدمے کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔
04/05/2026
آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم کا صوبائی صدر آئی ایس ایف مشرف آفریدی، صوبائی جنرل سیکرٹری آظہر غزنوی اور سابقہ ضلعی صدر آئی ایس یف ضلع کرم ملک عادل محمد کی ہدایت پر قبائلی آضلاع میں ڈرون حملوں، فوجی جاری آپریشن اور ضلع کرم سمیت پختونخواہ میں جوری بدآمنی کیخلاف پریس کلب صدہ میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
احتجاج میں آئی ایس ایف ضلع کرم کے سینئر ورکرز شریک ہوئے۔
احتجاج میں ورکرز نے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں اور بدآمنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ شکریہ
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔
01/05/2026
قائد عمران خان کی دلیر سپاہیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ساتھ ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ جن پر قائد عمران خان کا مکمل اعتماد و اعتبار ہے اور جو طلبہ سیاست کے ابتدائی دنوں سے لے کر آج تک عمران خان کی تحریک کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے سیاسی انتقام، گرفتاریوں اور سخت ترین حالات میں بھی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہم ان کی تاریخی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی صدور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک قائد عمران خان کے ہدایات پر سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ورکرز کے موبائلازیشن میں مصروف ہیں، کبھی بلوچستان تو کبھی پنجاب، سندھ، تو کبھی کشمیر مسلسل سرگرمیاں کر رہے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد ہم بھرپور تیاری اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ وزیراعلی سہیل آفریدی کے قیادت میں میدان میں اترے گے۔
لیکن ہم پوائنٹ سکورنگ اور سازشوں میں مصروف عناصر کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا ہر سازش کو بے نقاب کرے گی، ہر پلان کو ناکام بنائے گی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے شاہینوں وزیراعلی سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سینئر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم یا اندرونی ٹوٹ پھوٹ برداشت نہیں
کرے گی۔
میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کرم۔