Crime Control Department - CCD Punjab

Crime Control Department - CCD Punjab

Share

It is an official page of Crime Control Department (CCD) Punjab. Official page of Crime Control Department Punjab, Currently headed by Addl.

Inspector General of Police Sohail Zaffar Chatha.

28/05/2026

یومِ تکبیر ہمیں قومی خودمختاری، استحکام اور وطنِ عزیز کے تحفظ کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ ترقی اور سلامتی عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
سی سی ڈی پنجاب




27/05/2026

قربانی کا اصل مقصد اللہ کی رضا، انسانیت کی خدمت اور باہمی محبت کو فروغ دینا ہے۔
آئیے اس عید پر ہم سب مل کر اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو عام کریں۔

عید الاضحی مبارک .




26/05/2026

Clarification on the Mandi Bahauddin incident!
CCD has nothing to do with the death of a citizen arrested on charges of ra**ng his daughter in Mandi Bahauddin. CCD investigates only serious and organized crimes. The FIR against the citizen involved in this incident was registered in a local Police Station. The accused was arrested and investigated by the local police. This case was never transferred to CCD. Therefore, blaming CCD for the citizen's death is contrary to the facts and appear to be either propaganda or it is due to lack of knowledge of the case.
Spokesperson CCD Punjab

26/05/2026

منڈی بہاوالدین ریپ کیس بارے جھوٹے پروپگنڈے پر سی سی ڈی کی وضاحت!

سی سی ڈی کا منڈی بہاوالدین میں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں شہری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ کیونکہ سی سی ڈی صرف سنگین اور منظم جرائم کی ہی تفتیش کرتی ہے اس واقعہ میں ملوث شہری کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور تفتیش مقامی ضلعی پولیس نے کی۔ اس کیس کی تفتیش کبھی بھی مقامی پولیس سے تبدیل کر کے سی سی ڈی کے حوالے نہیں کی گئی۔ اس لیےکچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہری کی ہلاکت کا الزام سی سی ڈی پر لگانا حقائق کے بالکل برعکس اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
ترجمان سی سی ڈی پنجاب

19/05/2026

سی سی ڈی اغواء برائےتاوان سیل کی بڑی کامیابی ایدھی سنٹر میں یتیمی کی زندگی گزارنے والے 4 معصوم بچوں کو والدین سے ملوا دیا گیا بچوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا والدین نے سی سی ڈی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔


09/05/2026

افواج پاکستان کو سی سی ڈی کا سلام۔۔ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار فتح پر مبارکباد




Photos from Crime Control Department - CCD Punjab's post 08/05/2026

سی سی ڈی گجرات کے شہید کانسٹیبل فیاض علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ریجنل آفیسر گوجرانوالہ رضوان طارق سمیت سینئیر پولیس افسران و ملازمین کی شرکت۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل فیاض علی کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
شہید کانسٹیبل فیاض علی کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دیکھ بھال اور ویلفیئر کا بھر پور خیال رکھا جائے گا، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ



07/05/2026

سی سی ڈی کانسٹیبل فیاض حسین شہید !
گجرات میں ریکی کے دوران خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے سی سی ڈی کانسٹیبل فیاض حسین شہید ہو گیا. ملزمان نے سی سی ڈی گجرات کے اہلکار فیاض حسین کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔سی سی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

04/05/2026

افواج پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر سی سی ڈی کا خراج تحسین۔




03/05/2026

آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا۔۔۔ افواج پاکستان کے شانہ با شانہ سی سی ڈی




Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore
54770